|
بِسمِ
اللهِ
الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ Allah,
in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful |
||
|
Your
Questions & Comments Don't suppress questions!
Questions are good for your intellectual health!!! |
آپ کے
سوالات و
تاثرات سوالات
کو دبائیے نہیں!
سوالات ذہنی
صحت کی ضمانت
ہیں!!! |
|
اردو
اور عربی
تحریروں کو
ڈاؤن لوڈ
کرنے کے لئے
نستعلیق
فانٹ یہاں سے
ڈاؤن لوڈ
کیجیے۔
|
||
|
New articles and books are added this website on
1st of each month. کیا دین
کی تعلیمات
ہمیشہ پوری
انسانیت کے لیے
رہی ہیں؟ Don't hesitate to
share your questions and comments. They will be highly appreciated. I'll reply
ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com
. |
||
|
السلام
علیکم ورحمۃ
اللہ
وبرکاتہ پیارے بھائی
مسیح علیہ
السلام کی
اصل تعلیم وہی
ہے جو اسلامی
تعلیمات ہیں،
مثلا توحید،
رسالت، توبہ
کی تلقین، شریعت
پر عمل وغیرہ۔
اور اس کے
دلائل بائبل
میں بھی ہیں۔
اور اسلامی
تعلیمات سے
بھی ان کی تصدیق
ہوتی ہے،
مثلا ارشاد
ربانی ہے:(وَإِذْ
قَالَ
عِيسَى
ابْنُ مَرْيَمَ
يَا بَنِي
إِسْرَائِيلَ
إِنِّي رَسُولُ
اللَّـهِ
إِلَيْكُم ۔ سوال یہ
ہے کہ یہی تعلیمات
اسلام کی ہیں
مگر وہ عالمگیر
دین ہے مگر مسیحیت
بنی اسرائیل
کا مذہب۔ اس
کی وجہ کیا
ہے؟ براہ کرم
وضاحت کریں۔ محمد شکیل
عاصم لاہور،
پاکستان اپریل 2012 |
||
|
ڈئیر
شکیل بھائی وعلیکم السلام
ورحمۃ اللہ
وبرکاتہ تمام انبیاء
کرام علیہم
السلام کی
تعلیم ایک ہی
رہی ہے اور یہ
پوری
انسانیت کے
لیے رہی ہے۔ آیت
کریمہ اور
بائبل میں جو
بیان ہے، اس
کا تعلق حضرت
عیسی علیہ
الصلوۃ
والسلام کے
ابتدائی
مخاطبین سے
ہے۔ ہر نبی کو
ایک خاص قوم کی
طرف بھیجا
جاتا ہے۔ اگر
وہ ایمان لے
آئے تو پھر اسی
قوم کے ذریعے
بقیہ قوموں تک
دعوت پہنچتی
ہے۔ جیسے
حضرت موسی علیہ
الصلوۃ
السلام نے بھی
اپنی دعوت کو
بنی اسرائیل
اور فرعون تک
محدود رکھا۔
پھر جب یہ ایمان
لے آئے تو
فلسطین کے
علاقے کی دیگر
قوموں تک
دعوت پہنچائی۔ اسی
طرح حضرت
عیسی علیہ
الصلوۃ
والسلام کی
دعوت ابتدا
میں صرف بنی
اسرائیل کی
کھوئی ہوئی بھیڑوں
کے لیے تھی۔
پھر ان کی مدد
سے اس دعوت کو دیگر
اقوام
میں
پہنچایا
جانا تھا۔ رسول
اللہ صلی
اللہ علیہ
وسلم کے
ابتدائی
مخاطبین بھی عرب
تھے۔ جب یہ ایمان
لے آئے تو ان
کے ذریعے
دعوت دنیا
بھر میں پھیلی۔
قرآن مجید کو
دیکھیے تو اس
میں ان
ابتدائی
مخاطبین کی
خاص رعایت
ہے۔ اس وجہ
سے یہ کہنا کہ
حضرت عیسی
علیہ الصلوۃ
والسلام کی
دعوت محدود
تھی، درست
نہیں ہے۔ یہ
دعوتی ترتیب
کا معاملہ
ہے، ایسا
نہیں ہے کہ
اللہ کے
پیغمبر بقیہ
انسانوں کی
ہدایت سے
غافل ہوتے
ہوں۔ والسلام مبشر |
||
|
مصنف
کی دیگر تحریریں تقابلی
مطالعہ
پروگرام /Quranic Arabic Program / Quranic Studies Program
/ علوم
القرآن
پروگرام / قرآنی
عربی
پروگرام /
سفرنامہ
ترکی
/ مسلم
دنیا اور
ذہنی، فکری
اور نفسیاتی غلامی /
اسلام
میں جسمانی و
ذہنی غلامی
کے انسداد کی
تاریخ / تعمیر
شخصیت
پروگرام / قرآن اور
بائبل
کے دیس میں /
علوم
الحدیث: ایک
تعارف / کتاب
الرسالہ:
امام شافعی
کی اصول فقہ
پر پہلی کتاب
کا اردو
ترجمہ و
تلخیص
/ اسلام
اور دور حاضر
کی تبدیلیاں / ایڈورٹائزنگ
کا اخلاقی
پہلو سے
جائزہ / الحاد
جدید کے
مغربی اور
مسلم
معاشروں پر
اثرات / اسلام
اور نسلی و
قومی امتیاز / اپنی
شخصیت اور
کردار کی
تعمیر کیسے
کی جائے؟ /
مایوسی
کا علاج کیوں
کر ممکن ہے؟ /
دور
جدید میں
دعوت دین کا
طریق کار / اسلام
کا خطرہ: محض
ایک وہم یا
حقیقت
/ Quranic Concept of Human Life Cycle /
Empirical Evidence of Man’s Accountability
|
||