|
بِسمِ
اللهِ
الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ Allah,
in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful |
||
|
Your
Questions & Comments Don't suppress questions!
Questions are good for your intellectual health!!! |
آپ کے
سوالات و
تاثرات سوالات
کو دبائیے نہیں!
سوالات ذہنی
صحت کی ضمانت
ہیں!!! |
|
اردو
اور عربی
تحریروں کو
بہتر دیکھنے
کے لئے نسخ
اور نستعلیق
فانٹ یہاں سے
ڈاؤن لوڈ
کیجیے
|
||
|
مغربی
ممالک میں
حجاب کا
مسئلہ Don't hesitate to
share your questions and comments. They will be highly appreciated. I'll
reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com . |
||
|
محترم جناب پیارے
بھائی مبشر
نذیر صاحب السلا م علیکم
۔ اللہ تعالی
اپنی حفاظت میں
رکھے ۔بہت دن
ہوئے آپ سے
بات نہ ہوسکی
اس لیے سوچا
آج آپ کو میل
کرکے خیریت
دریافت
کروں۔ آج کل فرانس
اور بیلجئم میں
پردے کے خلاف
قانون سازی
ہورہی ہے ۔ اس
حوالے اگر
کچھ میٹریل
ہو تو پلیز
مجھے بھیجیں،اور
اسی طرح یورپ
کا حجاب کے
حوالے سے
عمومی تاثر یا
تصور اس پر بھی
آپ کا کوئی
آرٹیکل ہو یا
میڑیل ہو پلیز
اسے بھی بھیجیں۔یا
کوئی کتاب ذہن
میں ہو
تو اس کا نام
مع پبلشر کے
بتادیجئے۔ شکریہ دعاؤں کا
محتاج آپ کا
چھوٹا بھائی غازی
عبدالرحمن
قاسمی ملتان نومبر 2010 |
||
|
ڈئیر
قاسمی صاحب وعلیکم
السلام ورحمۃ
اللہ
وبرکاتہ بڑے عرصے
کے بعد آپ کی میل
ملی، بہت خوشی
ہوئی۔ اللہ
تعالی آپ کو خیریت
سے رکھے اور
اپنے دین کی
خدمت لیتا
رہے۔ مدرسہ
اور دیگر
معاملات کیسے
چل رہے ہیں؟ وسطی یورپ
میں سیکولر
ازم کے نام پر
مذہبی
علامات کو
ختم کرنے کی
جو مہم چل رہی
ہے، اس کی
مخالفت بہت
سے غیر مسلم
اہل علم بھی
کر رہے ہیں۔ یہ
پابندی صرف
اسلام کے
خلاف ہی نہیں
ہے بلکہ اس کا
نشانہ دیگر
مذاہب بھی بن
رہے ہیں۔ اصل
میں یورپ
مذہب سے بہت ہی
زیادہ خائف ہے۔
امیگرنٹس کی
بڑھتی ہوئی
تعداد سے انہیں
یہ لگ رہا ہے
کہ ایک دن یورپ
مسلم اکثریتی
علاقہ نہ بن
جائے۔ اس خوف
یا زینو
فوبیا کی وجہ
سے وہ مذہب پر
طرح طرح کی
پابندیاں
عائد کر رہے
ہیں۔ انہیں
یہ علم نہیں
کہ ایسی
حرکتوں سے
انشاء اللہ مذہب
مزید مضبوط
ہو گا۔ اس کے
برعکس امریکہ
اور کینیڈا ہیں
جہاں ایسی
کوئی پابندی
نہیں ہے۔ اس
موضوع سے
متعلق چند
لنکس یہ ہیں: http://news.bbc.co.uk/2/hi/3459963.stm http://news.bbc.co.uk/2/hi/3459963.stm#Tariq http://news.bbc.co.uk/2/hi/3459963.stm#Amir http://www.guidedones.com/issues/regions/world/Francscarf.htm اس موضوع
پر سب سے
معقول اور
سنجیدہ تحریریں
جان ایل ایسپوزیٹو
کی ہیں۔ میرا
مشورہ یہ ہے
کہ آپ ان کا
مطالعہ کریں۔
ان کی اسپیشلائزیشن
کا میدان ہی
اسلامی تحریکیں
ہیں۔ جس درجے
کا گہرا تجزیہ
وہ کرتے ہیں،
اس کی مثال
مغربی
اسکالرز میں
کم ہی ملتی
ہے۔ http://www.huffingtonpost.com/john-l-esposito/the-crisis-in-turkey_b_482829.html میں نے ان
کی ایک کتاب کی
تلخیص کی تھی،
وہ اس لنک پر
دستیاب ہے: http://www.mubashirnazir.org/ER/L0012-00-Islamic%20Threat.htm ان کی زیادہ
تر کتب
آکسفورڈ
پرنٹنگ پریس
نے شائع کی ہیں
اور قیمتاً
دستیاب ہوتی
ہیں۔ آپ ایمیزان
یا کسی بھی
انگلش بک
اسٹور سے لے
سکتے ہیں۔
اگر آپ چاہیں
تو ان کے کچھ
آرٹیکل آپ کو
ای میل کر
سکتا ہوں۔ میرے
لائق کوئی
اور خدمت ہو
تو ضرور
ارشاد فرمائیے۔
دعاؤں کی
درخواست ہے۔ والسلام مبشر |
||
|
مصنف
کی دیگر تحریریں Quranic
Arabic Program
/ Quranic Studies
Program / علوم
القرآن
پروگرام / قرآنی
عربی
پروگرام /
سفرنامہ
ترکی
/ مسلم
دنیا اور
ذہنی، فکری
اور نفسیاتی
غلامی
/ اسلام
میں جسمانی و
ذہنی غلامی
کے انسداد کی
تاریخ / تعمیر
شخصیت
پروگرام / قرآن اور
بائبل
کے دیس میں /
علوم
الحدیث: ایک
تعارف / کتاب
الرسالہ:
امام شافعی کی
اصول فقہ پر
پہلی کتاب کا
اردو ترجمہ و
تلخیص
/ اسلام
اور دور حاضر
کی تبدیلیاں / ایڈورٹائزنگ
کا اخلاقی
پہلو سے
جائزہ / الحاد
جدید کے
مغربی اور
مسلم
معاشروں پر
اثرات / اسلام
اور نسلی و
قومی امتیاز / اپنی
شخصیت اور
کردار کی
تعمیر کیسے
کی جائے؟ /
مایوسی
کا علاج کیوں
کر ممکن ہے؟ /
دور
جدید میں
دعوت دین کا
طریق کار / اسلام
کا خطرہ: محض
ایک وہم یا
حقیقت
/ Quranic Concept of Human Life Cycle /
Empirical Evidence of God’s Accountability
|
||