|
بِسمِ
اللهِ
الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ Allah,
in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful |
||
|
Your
Questions & Comments Don't suppress questions!
Questions are good for your intellectual health!!! |
آپ کے
سوالات و
تاثرات سوالات
کو دبائیے نہیں!
سوالات ذہنی
صحت کی ضمانت
ہیں!!! |
|
اردو
اور عربی تحریروں
کو ڈاؤن لوڈ
کرنے کے لئے
نستعلیق
فانٹ یہاں سے
ڈاؤن لوڈ کیجیے۔
|
||
|
New articles and books are added this website on
1st of each month. بلجیم
اور فرانس میں
حجاب پر
پابندی سے
متعلق قانون
کا اصل متن Don't hesitate to share
your questions and comments. They will be highly appreciated. I'll reply ASAP
if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com
. |
||
|
السلام علیکم آج آپ کی میل
رسیو کی بہت
خوشی ہوئی ۔اصل
میں آج کل
مقالہ بالکل
آخری مراحل
میں ہے اور
اسے جمع
کرانے کی تاریخ
بالکل قریب
ہے اس لیے بزی
تھا ۔آپ کے
بھیجئے لنکس
بہت کمال کے
تھے اور
کتابوں کی
لائبریری تو
اپنی مثال آپ
ہے ۔مجھے اس
وقت ایک چیز
نہیں مل رہی
ہے اگر آپ کی
نظر سے گزرے
تو پلیز ضرور
بتائیے کہ
فرانس نے
حجاب پر
پابندی کا جو
قانون پاس کیاہے
اس قانون کی
اصل
عبارت اور
کن شرائط کے
ساتھ وہ لاگو
ہوگا ۔اور اسی
طرح بلجیم کا۔
یورپ کا حجاب
کے حوالے سے
عمومی تصور کیاہے
؟اس کا بھی
مواد ابھی
درکارہے ۔باقی
سب خیریت ہے آپ
کی کوئی کتاب
نیٹ پر آئی
ہو تو ضرور
مطلع کیجئے
گا ۔ آپ کا عزیز غازی عبدالرحمن
قاسمی جامعہ ابوہریرہ،
ملتان مارچ 2011 |
||
|
محترم
المقام قاسمی
صاحب وعلیکم
السلام ورحمۃ
اللہ
وبرکاتہ آپ کے
مقالے کا پڑھ
کر خوشی ہوئی۔
اللہ تعالی
کامیابی عطا
فرمائے۔ آج
کل مختلف دینی
مسالک کے
تقابلی
مطالعے پر ایک
کتاب لکھ رہا
ہوں۔ جیسے ہی
مکمل ہو گی، انشاء
اللہ ضرور آپ
کی خدمت میں
تبصرے کے لیے
پیش کروں گا۔ فرانس
اور بلجیم وغیرہ
سے متعلق میری
معلومات بھی
بس اخباری
اطلاعات تک ہی
محدود ہیں۔
اصل متن تو یقیناً
فرنچ زبان میں
ہو گا، تاہم
اس سے متعلق
کچھ آرٹیکلز
ضرور نظر سے
گزرے ہیں جن
کے لنک یہ ہیں: http://en.wikipedia.org/wiki/French_law_on_secularity_and_conspicuous_religious_symbols_in_schools http://www.economist.com/node/2404691?story_id=2404691 http://www.brookings.edu/fp/cusf/analysis/vaisse20040229.pdf http://www.threemonkeysonline.com/als/France%20and%20the%20hijab.html میرا
اندازہ ہے کہ اصل متن
شاید یہاں مل
جائے، مگر
مجھے فرنچ نہیں
آتی۔ کسی بھی
فرنچ جاننے
والے سے
ترجمہ کروا
کر دیکھ لیجیے۔ http://www.assemblee-nationale.fr/12/dossiers/laicite.asp http://www.legifrance.gouv.fr/affichTexte.do?cidTexte=JORFTEXT000000417977&dateTexte http://www.assemblee-nationale.fr/12/rapports/r1381.asp میرے
لائق کوئی اور
خدمت ہو تو
فرمائیے۔ والسلام مبشر |
||
|
مصنف
کی دیگر تحریریں Quranic
Arabic Program
/ Quranic Studies
Program / علوم
القرآن
پروگرام / قرآنی
عربی
پروگرام /
سفرنامہ
ترکی
/ مسلم
دنیا اور ذہنی،
فکری اور نفسیاتی
غلامی
/ اسلام
میں جسمانی و
ذہنی غلامی
کے انسداد کی
تاریخ / تعمیر
شخصیت
پروگرام / قرآن اور
بائبل
کے دیس میں /
علوم
الحدیث: ایک
تعارف / کتاب
الرسالہ:
امام شافعی کی
اصول فقہ پر
پہلی کتاب کا
اردو ترجمہ و
تلخیص
/ اسلام
اور دور حاضر
کی تبدیلیاں / ایڈورٹائزنگ
کا اخلاقی
پہلو سے
جائزہ / الحاد
جدید کے مغربی
اور مسلم
معاشروں پر
اثرات / اسلام
اور نسلی و
قومی امتیاز / اپنی
شخصیت اور
کردار کی تعمیر
کیسے کی
جائے؟
/ مایوسی
کا علاج کیوں
کر ممکن ہے؟ /
دور
جدید میں
دعوت دین کا
طریق کار / اسلام
کا خطرہ: محض ایک
وہم یا حقیقت / Quranic Concept of Human Life Cycle /
Empirical Evidence of God’s Accountability
|
||