|
بِسمِ
اللهِ
الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ Allah, in the name of, the Most
Affectionate, the Eternally Merciful |
||
|
Your
Questions & Comments Don't suppress questions!
Questions are good for your intellectual health!!! |
آپ کے
سوالات و
تاثرات سوالات
کو دبائیے نہیں!
سوالات
ذہنی صحت کی
ضمانت ہیں!!! |
|
اردو
اور عربی تحریروں کو بہتر
دیکھنے کے
لئے نسخ اور
نستعلیق
فانٹ یہاں سے
ڈاؤن لوڈ کیجیے
|
||
|
مکہ اور
مدینہ کو حرم
کیوں کہا
جاتا ہے؟ Don't hesitate to
share your questions and comments. They will be highly appreciated. I'll
reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com . |
||
|
سوال:
مکہ اور مدینہ
کو حرم کیوں
کہا جاتا ہے؟
اس کی کیا تاریخ
ہے؟ جواب: تقریباً
4000سال
قبل اللہ
تعالیٰ کے
حکم کے مطابق
سیدنا ابراہیم
علیہ الصلوۃ
والسلام نے
اپنے بیٹے سیدنا
اسماعیل علیہ
الصلوۃ
والسلام کے
ساتھ مل کر ایک
بے آب و گیاہ ویران
وادی میں
اللہ کا گھر
تعمیر کیا
تھا۔ اس گھر کی
تعمیر کا
مقصد یہ تھا
کہ دنیا میں ایک
ایسا مرکز
قائم کیا
جائے جو توحید
کے ماننے
والوں کو ایک
لڑی میں
پروتے ہوئے
ان میں اللہ
تعالیٰ کی
وحدانیت کا
احساس زندہ
رکھے۔ اسی
گھر کے نزدیک
اللہ تعالیٰ
نے ایک چشمہ
جاری فرمایا۔
چونکہ عرب
صحرا کی زندگی
کے عادی تھے
اور اس زندگی
میں پانی اپنی
کمیابی کے
باعث انتہائی
اہمیت اختیار
کر جاتا ہے،
اس لئے لوگ آ آ کر اس
بے آباد وادی
میں آباد
ہونے لگے جسے
اب مکہ کہا
جاتا ہے۔ سیدنا
ابراہیم علیہ
السلام نے
اللہ تعالیٰ
کے حکم سے اپنی
بیوی ہاجرہ
رضی اللہ
عنہا اور بیٹے
اسماعیل علیہ
السلام کو وہیں
آباد کیا۔ اس گھر کے
چاروں طرف
کچھ حدود متعین
کرکے اسے حرم
قرار دے دیا گیا۔
حرم کا مطلب
ہے عزت و حرمت
والی جگہ۔ اس
مخصوص علاقے
میں کوئی
شکار کرنا،
پودوں کو
ضائع کرنا
اور لڑائی
جھگڑا کرنے
کو گناہ قرار
دیا گیا۔ سیدنا
اسماعیل علیہ
السلام کی
اولاد میں
اگرچہ شرک سمیت
بہت سی خرابیاں
پیدا ہوگئی
تھیں لیکن
انہوں نے اس
حرم کی حرمت
کا ہمیشہ خیال
رکھا چنانچہ
پچھلے 4000 سال سے یہ
جگہ امن کا
گہوارہ رہی
ہے ۔
جب رسول
اللہ صلی
اللہ علیہ و
سلم نے ہجرت
فرما کر مدینہ
منورہ کو
رونق بخشی تو یہ
شہر اللہ کے
رسول
صلی اللہ علیہ
و سلم سے اپنے
تعلق کی بنا
پر حرم قرار دیا
گیا۔ مکہ کی
طرح اس کے
چاروں طرف بھی
حدود متعین
کرکے ان میں
فتنہ و فساد
اور جنگ و
جدال کو
ممنوع قرار دیا
گیا۔
پچھلے1400
برس سے یہ شہر
بھی سوائے
گنتی کے چند
واقعات کے
امن کا
گہوارہ رہا
ہے۔ محمد
مبشر نذیر June
2006 |
||
|
مصنف
کی دیگر تحریریں قرآنی
عربی
پروگرام / سفرنامہ
ترکی
/ مسلم
دنیا اور ذہنی،
فکری اور نفسیاتی
غلامی
/ اسلام
میں جسمانی و
ذہنی غلامی
کے انسداد کی
تاریخ / تعمیر
شخصیت
پروگرام / قرآن اور
بائبل
کے دیس میں / علوم
الحدیث: ایک
تعارف / کتاب
الرسالہ:
امام شافعی کی
اصول فقہ پر
پہلی کتاب کا
اردو ترجمہ و
تلخیص
/ اسلام
اور دور حاضر
کی تبدیلیاں / ایڈورٹائزنگ
کا اخلاقی
پہلو سے
جائزہ / الحاد جدید
کے مغربی اور
مسلم
معاشروں پر
اثرات / اسلام
اور نسلی و
قومی امتیاز / اپنی
شخصیت اور
کردار کی تعمیر
کیسے کی
جائے؟
/ مایوسی
کا علاج کیوں
کر ممکن ہے؟ / دور جدید
میں دعوت دین
کا طریق کار / اسلام
کا خطرہ: محض ایک
وہم یا حقیقت /
Quranic Concept of Human Life Cycle
/ Empirical
Evidence of God’s Accountability
|
||