|
بِسمِ
اللهِ
الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ Allah,
in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful |
||
|
Your
Questions & Comments Don't suppress questions!
Questions are good for your intellectual health!!! |
آپ کے
سوالات و
تاثرات سوالات
کو دبائیے نہیں!
سوالات ذہنی
صحت کی ضمانت
ہیں!!! |
|
اردو
اور عربی
تحریروں کو
ڈاؤن لوڈ
کرنے کے لئے
نستعلیق
فانٹ یہاں سے
ڈاؤن لوڈ
کیجیے۔
|
||
|
New articles and books are added this website on
1st of each month. فون پر
لڑکیوں سے
باتیں کرنے
کی عادت سے
چھٹکارا
کیسے حاصل
کیا جائے؟ Don't hesitate to
share your questions and comments. They will be highly appreciated. I'll
reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com . |
||
|
اسلام وعلیکم
مبشر صاحب ! میرا
مسئلہ یہ ہے
کہ میں فون پر
لڑکیوں سے
بہت دیر باتیں
کرتا ہوں، جس
سے میرا وقت
بھی ضائع
ہوتاہے اور
روپے بھی۔ میں
انجینئرنگ
کا طالب علم
ہوں۔ اس عادت
سے چھٹکارا کیسے
حاصل کروں؟ ایک بھائی،
پاکستان نومبر 2010 |
||
|
السلام
علیکم ورحمۃ
اللہ
وبرکاتہ آپ کی میل
سے خوشی ہوئی۔
اچھی بات یہ
ہے کہ آپ کو
خود اس مشکل
کا احساس ہے
اور آپ اس سے
چھٹکارا
پانا چاہتے ہیں۔
انسان جس
مشکل کا
احساس کر لے،
اس سے
چھٹکارا مل ہی
جاتا ہے۔ آپ عمر کے
جس حصے میں ہیں،
اس میں انسان
کے اندر بے
پناہ انرجی
ہوتی ہے جو
اپنا اظہار
چاہتی ہے۔ آپ
جس طرف بھی لگ
جائیں گے، اس
میں کئی
گھنٹے تک بغیر
کسی تھکاوٹ
کے کام کر سکیں
گے۔ میرا
مشورہ یہ ہے
کہ خود کو کسی
اور جانب
مصروف کر لیجیے۔
اپنی زندگی
کا کوئی مشن
بنا لیجیے اور
اپنی پوری
توانائیاں
اس میں لگا دیجیے۔
یہ مشن آپ کے
ذوق اور
دلچسپی کے
مطابق ہونا
چاہیے۔
مثلاً اگر آپ
اپنے کیریئر
میں مقام
بنانا چاہتے
ہیں تو اپنے
کسی سینئر کو
دیکھیے۔
انہوں نے یہ
مقام کیسے
بنایا؟ اسی
لائن پر آپ بھی
محنت شروع کر
دیجیے۔ اگر
آپ خدمت خلق
کو اپنا مشن
بنانا چاہیں
تو اسی میں لگ
جائیے۔ اگر دینی
علوم سے
دلچسپی ہو تو
اس طرف
توانائیاں
لگا دیجیے۔ غرض یہ کہ
اپنے وقت کو
کسی بھی جانب
مصروف کر دیجیے
اور مشن کی
دھن کو خود پر
سوار کر لیجیے۔
پھر آپ کو لڑکیوں
سے گفتگو
کرنا محض وقت
کا ضیاع لگے۔
گا۔ والسلام مبشر |
||
|
مصنف
کی دیگر تحریریں Quranic
Arabic Program
/ Quranic Studies
Program / علوم
القرآن
پروگرام / قرآنی
عربی
پروگرام /
سفرنامہ
ترکی
/ مسلم
دنیا اور ذہنی،
فکری اور نفسیاتی
غلامی
/ اسلام
میں جسمانی و
ذہنی غلامی
کے انسداد کی
تاریخ / تعمیر
شخصیت
پروگرام / قرآن اور
بائبل
کے دیس میں /
علوم
الحدیث: ایک
تعارف / کتاب
الرسالہ:
امام شافعی کی
اصول فقہ پر
پہلی کتاب کا
اردو ترجمہ و
تلخیص
/ اسلام
اور دور حاضر
کی تبدیلیاں / ایڈورٹائزنگ
کا اخلاقی
پہلو سے
جائزہ / الحاد
جدید کے مغربی
اور مسلم
معاشروں پر
اثرات / اسلام
اور نسلی و
قومی امتیاز / اپنی
شخصیت اور
کردار کی تعمیر
کیسے کی
جائے؟
/ مایوسی
کا علاج کیوں
کر ممکن ہے؟ /
دور
جدید میں
دعوت دین کا
طریق کار / اسلام
کا خطرہ: محض ایک
وہم یا حقیقت / Quranic Concept of Human Life Cycle /
Empirical Evidence of God’s Accountability
|
||