|
بِسمِ
اللهِ
الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ Allah,
in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful |
||
|
Your Questions
& Comments Don't suppress questions!
Questions are good for your intellectual health!!! |
آپ کے
سوالات و
تاثرات سوالات
کو دبائیے نہیں!
سوالات ذہنی
صحت کی ضمانت
ہیں!!! |
|
اردو
اور عربی تحریروں
کو ڈاؤن لوڈ
کرنے کے لئے
نستعلیق
فانٹ یہاں سے
ڈاؤن لوڈ کیجیے۔
|
||
|
New articles and books are added this website on
1st of each month. ناجائز
کام کرنے والی
بیوی کی سزا Don't hesitate to
share your questions and comments. They will be highly appreciated. I'll
reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com . |
||
|
ڈئیر مبشر
بھائی السلام علیکم
ورحمۃ اللہ
وبرکاتہ آپ
کا پاکستان
کا وزٹ کیسا
رہا؟ ابھی آپ
کراچی میں ہیں
یا نہیں؟ ایک
مسئلہ ڈسکس
کرنا ہے جو میرے
کولیگ کے
دوست کے ساتھ
پیش آیا۔ اس نے ایک
لڑکی سے پسند
کی شادی کی۔
لڑکے کے ماں
باپ زندہ نہیں
ہیں اور وہ
خود مختار
تھا، اس لیے
اس نے شادی کر
کے کرائے پر ایک
مکان میں
رہنا شروع کیا۔ لڑکی
جہیز نہیں
لائی تھی مگر
اس کے والدین کی مرضی
سے شادی ہوئی
تھی۔ لڑکی کو
اولاد نہیں
چاہیے تھی،
اس وجہ سے ایک
دفع اس نے حمل
گروایا۔ پھر
چھ ماہ بعد
رہنے کے بعد
لڑکی نے طلاق
مانگ لی۔
لڑکالڑکی سے
سچی محبت
کرتا تھا، لیکن
لڑکی نے لڑ
جھگڑ کر طلاق
لے لی۔ اور
عدت بھی نہیں
کی اور دوسری
شادی کر لی۔
معلوم ہوا کہ
لڑکی نے
دوسرے لڑکے
سے شادی سے
پہلے جنسی
رشتہ قائم کر
لیا تھا۔ وہ
جس گھر میں
رہتی ہے، اس
گھر میں سارا
سامان پہلے
لڑکے کا تھا
جس سے طلاق لی
تھی اور لڑکے
نے مہر کے پیسے
بھی ادا کر دیے
تھے۔ کیا
لڑکے کے
سامان پر لڑکی
کا حق ہے؟ جو
اس لڑکی نے کیا
اس کی سزا شریعت
میں کیا ہے؟ جو
ناجائز کام
لڑکی نے کیا،
اس کا کفارہ
کون ادا کرے
گا؟ ایک بھائی کراچی ،
پاکستان نومبر 2011 |
||
|
وعلیکم
السلام ورحمۃ
اللہ
وبرکاتہ کراچی تو
صرف دو دن کے لیے
دوستوں اور
قارئین سے
ملنے گیا تھا۔
زیادہ قیام
لاہور میں
رہا۔ کل رات ہی
واپس جدہ
پہنچا ہوں۔ آپ نے جو
صورتحال بیان
کی ہے، اس میں
واضح ہے کہ
لڑکی، اپنے
خاوند کے
ساتھ مخلص نہیں
تھی، اس وجہ
سے اس نے ایسا
کیا۔ لڑکے کو
اللہ تعالی
کا شکر ادا
کرنا چاہیے
کہ ایسی بیوی
سے جان چھوٹ
گئی۔ لڑکی
بدکاری کے
جرم کی مرتکب
ہے اور اگر یہ
جرم ثابت ہو
جائے تو
عدالت ہی اسے
سزا دے سکتی
ہے، اور کوئی
شخص سزا نہیں
دے سکتا کیونکہ
قانون کو
ہاتھ میں لینا
کسی کے لیے
جائز نہیں ہے۔
لڑکے کے
سامان پر اس
لڑکی کا کوئی
حق نہیں ہے۔ رہا
کفارہ، تو اس
میں لڑکا کیا
کر سکتا ہے۔
جرم لڑکی نے کیا
ہے، اور اسے ہی
کبھی خوف خدا
آ گیا تو وہ
خود توبہ و
کفارہ کرے گی۔ والسلام مبشر |
||
|
مصنف
کی دیگر تحریریں تقابلی
مطالعہ
پروگرام /Quranic Arabic Program / Quranic
Studies Program / علوم
القرآن
پروگرام / قرآنی
عربی
پروگرام /
سفرنامہ
ترکی
/ مسلم
دنیا اور ذہنی،
فکری اور نفسیاتی
غلامی
/ اسلام
میں جسمانی و
ذہنی غلامی
کے انسداد کی
تاریخ / تعمیر
شخصیت
پروگرام / قرآن اور
بائبل
کے دیس میں /
علوم
الحدیث: ایک
تعارف / کتاب
الرسالہ:
امام شافعی کی
اصول فقہ پر
پہلی کتاب کا
اردو ترجمہ و
تلخیص
/ اسلام
اور دور حاضر
کی تبدیلیاں / ایڈورٹائزنگ
کا اخلاقی
پہلو سے
جائزہ / الحاد
جدید کے مغربی
اور مسلم
معاشروں پر
اثرات / اسلام
اور نسلی و
قومی امتیاز / اپنی
شخصیت اور
کردار کی تعمیر
کیسے کی
جائے؟
/ مایوسی
کا علاج کیوں
کر ممکن ہے؟ /
دور
جدید میں
دعوت دین کا
طریق کار / اسلام
کا خطرہ: محض ایک
وہم یا حقیقت /
Quranic Concept of Human Life Cycle / Empirical
Evidence of Man’s Accountability
|
||