|
بِسمِ
اللهِ
الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ Allah, in the name of, the Most
Affectionate, the Eternally Merciful |
||
Religion
& Ethics
Dedicated
to ethics, religious tolerance, peace and love for humanity |
اخلاقیات
اور مذہب
اعلی
اخلاقی رویوں،
مذہبی
رواداری،
امن اور
انسانیت کی
محبت سے
وابستہ |
|
اردو
اور عربی تحریروں کو بہتر
دیکھنے کے
لئے نسخ اور
نستعلیق
فانٹ یہاں سے
ڈاؤن لوڈ کیجیے
|
||
|
متکبرانہ
اسٹائل |
||
|
رسول
اللہ صلی
اللہ علیہ
وسلم کے
زمانے کی عرب
معاشرت میں
اسبال ازار ایک
فیشن تھا۔
متکبر لوگ
بالعموم
اپنے تہہ بند
کو زمین پر
لٹکتا چھوڑ دیتے
تھے اور اکڑ
کر چلتے تھے
جس سے یہ کپڑا
گھسٹتا ہوا پیچھے
چلتا تھا۔ اس
ہیئت کو حضور
نبی اکرم صلی
اللہ علیہ
وسلم نے سخت ناپسند
فرمایااور
اس سے بچنے کا
حکم دیا۔ ہر قسم کے
متکبرانہ
سٹائل سے
بچنا دین کا
اہم حکم
ہے۔چونکہ ہم
لوگ دین کے
معاملے میں
تساہل کا
شکار ہو گئے ہیں
اس لئے ہمیں یہ
تو نظر آتا ہے
کہ شلوار
ٹخنوں سے
کتنے انچ اوپر
ہے لیکن حدیث
میں دیے گئے
حکم کے پیچھے
جو مقصد اور
روح کار فرما
ہے اس پر کوئی
دھیان نہیں دیا
جاتا۔
لباس
پہننے،
لوگوں سے
ملنے، مصافحہ
کرنے، گاڑی میں
سیٹ پر بیٹھنے،
ملازموں اور
ماتحتوں سے
گفتگو کرنے
اور تقریبات
میں شرکت
کرنے کے
معاملات میں
بہت سے ایسے
اسٹائلز
ہماری
معاشرت میں
موجود ہیں جن
میں واضح طور
پر تکبر کی
جھلک موجود
ہوتی ہے لیکن
ان کی طرف کسی
کی توجہ نہیں
جاتی جبکہ ان
سے بچنا
ہمارے لئے
انتہائی
ضروری ہے۔ جو لوگ
اپنے علم،
دولت یا عہدے
میں دوسروں
سے ممتاز
ہوتے ہیں وہ
بالعموم دوسروں
کے ساتھ
حقارت سے پیش
آتے ہیں۔ سب
سے بڑھ کر جو چیز
تکبر کا باعث
بنتی ہے وہ دین
داری ہے۔ دین
پر عمل کرنا
بذات خود ایک
نہایت ہی اعلیٰ
چیز ہے لیکن
بعض لوگ اپنی
دین داری کے
زعم میں خود
کو اللہ کا
پہنچا ہوا
بندہ سمجھنے
لگتے ہیں اور
دوسروں کو
گناہ گار
قرار دے کر ہر
وقت ان کی عیب
جوئی میں
مبتلا رہتے ہیں۔
خود کو نیک اور
دوسروں کو
گناہ گار
سمجھنا تکبر
کی بدترین
شکل ہے ۔ دین
کا حکم ہے کہ
تکبر کے ہر
سٹائل سے
اجتناب کیا
جائے۔ محمد
مبشر نذیر March
2006 |
||
|
مصنف
کی دیگر تحریریں قرآنی
عربی
پروگرام / سفرنامہ
ترکی
/ مسلم
دنیا اور ذہنی،
فکری اور نفسیاتی
غلامی
/ اسلام
میں جسمانی و
ذہنی غلامی کے
انسداد کی
تاریخ / تعمیر
شخصیت
پروگرام / قرآن اور
بائبل
کے دیس میں / علوم
الحدیث: ایک
تعارف / کتاب
الرسالہ:
امام شافعی کی
اصول فقہ پر
پہلی کتاب کا
اردو ترجمہ و
تلخیص
/ اسلام
اور دور حاضر
کی تبدیلیاں / ایڈورٹائزنگ
کا اخلاقی
پہلو سے
جائزہ / الحاد جدید
کے مغربی اور
مسلم
معاشروں پر
اثرات / اسلام
اور نسلی و
قومی امتیاز / اپنی
شخصیت اور
کردار کی تعمیر
کیسے کی
جائے؟
/ مایوسی
کا علاج کیوں
کر ممکن ہے؟ / دور جدید
میں دعوت دین
کا طریق کار / اسلام
کا خطرہ: محض ایک
وہم یا حقیقت /
Quranic Concept of Human Life Cycle / Empirical Evidence of
God’s Accountability
|
||