|
بِسمِ
اللهِ
الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ Allah, in the name of, the Most
Affectionate, the Eternally Merciful |
||
|
Your
Questions & Comments Don't suppress questions!
Questions are good for your intellectual health!!! |
آپ کے
سوالات و
تاثرات سوالات
کو دبائیے نہیں!
سوالات
ذہنی صحت کی
ضمانت ہیں!!! |
|
اردو
اور عربی تحریروں کو بہتر
دیکھنے کے
لئے نسخ اور
نستعلیق
فانٹ یہاں سے
ڈاؤن لوڈ کیجیے
|
||
|
سورتوں
کے نام Don't hesitate to
share your questions and comments. They will be highly appreciated. I'll
reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com . |
||
|
سوال:
السلام علیکم
مبشر صاحب! آپ
کیسے ہیں۔ امید
کرتا ہوں کہ
آپ ٹھیک ہوں
گے۔ پچھلے خط
کا جواب دینے
کا شکریہ۔ آج
بھی کچھ سوال
پوچھنا
چاہتا ہوں۔ قرآن
مجید میں 114
سورتیں ہیں۔
کیا آپ مجھے
ان تمام
سورتوں کے
اردو میں
مطلب بتائیں
گے؟ (باقی
سوالات دیگر
صفحات پر ہیں۔) عبداللہ
، سیالکوٹ،
پاکستان |
||
|
جواب:
السلام علیکم
و رحمۃ اللہ آپ
کے سوالات دیکھ
کر خوشی ہوتی
ہے۔ ان
سوالات کا
جواب تفصیلی
مقالہ سے دیا
جا سکتا ہے۔
کچھ وسائل
بتا دیتا
ہوں، آپ وہاں
خود دیکھ لیجیے۔ سورتوں
کے نام جیسے
البقرہ، آل
عمران ۔۔۔
اللہ تعالی
کے رکھے ہوئے
نہیں ہیں۔
عربوں میں یہ
رواج تھا کہ
ہر سورۃ میں
جو بھی چیز
انہیں منفرد
محسوس ہوتی،
اس سے سورۃ کو
موسوم کر دیتے۔ سورۃ
البقرہ میں
چونکہ گائے
کے واقعہ کا
ذکر ہے جو کہ ایک
عجیب واقعہ
ہے، اس وجہ سے یہ
سورۃ
"البقرہ" یعنی
"گائے والی سورت"
کے نام سے
مشہور ہو گئی۔
اسی طرح "آل
عمران" میں
حضرت عمران
رضی اللہ عنہ
کے خاندان کا
ذکر ہے جس میں
ان کی جلیل
القدر بیٹی سیدہ
مریم رضی
اللہ عنہا
اور عظیم
نواسے سیدنا
عیسی علیہ
الصلوۃ
والسلام کا
ذکر ہے۔
"النساء" میں
خواتین کے
مخصوص احکام
بیان ہوئے ہیں۔
"المائدہ" میں
سیدنا عیسی
الصلوۃ
والسلام کے
آسمانی دستر
خوان کا ذکر
ہے۔ یہ معاملہ
تمام سورتوں
کا ہے۔ ہر
سورت کے تفصیلی
تعارف اور
نام کے معانی
کے لئے تفسیر
تفہیم
القرآن دیکھ
لیجیے۔ یہ
انٹرنیٹ پر
بھی دستیاب
ہے: محمد
مبشر نذیر (جنوری 2010) |
||
|
مصنف
کی دیگر تحریریں قرآنی
عربی
پروگرام / سفرنامہ
ترکی
/ مسلم
دنیا اور ذہنی،
فکری اور نفسیاتی
غلامی
/ اسلام
میں جسمانی و
ذہنی غلامی
کے انسداد کی
تاریخ / تعمیر
شخصیت
پروگرام /
قرآن اور
بائبل
کے دیس میں / علوم
الحدیث: ایک
تعارف / کتاب
الرسالہ:
امام شافعی کی
اصول فقہ پر
پہلی کتاب کا
اردو ترجمہ و
تلخیص
/ اسلام
اور دور حاضر
کی تبدیلیاں / ایڈورٹائزنگ
کا اخلاقی
پہلو سے
جائزہ / الحاد
جدید کے مغربی
اور مسلم
معاشروں پر
اثرات / اسلام
اور نسلی و
قومی امتیاز / اپنی
شخصیت اور
کردار کی تعمیر
کیسے کی
جائے؟
/ مایوسی
کا علاج کیوں
کر ممکن ہے؟ / دور جدید
میں دعوت دین
کا طریق کار / اسلام
کا خطرہ: محض ایک
وہم یا حقیقت / Quranic Concept of Human Life Cycle
/ Empirical
Evidence of God’s Accountability
|
||