|
بِسمِ
اللهِ
الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ Allah,
in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful |
||
|
Your
Questions & Comments Don't suppress questions!
Questions are good for your intellectual health!!! |
آپ کے
سوالات و
تاثرات سوالات
کو دبائیے نہیں!
سوالات ذہنی
صحت کی ضمانت
ہیں!!! |
|
اردو
اور عربی
تحریروں کو
ڈاؤن لوڈ
کرنے کے لئے
نستعلیق
فانٹ یہاں سے
ڈاؤن لوڈ
کیجیے۔
|
||
|
New articles and books are added this website on
1st of each month. گناہوں
کی زندگی سے
چھٹکارا کیسے
حاصل کیا
جائے؟ Don't hesitate to
share your questions and comments. They will be highly appreciated. I'll
reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com . |
||
|
السلام علیکم میری عمر 25
سال ہے اور
تعلق سندھ سے
ہے۔ کتاب گھر
سے مجھے آپ کی
ویب سائٹ کا
علم ہوا۔
اللہ تعالی
آپ پر اپنی
رحمت
فرمائے، آپ
بہت اچھا کام
کر ہے ہیں۔
مجھے آپ کا
کچھ وقت
درکار ہے، کیا
آپ دے سکیں
گے؟ ایک بھائی نومبر 2010 |
||
|
وعلیکم
السلام ورحمۃ
اللہ
وبرکاتہ آپ کے
تاثرات کا
بہت بہت شکریہ۔
بلاتکلف
اردو ہی میں
اپنا مسئلہ بیان
کیجیے۔ میرا
وقت آپ جیسے
بھائیوں کے
لئے ہی ہے۔
شائع کرنے کا
مقصد یہ ہوتا
ہے کہ دوسرے
لوگ بھی اس سے
فائدہ اٹھائیں۔
ذاتی مسائل کی
صورت میں میں
نہ تو نام
شائع کرتا
ہوں اور نہ ہی
ایسی تفصیلات
جنہیں پڑھ کر
قاری کے بارے
میں کوئی اور
جان لے۔ بس
عمومی سا
سوال نقل کر دیتا
ہوں۔ دعاؤں کی
درخواست ہے۔ والسلام مبشر |
||
|
السلام
علیکم میرا
حوصلہ
بڑھانے کا
بہت شکریہ۔ میں
معاشی مسائل
کی وجہ سے زیادہ
تعلیم حاصل
نہیں کر سکا۔ میں
کمپیوٹر میں
اچھا ہوں۔
پچھلے آٹھ نو
سال سے میری
زندگی مختلف
انداز میں
گزری ہے۔
شروع میں میں
مذہبی ذہن کا
مالک تھا اور
دینی
معاملات میں
غور کرتا تھا۔ مسلکی
فرقہ واریت
پر گفتگو
کرتا تھا اور
اس میں مجھے
اطمینان حاصل
نہ ہوتا تھا۔ مجھے
اپنے دفتر میں
ایک شخص ملا
جو کمیونسٹ
ذہن کا تھا۔ میرا
وقت اس کے
ساتھ گزرنے
لگا۔ میری
نماز چھوٹ گئی
اور میں
الحاد کا
شکار ہوتا
چلا گیا۔
مجھے اس کی ہر
بات اچھی لگتی
۔ وہ کہتا تھا
کہ کیوں اپنی
خواہشات کو
ماریں۔ انہیں
تو بڑھانا
چاہیے کہ اس
سے خود
اعتمادی پیدا
ہوتی ہے۔ میں
مذہب سے بہت
دور چلا گای۔
اس کی تقاریر
نے میرے دل و
دماغ پر بڑا
اثر پیدا کیا۔ میں اس
کے ساتھ شراب
اور دیگر منشیات
کے استعمال
کا عادی ہو گیا
اور شہوانی
خواہشات پوری
کرنے میں
اپنا وقت صرف
کرنے لگا۔ کچھ عرصے
بعد مجھ میں
تبدیلی آئی
اور میں نے
دوبارہ
مطالعہ شروع
کیا اور بی اے
کر لیا۔ میں نے
جب اپنے آپ پر
غور کیا تو جو
دلائل مذہب
کو جھٹلانے
کے لئے میرے
ذہن میں آتے
تھے، وہ بودے
معلوم ہونے
لگے۔ میری
سمجھ میں آیا
کہ مذہب ہی تو
آپ کو تہذیب
سکھاتا ہے۔ میں
نے چار سال
بعد نماز پڑھی
تو بہت سکون
ملا۔ اللہ
تعالی سے
معافی مانگی
اور گناہوں
پر پشیمان
ہوا۔
جو بری عادتیں
تھیں، انہیں
چھوڑنے کی
کوشش کرنے
لگا۔ اللہ
تعالی کا کرم
ہے کہ اب میں
اس سے کافی حد
تک نکل آیا
ہوں۔
مشورہ دیجیے کہ میں
منشیات سے
چھٹکارا کیسے
حاصل کروں
اور اپنی تعلیم
کو کیسے جاری
رکھوں؟ مجھے
اصل میں یہ
سمجھ نہیں آ
رہی کہ دین کا
علم حاصل
کروں یا دنیا
کا۔ میرا دل
کہتا ہے کہ
عربی زبان سیکھوں
اور دین کا
علم حاصل
کروں۔ |
||
|
وعلیکم
السلام ورحمۃ
اللہ
وبرکاتہ آپ کی
کہانی بہت ہی
دلچسپ اور
سبق آموز ہے۔
آپ نے یہ
محسوس کیا ہو
گا کہ اللہ
تعالی کا آپ
پر بڑا کرم ہے۔
جب آپ نے اس سے
دوری اختیار
کی تو اس نے ایسے
حالات پیدا کیے
کہ آپ راہ
راست پر آ گئے۔
یہ بہت بڑا
کرم ہوتا ہے
اور انہی کو
ملتا ہے جن کے
دل میں نیکی کی
کچھ رمق
موجود ہو۔
اللہ تعالی
آپ کو اس راہ
پر استقامت
دے۔ میرے
لائق کوئی
خدمت ہو تو
ضرور بتائیے
گا۔ میرے خیال
میں تعلیم
شروع نہ کر
سکنے کی وجہ
ڈرگز کا اثر
ہے۔ سب سے
پہلے تو یہ کیجیے
کہ ان کمیونسٹ
صاحب سے دوری
اختیار کیجیے۔
ان سے ربط کو
بالکل ختم کر
دیجیے۔ میں
بھی بعض کمیونسٹوں
کو جانتا ہوں
مگر وہ ایسے
نہیں ہیں۔ اس
کے ساتھ
مناسب ہو گا کہ
منشیات کی
عادت چھڑانے
والے جو کلینک
کام کر ہے ہیں،
ان میں سے کسی
سے رجوع کیجیے۔
ایک بار یہ
عادت چھوٹ گئی
تو پھر پڑھائی
میں بھی دل
لگے گا۔ دین اور
دنیا دونوں ہی
کے تقاضے
پورے کرنے کا
ہمارے دین میں
حکم ہے۔ اللہ
تعالی نے
رہبانیت یعنی
ترک دنیا کو
بہت ناپسند
فرمایا ہے۔
اسی طرح دنیا
کے لئے دین سے
غافل ہونا
بہت غلط ہے۔
آپ روزانہ
کچھ وقت دینی
علوم کے
مطالعے میں
لگائیے (جیسے
آدھا یا ایک
گھنٹہ)۔ باقی
وقت دنیاوی
علوم کے
مطالعے پر
لگائیے تاکہ
آپ اپنا کیرئیر
بہتر بنا سکیں۔
جب آپ کا کیرئیر
مضبوط ہو گا
تو پھر آپ دین
کی خدمت بھی
اچھے طریقے
سے کر سکیں گے۔ دینی
علوم کے لئے میں
مختلف کورسز
ڈیزائن کر
رہا ہوں۔ عربی
اور علوم
القرآن کے
کورسز آن
لائن کر چکا
ہوں۔ ان سے
آغاز کر لیجیے۔
یہ آپ کا زیادہ
وقت نہیں لیں
گے۔ لنک یہ ہے: http://mubashirnazir.org/Courses/IS001-00-Studiesurdu.htm دنیاوی
علوم میں میرے
خیال میں MBA-HR یا پھر PHR مناسب
رہے گا۔ آپ کا
اس فیلڈ میں
تجربہ ہے۔ آپ
کو صرف اپنی
انگلش بہتر
بنانے کی
ضرورت ہے۔
باقی ان اسٹڈیز
کے لئے کامن سینس
کے علاوہ کچھ
نہیں چاہیے۔ PHR کی انٹرنیشنل
مارکیٹ میں
بہت ڈیمانڈ
ہے۔ تفصیل یہاں
دیکھ لیجیے۔ http://www.hrci.org/HRCertification.aspx?id=2147483806 آپ پر فیملی
کی بھی زیادہ
ذمہ داری نہیں
ہے۔ اس وجہ سے
کوالیفیکیشن
کے بعد امید
ہے کہ آپ اگلے
پانچ سال میں
ایک اچھی پوزیشن
پر پہنچ جائیں
گے۔ اسکے بعد
زیادہ وقت دینی
علوم کے
مطالعے اور
دعوت و تبلیغ
کو دیجیے گا۔ میرے
لائق کوئی بھی
خدمت ہو تو
بلاتکلف ای میل
کیجیے۔ اللہ
تعالی آپ کو
اور مجھے
اپنے دین پر
استقامت دے۔
میرے لیے بھی
دعا کیجیے گا۔ والسلام مبشر |
||
|
مصنف
کی دیگر تحریریں Quranic
Arabic Program
/ Quranic Studies
Program / علوم
القرآن
پروگرام / قرآنی
عربی
پروگرام /
سفرنامہ
ترکی
/ مسلم
دنیا اور ذہنی،
فکری اور نفسیاتی
غلامی
/ اسلام
میں جسمانی و
ذہنی غلامی
کے انسداد کی
تاریخ / تعمیر
شخصیت
پروگرام / قرآن اور
بائبل
کے دیس میں /
علوم
الحدیث: ایک
تعارف / کتاب
الرسالہ:
امام شافعی کی
اصول فقہ پر
پہلی کتاب کا
اردو ترجمہ و
تلخیص
/ اسلام
اور دور حاضر
کی تبدیلیاں / ایڈورٹائزنگ
کا اخلاقی
پہلو سے
جائزہ / الحاد
جدید کے مغربی
اور مسلم
معاشروں پر
اثرات / اسلام
اور نسلی و
قومی امتیاز / اپنی
شخصیت اور
کردار کی تعمیر
کیسے کی
جائے؟
/ مایوسی
کا علاج کیوں
کر ممکن ہے؟ /
دور
جدید میں
دعوت دین کا
طریق کار / اسلام
کا خطرہ: محض ایک
وہم یا حقیقت / Quranic Concept of Human Life Cycle /
Empirical Evidence of God’s Accountability
|
||