|
بِسمِ
اللهِ
الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ Allah, in the name of, the Most
Affectionate, the Eternally Merciful |
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
Personality
Development Program
Contribute
to humanity by develop a God-oriented personality!!! |
تعمیر
شخصیت
پروگرام
ایک
خدا پرست شخصیت
کی تعمیر کر
کے انسانیت کی
خدمت کیجیے!!! |
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اردو
اور عربی
تحریروں کو بہتر
دیکھنے کے
لئے نسخ اور
نستعلیق
فانٹ یہاں سے
ڈاؤن لوڈ
کیجیے
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
خود آگہی
اور SWOT
Analysis
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
اپنی
شخصیت کی تعمیر
کے لئے یہ
ضروری ہے کہ
انسان اپنی
شخصیت کے
تمام پہلوؤں
سے آگاہی
بھی رکھتا ہو۔
ماہرین نے
اپنی ذات کے
شخصی تجزیے (Personality
Analysis)
کے بہت سے طریقے
وضع کرلئے ہیں۔
یہاں پر ہم
صرف ایک طریقہ
بیان کر رہے ہیں
جو ہمارے خیال
میں زیادہ مفید
ہے۔ اسے SWOT
Analysis
کہا جاتا ہے۔
لفظ SWOT دراصل Strengths,
Weaknesses, Opportunities & Threats کا مخفف
ہے۔ عموماً
کاروباری
ادارے اپنی
طویل المیعاد
اور قلیل المیعاد
پلاننگ میں
اس طریق کار
کو اختیار
کرتے ہیں۔
ہمارے
خیال میں یہ
تجزیہ اپنی
ذات اور شخصیت
کی تعمیر میں
بھی اسی طرح
کارآمد ہے جس
طرح کاروباری
اداروں کے
لئے مفید ہے۔ اس تجزیے
کے پہلے دو
عوامل کا
تعلق انسان کی
اپنی
شخصیت سے ہے۔ Strengths اس کی
شخصیت کے
مضبوط پہلو
اور Weaknesses اس کے
کمزور پہلو ہیں۔
باقی دو
عوامل کا
تعلق اس کے
ماحول سے ہے: Opportunities کا
تعلق اس کے
ماحول میں
موجود ایسی چیزوں
سے ہے جو اس کی
شخصیت کی تعمیر
میں معاون
ثابت ہوسکتے
ہیں جبکہ Threats سے
مراد وہ
خطرات ہیں جو
اس کی شخصیت کی
تعمیر کے
پروگرام میں
رکاوٹ حائل
کر سکتے ہیں۔
ذیل میں
ایک چارٹ دیا
جارہا ہے جس میں
اس تحریر میں
ایک شخصیت کے
تمام پہلوؤں
کی ایک فہرست
دی گئی ہے اور
ان میں سے ہر
پہلو کا SWOT
Analysis
بھی کیا گیا
ہے۔ اس مقصد
کے لئے بطور
مثال ایک عام
سے انسان (آئیڈیل
انسان نہیں) کی
فرضی شخصیت
کا تجزیہ پیش
کیا جا رہا ہے۔
آپ سے گذارش
ہے کہ کبھی
تنہائی میں بیٹھ
کر اس طرح کا ایک
چارٹ بنائیے
اور اسے اپنی
شخصیت کے لئے
مکمل کیجئے۔
اس بات کا خیال
رکھئے کہ اس
تجزیے کو زیادہ
سے زیادہ حقیقت
کے قریب کیجئے
اور کسی
معاملے میں
خود کو اپنی
حقیقی صلاحیت
سے زیادہ یا
کم نہ ظاہر کیجئے
ورنہ آپ بہت
سے مسائل کا
شکار ہوسکتے
ہیں۔ اس
کے بعد اپنے
والدین،
اساتذہ اور
قریبی مخلص
دوستوں سے
اپنی شخصیت
کے مختلف
پہلوؤں کے
بارے میں
رائے حاصل کیجئے
اور انہیں اسی
طرز کے ایک
چارٹ پر درج کیجئے۔
اپنی شخصیت
کے بارے میں
اپنی رائے کا
موازنہ ان کی
آراء سے کیجئے۔
اس سے دو
فوائد حاصل
ہوں گے: ایک تو
آپ کو اپنی
شخصیت کے ان
پہلوؤں سے بھی
آگاہی حاصل
ہوگی جن پر آپ
کی اپنی توجہ
نہیں ہوگی
اور دوسرے یہ
کہ آپ کو
دوسروں کے
ذہن میں اپنے
امیج کا
اندازہ ہوگا۔
اس کے بعد آپ
اپنے امیج کو
بہتر بنانے
کے لئے
اقدامات بھی
کرسکتے ہیں۔
اسی
طرز پر اپنی
شخصیت کا تجزیہ
مکمل کرنے کے
بعد اپنی شخصیت
کے مضبوط
پہلوؤں کا
تفصیلی
جائزہ لیجئے
اور ان کو مزید
بہتر بنانے
کے اقدامات
سوچئے۔ اسی
طرح اپنی خامیوں
اور کمزوریوں
کا جائزہ لیجئے
اور ان کے
اسباب جاننے
کی کوشش کیجئے۔
اس کے بعد ان
کو بہتر
بنانے کی
کوشش کیجئے۔
اس ضمن میں
والدین،
اساتذہ اور
مخلص دوستوں
کے ساتھ
مشورہ جاری
رکھئے۔ اپنی
شخصیت کو
بہتر بنانے
کے جوجو
مواقع آپ کو میسر
ہیں، ان سے
بھرپور
فائدہ اٹھائیے
اور جو خطرات
لاحق ہیں، ان
کا مناسب سد
باب کیجئے۔
اس طریقے سے
ہم اپنی شخصیت
کو بہتر بنا
سکتے ہیں۔اسی
طرح اگر
دوسرے آپ کے
بارے میں کسی
غلط تصور میں
مبتلا ہیں تو
اس امیج کو
بہتر بنانے
کے لئے عملی
اقدامات کیجئے۔ (مصنف:
محمد مبشر نذیر)
غور فرمائیے! ·
اپنی
شخصیت کا حقیقت
پسندانہ SWOT Analysis کیجیے
اور اس سے
اپنے فیصلوں
میں مدد لیجیے۔ ·
خود
آگہی سے آپ کیا
فوائد حاصل
کر سکتے ہیں؟ اپنے
جوابات بذریعہ
ای میل اردو یا
انگریزی میں
ارسال فرمائیے
تاکہ انہیں
اس ویب پیج پر
شائع کیا جا
سکے۔ |
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
یونٹ 1: اللہ
اور رسول کے
ساتھ تعلق تعمیر
شخصیت
پروگرام کا
تعارف | اللہ کے
نام سے شروع،
جو بڑا
مہربان ہے،
جس کی شفقت
ابدی ہے | تیری
مانند کون
ہے؟ | توحید
خالص: اول | توحید
خالص: دوم | خدا،
انسان اور
سائنس: حصہ
اول | خدا،
انسان اور
سائنس حصہ
دوم | خدا،
انسان اور
سائنس حصہ
سوم | اصلی
مومن | نماز
اور گناہ | رمضان
کا مہینہ:
حاصل کیا
کرنا ہے؟ | اللہ کا
ذکر اور اطمینان
قلب | حج و عمرہ
کا اصل مقصد کیا
ہے؟ | ایمان کی
آزمائش | اور زمین
اپنے رب کے
نور سے چمک
اٹھے گی! | کیا
آخرت کا عقیدہ
اپنے اندر
معقولیت
رکھتا ہے؟ | جنت کا
مستحق کون
ہے؟ | کیا آپ تیار
ہیں؟ | میلا
سووچ کا
احتساب | ڈریم
کروز | موبائل
فون | خزانے
کا نقشہ | دین کا
بنیادی
مقدمہ: بعث و
نشر | رسول
اللہ صلی
اللہ علیہ واٰلہ
وسلم کی محبت | منصب
رسالت سے
متعلق چار بنیادی
غلط فہمیاں | لو لاک یا
رسول اللہ! | درود شریف |
رحمۃ
للعالمین:
رحمت محمدی
کا ایک پہلو | حضور کی
سچائی اور
ہماری ذمہ
داری | رسول
اللہ صلی
اللہ علیہ واٰلہ
وسلم کا ادب | دین میں
تحریف اور
بدعت کے
اسباب یونٹ 2: منفی
شخصیت سے
نجات سطحی
زندگی | کامیاب
زندگی | یہ کیسی
بری قناعت ہے! | مسئلہ
شفاعت | نجات
کا دارومدار
کسی گروہ سے
تعلق پر نہیں
ہے | کردار
نہ کہ موروثی
تعلق | اختلاف
رائے کی صورت
میں ہمارا رویہ | اسلام
اور نفسیاتی
و فکری آزادی | مسلم
دنیا میں ذہنی،
نفسیاتی اور
فکری غلامی
کا ارتقاء | مذہبی
برین واشنگ
اور ذہنی
غلامی
| نفسیاتی،
فکری اور ذہنی
غلامی کا
سدباب کیسے کیا
جا سکتا ہے؟ | دین
اور عقل | دنیا
کے ہوشیار | تنقید | ریاکاری
اور مذہبی
لوگ | دوغلا رویہ | اصول
پسندی
| بنی
اسرائیل کے
مذہبی
راہنماؤں کا
کردار
| فارم
اور اسپرٹ | دو
چہرے، ایک رویہ | عیسائی
اور مسلم تاریخ
میں حیرت انگیز
مشابہت | شیخ
الاسلام | کام
یا نام
| ہماری
مذہبیت | نافرمانی
کی دو بنیادیں | ہماری
دینی فکر کی
غلطی اور
کرنے کا کام | ٹرانسپیرنسی
انٹرنیشنل کی
رپورٹ اور ایک
حدیث | آرنلڈ
شیوازنگر کا
سبق | آج کے بے
ایمان | نئی
بوتل اور
پرانی شراب |
جدید
نسل | بے وقوف
کون؟ | غیبت | شبہات | بدگمانی
اور تجسس | لکھ لیا
کرو | عذر
یا اعتراف | کبر و
غرور اور
علماء | دھوکے میں
مبتلا افراد
کی اقسام | برائی کی
جڑ | تکبر
اور بہادری میں
فرق | اپنی
خامی | مسلمان
وہ ہے | تمسخر | منیٰ کا
سانحہ: دنیاکو
کیا پیغام دے
گیا؟ | عافیت
کا راستہ | انتہا
پسندی اور
اعتدال پسندی
کا فرق | کیا
رہبانیت
انتہا پسندی
ہے؟ | ایف آئی
آر | لیجیے
انقلاب آ گیا | 18 اکتوبر
کے سبق | مسجد
قرطبہ اور
مسجد اقصی | جادو | وجود زن
کے مصنوعی
رنگ | فحش
سائٹس اور
ہمارے
نوجوان | سیکس کے
بارے میں
متضاد رویے |
ہم جنس
پرستی | عفت و
عصمت | مغرب کی
نقالی کا
انجام | جذبہ
حسد اور جدید
امتحانی طریق
کار | ساس اور
بہو کا مسئلہ | یہ خوش
اخلاقی | کسل مندی
اور سستی پر
قابو کیسے پایا
جائے؟ | کیا آپ
اپنے بیوی
بچوں کو اپنے
ہاتھوں قتل
کر رہے ہیں؟ یونٹ 3: مثبت
شخصیت کی تعمیر نیکی
کیا ہے؟ | پہاڑی کا
وعظ | شیطانی
قوتوں کا
مقابلہ کیسے
کیا جائے؟ | ذکر،
شکر، صبر اور
نماز | تعمیر
شخصیت کا
قرآنی لائحہ
عمل | نظام
تربیت کا
انتخاب | مسجد کا
ماحول | خود آگہی
اور SWOT Analysis | اپنی
کوشش سے | الحمد
للہ رب العالمین | لکھ کر
سوچنے والے | اعتراف | کامیابی
کیا ہے؟ ایک
کامیاب
انسان کی کیا
خصوصیات ہیں؟ | صحیح
سبق | زہریلا
نشہ | میں کیا
کروں؟ | اپنے آپ
کو پہچانیے | غربت کا
خاتمہ کس طرح
ہوتا ہے؟ |
نور
جہاں اور
ارجمند بانو | سڑک بند
ہے | مثبت
طرز عمل ہی
زندگی کی
علامت ہے! | مزاج کی
اہمیت | اور
تالہ کھل گیا؟ | اپنا
چراغ جلا لیں | دو قسم کی
مکھیاں | پازیٹو
کرکٹ | نرم دل محبت
و نفرت | فرشتے،
جانور اور
انسان | غصے کو کیسے
کنٹرول کیا
جائے | اعتبار
پیدا کیجیے! | بڑی بی
کا مسئلہ | وسعت نظری | سبز یا نیلا؟؟؟ | دین کا
مطالعہ
معروضی طریقے
پر کیجیے | روایتی
ذہن | کامیابی
کے راز | تخلیقی
صلاحیتیں | اسی خرچ
سے | خوبصورتی
اور زیب و زینت | بخل و
اسراف | احساس
برتری و
احساس کمتری | قانون کا
احترام | امن اور
اقتصادی ترقی | موجودہ
دور میں جہاد
کیسے کیا
جائے؟ | فیصلہ تیرے
ہاتھوں میں
ہے | لوز لوز
سچویشن Loose Loose Situation | یہی
بہتر ہے | رسول
اللہ صلی
اللہ علیہ واٰلہ
وسلم کی علم
سے محبت | وحی اور
عقل کا باہمی
تعلق (حصہ اول) | وحی
اور عقل کا
باہمی تعلق
(حصہ دوم) | انسان
اور حیوان | واقفیت کی
کمی | صحافت
اور فکری
راہنمائی | نئی
طاقت جاگ اٹھی | انسان
اور جانور کا
فرق | Idiot Box یونٹ 4:
انسانوں سے
تعلق انسانی
حقوق: اسلام
اور مغرب کا
تقابلی
جائزہ
| اسلام
اور غیر مسلم
اقوام | غیر
مسلموں کے
ساتھ ہمارا
رویہ | ہماری
دلچسپی | ایک
پاکستانی | بنی
اسرائیل سے
اللہ کا عہد | غلطی
کرنے والے کے
ساتھ کیا
سلوک کرنا
چاہیے؟ | دوسروں
سے غلطی کی
توقع رکھیے! | سب کا
فائدہ | حضرت ایوب
علیہ الصلوۃ
والسلام کی
معیت کا شرف | مہربانی
کی مہک | دہی کے 1,000,000
ڈبے | عظمت
والدین کا
قرآنی تصور | تخلیق
کے عمل کے
دوران والدین
کا رویہ | شیر
خوار بچے کی
تربیت کیسے کی
جائے؟ | گفتگو
کرنے والے
بچے کی تربیت
کیسے کی
جائے؟ | بچوں کو
نماز کی عادت
کیسے ڈالی
جائے؟ | بچوں میں
شرم و حیا کیسے
پیدا کی
جائے؟ | برائی میں
مبتلا بچوں
سے کیسا رویہ
رکھا جائے؟ | لڑکے
اور لڑکی کی
تربیت کا فرق | اپنی
اولاد کے
معاملے میں
عدل و احسان
سے کام لیجیے! | جوان
ہوتے بچوں کی
سیرت و کردار کی
تعمیر | شادی اور
عورت | خاندانی
جھگڑے یونٹ 5: ہماری
ذمہ داری اور
لائحہ عمل ہزار
ارب ڈالر | مغربی
معاشرت کی
فکری بنیادیں
اور ہمارا
کردار | مغرب کی
ثقافتی یلغار
اور ہمارا
کردار | زمانے
کے خلاف | مصر اور
اسپین | ہجری سال
کے طلوع ہوتے
سورج کا سوال | جڑ کا کام | اسلام
کا نفاذ یا
نفوذ
| غیر
مسلموں کے
ساتھ مثبت
مکالمہ | اورنگ زیب
عالمگیر کا
مسئلہ | دعوت
دین کا ماڈل | مذہبی
علماء کی
زبان | زیڈان کی
ٹکر | ون
ڈش کا سبق | اصل
مسئلہ قرآن
سے دوری ہے |
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||