|
بِسمِ
اللهِ
الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ Allah, in the name of, the Most
Affectionate, the Eternally Merciful |
||
|
Your
Questions & Comments Don't suppress questions!
Questions are good for your intellectual health!!! |
آپ کے
سوالات و تاثرات سوالات
کو دبائیے نہیں!
سوالات
ذہنی صحت کی
ضمانت ہیں!!! |
|
اردو
اور عربی تحریروں کو بہتر
دیکھنے کے
لئے نسخ اور
نستعلیق
فانٹ یہاں سے
ڈاؤن لوڈ کیجیے
|
||
|
متابع
احادیث کو
تلاش کرنے کا
طریقہ کیا
ہے؟ Don't hesitate to
share your questions and comments. They will be highly appreciated. I'll
reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com . |
||
|
سوال: سلام۔
بھائی مجھے
آپ سے یہ پتہ
کرنا تھا کہ
کسی حدیث کی
متابعات کو
تلاش کرنے کا
کیا طریقہ ہے؟
جیسے کوئی
راوی کوئی
حدیث بیان
کرتا ہے۔ اب
اس کا متابع
ڈھونڈنا ہو
گا جس استاذ
سے اس نے روایت
کی ہے، اس
استاذ سے کسی
اور راوی نے
بھی وہی
روایت نقل کی
ہے۔ تو اس کو
کیسے تلاش
کیا جائے۔
تفصیل سے
جواب دیجیے
گا۔ عاطف احمد،
حیدر آباد،
پاکستان۔ مئی 2010 |
||
|
ڈیئر
عاطف بھائی السلام
علیکم و رحمۃ
اللہ
وبرکاتہ بڑے دن
بعد آپ سے
رابطہ ہوا۔ کیا
احوال ہیں؟ متابعات
کی تلاش پہلے
تو ایک مشکل
کام تھا مگر
آج کل بہت
آسان ہو گیا
ہے۔ اس کا
آسان ترین طریقہ
یہ ہے: ۱۔ حدیث میں
کوئی کی ورڈ
متعین کیجیے۔ ۲۔ اگر آپ
کے پاس تراث
کا سافٹ وئیر
ہے تو اس میں
سرچ کر لیجیے۔
جتنے بھی طرق
سے وہ حدیث
مروی ہو گی،
آپ کو مل جائے
گی۔ ۳۔ علامہ
البانی کا
سافٹ ویئر
اگر آپ کے پاس
ہے، اس میں
سرچ کر لیجیے۔ ۴۔ انٹرنیٹ
پر سرچ ایبل
حدیث ڈیٹا بیسز
موجود ہیں۔
وہاں سرچ کر لیجیے۔ http://www.islamweb.net/hadith/index.php ۵۔ ان سب کے
علاوہ حدیث
کے تمام
مجموعات پر
ورڈ فارمیٹ میں
موجود ہیں،
ان میں سرچ کر
لیجیے۔ http://www.almeshkat.net/books/index.php جو جو
احادیث ملیں،
انہیں ایک
فائل میں کاپی
پیسٹ کرتے
جائیے۔ اس کے
بعد سند یا
متن کے
اختلافات کا
مطالعہ کر لیجیے۔
اس مقصد کے
لئے میں مائیکرو
سافٹ ایکسل
کو استعمال
کرتا ہوں۔ اس
میں آپ راویوں
اور ان کے
اساتذہ کا
آسانی سے تجزیہ
کر سکتے ہیں۔
ہر راوی کو ایک
الگ سیل میں
رکھیے۔ اس سے
آپ کو معلوم
ہو جائے گا کہ
ایک شیخ سے
کتنے راوی اس
حدیث کو روایت
کرتے ہیں۔ والسلام مبشر |
||
|
السلام
علیکم بھائی
مجھے جو تراث
اور علامہ
البانی کے
سافٹ وئیر
بتائے ہیں،
میرے پاس
نہیں ہیں۔
اگر آپ کے پاس
ہیں تو مجھے
میل کر دیجیے
یا مجھے سائٹ
بتا دیں۔ میں
انشاء اللہ
ڈاؤن لوڈ کر
لوں گا۔ آپ نے
جو سائٹس
بتائی ہیں،
ان میں حدیث
کے طرق سرچ
کیسے کروں؟ ان میں
تو صرف حدیث
کی کتب ہیں ۔ اور
مجھے اردو
فانٹ بھی اپنے پی
سی پر انسٹال
کرنا ہیں، اس
کا ریفرنس
بھی بھیجیے۔ عاطف
احمد، حیدر
آباد،
پاکستان |
||
|
ڈیئر
عاطف بھائی السلام
علیکم و رحمۃ
اللہ
وبرکاتہ ارے بھائی
یہ کیا بے
مروتی ہوئی
کہ اتنے عرصے
بعد رابطہ
ہوا اور بغیر
سلام دعا،
حال احوال کے
سیدھا سوال
دے مارا۔ برا
نہ مانیے گا،
مذاق کر رہا
تھا۔ البانی
صاحب کا سافٹ
وئیر اس لنک
پر دستیاب ہے: http://www.saaid.net/book/open.php?cat=95&book=2119 تراث کا
سافٹ ویئر
بلاقیمت دستیاب
نہیں ہے۔ یہ
کافی مہنگا
ہے۔ ان سافٹ ویئر
کی بجائے میں
ورڈ فائلوں میں
سرچ کو ترجیح
دیتا ہوں۔ یہ
سب مکتبہ
مشکوۃ پر دستیاب
ہیں۔ میرے ایک
دوست عامر
گزدر صاحب
کراچی میں
ہوتے ہیں۔ ان
کے پاس دینی
سافٹ ویئر
اور الیکٹرانک
کتابوں کا
بڑا ذخیرہ
ہے۔ کبھی چکر
لگے تو ان سے
مل لیجیے۔
اگر آپ کہیں
تو ان سے آپ کا
رابطہ کروا دیتا
ہوں۔ الدرر
السنیہ اور
اسلام ویب میں
"موسوعۃ الحدیث"
کے نام سے ایک
سیکشن موجود
ہے جو آپ کو
سامنے ہی نظر
آ جائے گا۔ اس
میں "بحث" کے
عنوان سے ایک
باکس ہو گا۔
اس میں کی ورڈ
ٹائپ کیجیے۔
جس جس حدیث میں
یہ کی ورڈ ہو
گا، وہ نکل کر
آپ کے سامنے آ
جائے گی۔ ٹیسٹ
کرنے کے لئے
الفاظ "كتاب
الله" یہیں
سے کاپی پیسٹ
کر لیجیے۔ یہ
الفاظ میں نے
عربی میں
لکھے ہیں۔ اگر آپ کے
کمپیوٹر میں
عربی انسٹال
نہیں ہے تو کر
لیجیے۔ کسی
بھی آئی ٹی کے
ماہر سے کہیے،
وہ عربی اور
اردو دونوں
انسٹال کر دے
گا۔ اگر آپ کے
پاس ونڈوز کی
سی ڈی ہے تو آپ
خود بھی کر
سکتے ہیں۔ طریقہ
کار اس لنک پر
موجود ہے: http://www.mubashirnazir.org/Setting%20Up%20Your%20System%20For%20Urdu.htm دعاؤں کی
درخواست ہے۔ والسلام مبشر |
||
|
مصنف
کی دیگر تحریریں قرآنی
عربی
پروگرام / سفرنامہ
ترکی
/ مسلم
دنیا اور ذہنی،
فکری اور نفسیاتی
غلامی
/ اسلام
میں جسمانی و
ذہنی غلامی
کے انسداد کی
تاریخ / تعمیر
شخصیت
پروگرام /
قرآن اور
بائبل
کے دیس میں / علوم
الحدیث: ایک
تعارف / کتاب
الرسالہ:
امام شافعی کی
اصول فقہ پر
پہلی کتاب کا
اردو ترجمہ و
تلخیص
/ اسلام
اور دور حاضر
کی تبدیلیاں / ایڈورٹائزنگ
کا اخلاقی
پہلو سے
جائزہ / الحاد
جدید کے مغربی
اور مسلم
معاشروں پر
اثرات / اسلام
اور نسلی و
قومی امتیاز / اپنی
شخصیت اور
کردار کی تعمیر
کیسے کی
جائے؟
/ مایوسی
کا علاج کیوں
کر ممکن ہے؟ / دور جدید
میں دعوت دین
کا طریق کار / اسلام
کا خطرہ: محض ایک
وہم یا حقیقت / Quranic Concept of Human Life Cycle
/ Empirical
Evidence of God’s Accountability
|
||