|
بِسمِ
اللهِ
الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ Allah,
in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful |
||
|
Your
Questions & Comments Don't suppress questions!
Questions are good for your intellectual health!!! |
آپ کے
سوالات و
تاثرات سوالات
کو دبائیے نہیں!
سوالات ذہنی
صحت کی ضمانت
ہیں!!! |
|
اردو
اور عربی تحریروں کو بہتر
دیکھنے کے
لئے نسخ اور
نستعلیق
فانٹ یہاں سے
ڈاؤن لوڈ کیجیے
|
||
|
قدیم
اردو کتب کے
مخطوطات Don't hesitate to
share your questions and comments. They will be highly appreciated. I'll reply
ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com
. |
||
|
سوال: جناب
مبشر نذیر
صاحب۔
السلام علیکم
ورحمۃ اللہ
وبرکاتہ۔ میں
نے آپ کی ویب
سائٹ وزٹ کی۔
ماشاء اللہ
بہت ہی بہترین
کاوش ہے جس پر
آپ قابل
مبارکباد ہیں۔
اللہ آپ کے
علم، جان اور
مال میں برکت دے
اور مزید
اسلام کی
خدمت کی توفیق
عطا فرمائے۔
آمین۔ مجھے ایک
خدمت چاہیے
تھی، وہ یہ کہ
اگر آپ کی
نظروں میں کسی
بھی ویب سائٹ
پر اگر اردو
مخطوطات (Manuscripts) مہیا
ہوں تو ضرور
مطلع کریں۔
اگر آپ کے
پاکستان میں
کوئی اشخاص
ہوں جن کے پاس
مخطوطات ہوں یا
ادارے ہوں یا
کوئی تنظیم
ہو جن کے پاس
مخطوطات ہوں
اور وہ تصویر
دینے کے لئے تیار
ہوں یا
اوریجنل
مخطوطات بیچنے
والا ہو تو
ضرور مطلع کریں۔
بڑی مہربانی
ہو گی۔ میں دار
الجمعہ سنٹر
فار کلچر اینڈ
ہیری ٹیج دبئی
میں کام کرتا
ہوں۔ یہ
ادارہ
مخطوطات کی
دنیا میں بڑا
نام رکھتا ہے۔
ہم آج کل اردو
مخطوطات کو
حاصل
کرنے کی
کوشش کر رہے ہیں۔
اسی اثنا میں
آپ کی سائٹ
نظر آئی تو
سوچا کہ آپ کو
معلومات ہو
سکتی ہیں۔ اس
لئے میل
ارسال کر رہا
ہوں۔ امید ہے
کہ آپ تعاون
کریں گے۔ اور
انشاء اللہ
آپ سے خصوصی
رابطہ رہے
گا، دوسرے
امور کے
سلسلے میں بھی۔
دعاؤں کی
درخواست کے
ساتھ اجازت
چاہتا ہوں۔ فی امان
اللہ آپ کا
بھائی شکیب
احمد، دبئی جون
2010 |
||
|
ڈئیر شکیب
صاحب وعلیکم
السلام ورحمۃ
اللہ
وبرکاتہ آپ کے جیسی
علمی شخصیت کی
جانب سے یہ
الفاظ میرے
لئے اعزاز کا
باعث ہیں۔
دعاؤں کی
درخواست ہے۔ مخطوطات
کی اپنی ایک
دنیا ہے جس کے
بارے میں
مجھے زیادہ
علم نہیں ہے۔
اپنے ایک
استاذ محمد
عزیر شمس
صاحب سے اس
بارے میں
معلومات کر
کے آپ کو لکھ
رہا ہوں جو
مخطوطات کی ریسرچ
کے ماہر ہیں۔
انہوں نے بتایا
ہے کہ اردو
مخطوطات کی
ابھی تک کوئی
جامع و مانع
فہرست تیار
نہیں ہو سکی۔
ان ان جگہوں
سے آپ کو اردو
مخطوطات مل
سکتے ہیں: 1۔
پنجاب یونیورسٹی
لاہور کی مین
لائبریری کا
مخطوطات سیکشن 2۔
دیال سنگھ
لائبریری،
لاہور 3۔
مقتدرہ قومی
زبان، اسلام
آباد 4۔
انجمن ترقی
اردو، کراچی 5۔
برٹش میوزیم،
لندن 6۔
انڈیا آفس
لائبریری،
لندن 7۔
انجمن تحقیق
اسلام، بمبئی 8۔
خدا بخش
لائبریری،
پٹنہ 9۔
رضا لائبریری،
رام پور 10۔
جامعہ ملیہ کی
لائبریری،
دہلی 11۔
علی گڑھ یونیورسٹی
کی لائبریری ان کے
علاوہ یہ
لنکس بھی دیکھ
لیجیے: http://catalogue.nla.gov.au/Record/2513451 http://www.asiamap.ac.uk/collections/collection.php?ID=222 http://www.panjabdigilib.org/webuser/searches/displayPage.jsp?ID=34&page=1&CategoryID=1&Searched http://www.bl.uk/reshelp/findhelplang/urdu/urducoll/index.html http://catalogue.nla.gov.au/Record/3010313 میرے
لائق کوئی بھی
خدمت ہو تو
ضرور حکم کیجیے۔ والسلام مبشر |
||
|
مصنف
کی دیگر تحریریں قرآنی
عربی پروگرام /
سفرنامہ
ترکی
/ مسلم
دنیا اور ذہنی،
فکری اور نفسیاتی
غلامی
/ اسلام
میں جسمانی و
ذہنی غلامی
کے انسداد کی
تاریخ / تعمیر
شخصیت
پروگرام / قرآن اور
بائبل
کے دیس میں /
علوم
الحدیث: ایک
تعارف / کتاب
الرسالہ:
امام شافعی کی
اصول فقہ پر
پہلی کتاب کا
اردو ترجمہ و
تلخیص
/ اسلام
اور دور حاضر
کی تبدیلیاں / ایڈورٹائزنگ
کا اخلاقی
پہلو سے
جائزہ / الحاد
جدید کے مغربی
اور مسلم
معاشروں پر
اثرات / اسلام
اور نسلی و
قومی امتیاز / اپنی
شخصیت اور
کردار کی تعمیر
کیسے کی
جائے؟
/ مایوسی
کا علاج کیوں
کر ممکن ہے؟ /
دور
جدید میں
دعوت دین کا
طریق کار / اسلام
کا خطرہ: محض ایک
وہم یا حقیقت /
Quranic Concept of Human Life Cycle /
Empirical Evidence of God’s Accountability
|
||