|
بِسمِ
اللهِ
الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ Allah,
in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful |
||
|
Your
Questions & Comments Don't suppress questions! Questions are good for your intellectual health!!! |
آپ کے
سوالات و
تاثرات سوالات
کو دبائیے نہیں!
سوالات ذہنی
صحت کی ضمانت
ہیں!!! |
|
اردو
اور عربی تحریروں
کو ڈاؤن لوڈ
کرنے کے لئے
نستعلیق
فانٹ یہاں سے
ڈاؤن لوڈ کیجیے۔
|
||
|
New articles and books are
added this website on 1st of each month. کنیت اور
لقب میں کیا
فرق ہے؟ Don't hesitate to share your
questions and comments. They will be highly appreciated. I'll
reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com . |
||
|
اسلام علیکم
مبشر بھائی، یہ سوال حدیث
کے مطالعہ سے
متعلق ہے۔ کنیت اور لقب میں
فرق کیا ہے؟
کنیت اور لقب
کو اردو اور
انگلش میں کیا
کہتے ھیں؟
اردو میں ھم
جس کو عرفیت یا
عرف کہتے ھیں
کیایہ عربی
زبان میں لقب
ہے؟ محمد جاوید
ختر جولائی 2011 |
||
|
وعلیکم
السلام ورحمۃ
اللہ کنیت کی
مثال اس قسم
کے نام ہیں جو
باپ یا بیٹے کی
نسبت سے ہوں،
جیسے ابو
محمد، ابو
بلال، ابن زبیر
وغیرہ۔
عربوں میں یہ
بہت عام ہیں اور
انگلش میں ان
کا کوئی
متبادل نہیں۔
لقب سے مراد
وہ نام ہے جو
عوام میں کسی
خدمت کے باعث
مشہور ہو جائے
جیسے حضرت
ابوبکر رضی
اللہ عنہ کے لیے
صدیق اکبر،
حضرت عمر رضی
اللہ عنہ کے لیے
فاروق اعظم
وغیرہ۔ اسے
انگلش میں آپ
ٹائٹل کہہ
سکتے ہی جو کہ
خطاب کے
مترادف ہے۔
عربی اور
اردو میں
خطاب سے مراد
وہ نام ہے جو
حکومت یا کوئی
اور اتھارٹی
عطا کرے جیسے
سر، قائد
اعظم وغیرہ۔
لقب عوام کی
جانب سے ہوتا
ہے۔ عرف
مختلف چیز ہے
اور نک نیم کے
مترادف ہے۔ اصل نام
کے علاوہ
پانچ قسم کے
نام ہوتے ہیں،
جن سے کوئی
شخص مشہور ہو
سکتا ہے: تخلص (شاعر
کا نک نیم)،
خطاب، لقب،
عرف اور کنیت۔
فن رجال میں
ان سب کی اہمیت
یہ ہے کہ کوئی
شخص اپنے کنیت،
لقب یا عرف سے
زیادہ مشہور
ہوتا ہے۔ اس
وجہ سے اس راوی
کا صحیح تعین
کرنے کے لیے
ان سب کا علم
ضروری ہے
تاکہ اس کے
حالات کو جان
کر اس کے قابل
اعتماد ہونے یا
نہ ہونے کا
اندازہ لگایا
جائے۔ والسلام مبشر |
||
|
مصنف
کی دیگر تحریریں Quranic Arabic Program / Quranic Studies Program
/ علوم
القرآن
پروگرام / قرآنی
عربی
پروگرام /
سفرنامہ
ترکی
/ مسلم
دنیا اور ذہنی،
فکری اور نفسیاتی
غلامی
/ اسلام
میں جسمانی و
ذہنی غلامی
کے انسداد کی
تاریخ / تعمیر
شخصیت
پروگرام / قرآن اور
بائبل
کے دیس میں /
علوم
الحدیث: ایک
تعارف / کتاب
الرسالہ:
امام شافعی کی
اصول فقہ پر
پہلی کتاب کا
اردو ترجمہ و
تلخیص
/ اسلام
اور دور حاضر
کی تبدیلیاں / ایڈورٹائزنگ
کا اخلاقی
پہلو سے
جائزہ / الحاد
جدید کے مغربی
اور مسلم
معاشروں پر
اثرات / اسلام
اور نسلی و
قومی امتیاز / اپنی
شخصیت اور
کردار کی تعمیر
کیسے کی
جائے؟ / مایوسی
کا علاج کیوں
کر ممکن ہے؟ /
دور
جدید میں
دعوت دین کا
طریق کار / اسلام
کا خطرہ: محض ایک
وہم یا حقیقت /
Quranic Concept of Human Life Cycle /
Empirical Evidence of Man’s Accountability
|
||