|
بِسمِ
اللهِ
الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ Allah, in the name of, the Most
Affectionate, the Eternally Merciful |
||
|
Your
Questions & Comments Don't suppress questions!
Questions are good for your intellectual health!!! |
آپ کے
سوالات و
تاثرات سوالات
کو دبائیے نہیں!
سوالات
ذہنی صحت کی
ضمانت ہیں!!! |
|
اردو
اور عربی تحریروں کو بہتر
دیکھنے کے
لئے نسخ اور
نستعلیق
فانٹ یہاں سے
ڈاؤن لوڈ کیجیے
|
||
|
خدا نظر
کیوں نہیں آتا؟ Don't hesitate to
share your questions and comments. They will be highly appreciated. I'll
reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com . |
||
|
سوال: اس دنیا
میں خدا نظر کیوں
نہیں آتا؟ ایسا
بھی تو ہو
سکتا تھا کہ
ہم اللہ تعالیٰ
کو دیکھتے
اور وہ ہماری
باتوں کا
جواب دیتا؟ جواب: اس دنیا
کو اللہ تعالیٰ
نے ہمیشہ کی
زندگی کے طور
پر نہیں بنایا۔
یہ چند سالہ
زندگی
امتحان کے
طور پر ہے جس میں
کامیابی کی
صورت میں ہمیں
ہمیشہ کی
زندگی نصیب
ہو گی۔ اگر اس
دنیا میں
اللہ تعالیٰ
نظر آتا تو
پھر کسی
امتحان کی
گنجائش
موجود نہ رہتی۔
کون ایسا
ہوتا جو اللہ
تعالیٰ کو دیکھنے
اور اس سے
گفتگو کرنے
کے بعد اس کی
نافرمانی کا
سوچتا۔ اس دنیا
کا امتحان
اصل میں نیکی
و بدی میں سے
کسی ایک کے
انتخاب
(Choice) کا
امتحان ہے۔
کائنات کا ذرہ
ذرہ اس بات کی
گواہی دیتا
ہے کہ اس کا
کوئی خالق ہے۔
اسی خالق نے
واضح نشانیوں
کے ساتھ اپنے
رسولوں کو بھیجا
ہے۔ اب یہ
ہماری عقل کا
فیصلہ ہے کہ
ہم نے کون سی
راہ اختیار
کرنی ہے۔ اس بات
کا خیال رہے
کہ امتحان یہ
نہیں ہے کہ ہم
کبھی کوئی
گناہ نہ کریں۔
امتحان در
اصل یہ ہے کہ
ہم مجموعی
طور پر اپنی
زندگی ، اپنے
رب کے سرکش
بندے کے طور
پر نہیں بلکہ
فرمانبردار
بندے کے طور
پر بسر کریں۔
اگر اس میں
کبھی کوئی
کوتاہی ہو
جائے تو
جذبات کے
غلبے سے نجات
پاتے ہی سچے
دل سے توبہ کریں
اور اس کی طرف
رجوع کریں۔
جو لوگ اس میں
کامیاب ہوں
گے، ان کے
ساتھ اللہ
تعالیٰ کا
وعدہ ہے کہ وہ
انہیں اپنا دیدار
کروائے گا
اور اپنی جنت
میں انہیں
شرف ملاقات
بھی بخشے گا لیکن
اس کے لئے ہمیں
یہ چند سالہ
زندگی اپنے
رب کے سچے
بندے بن کر
گزارنا ہو گی۔ محمد
مبشر نذیر August
2006 |
||
|
مصنف
کی دیگر تحریریں قرآنی
عربی
پروگرام / سفرنامہ
ترکی
/ مسلم
دنیا اور ذہنی،
فکری اور نفسیاتی
غلامی
/ اسلام
میں جسمانی و
ذہنی غلامی
کے انسداد کی
تاریخ / تعمیر
شخصیت
پروگرام / قرآن اور
بائبل
کے دیس میں / علوم
الحدیث: ایک
تعارف / کتاب
الرسالہ:
امام شافعی کی
اصول فقہ پر
پہلی کتاب کا
اردو ترجمہ و
تلخیص
/ اسلام
اور دور حاضر
کی تبدیلیاں / ایڈورٹائزنگ
کا اخلاقی
پہلو سے
جائزہ / الحاد جدید
کے مغربی اور
مسلم
معاشروں پر
اثرات / اسلام
اور نسلی و
قومی امتیاز / اپنی
شخصیت اور
کردار کی تعمیر
کیسے کی
جائے؟
/ مایوسی
کا علاج کیوں
کر ممکن ہے؟ / دور جدید
میں دعوت دین
کا طریق کار / اسلام
کا خطرہ: محض ایک
وہم یا حقیقت /
Quranic Concept of Human Life Cycle
/ Empirical
Evidence of God’s Accountability
|
||