بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Personality Development Program

Contribute to humanity by develop a God-oriented personality!!!

تعمیر شخصیت پروگرام

ایک خدا پرست شخصیت کی تعمیر کر کے انسانیت کی خدمت کیجیے!!!

اردو اور عربی تحریروں کو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

کامیابی کے راز

Download Printable Version

 

 

Click here for English Version

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

بہترین تعلقات

اس زندگی میں کوئی شخص بھی کسی سے تعلق قائم کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ ہمیں اپنی پیدائش سے لے کر موت تک دوسروں پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ ہر شخص خواہ وہ کتنا ہی بڑا یا چھوٹا کیوں نہ ہو، ہماری کامیابی کا زینہ ثابت ہو سکتا ہے۔ یاد رکھیے،"اکیلے پھول سے کبھی بھی گلدستہ تشکیل نہیں دیا جا سکتا۔"

دنیا کے سات جدید عجائب میں پیٹرا کا شمار بھی ہوتا ہے۔ پیٹرا قدیم دور کی اس واحد سلطنت کا دارالحکومت تھا جو کہ فوج کی بجائے تجارت کی بنیاد پر قائم تھی۔ دنیا کے قدیم اور خوبصورت ترین آرکیٹیکچر پر مشتمل اس مقام کا سفرنامہ پڑھنے کے لئے یہاں کلک کیجیے۔

مسلسل جدوجہد

یہ ایک آفاقی قانون ہے کہ ہم کچھ کیے بغیر کچھ حاصل نہیں کر سکتے۔ زندگی میں کامیابی کی قیمت، مسلسل جدوجہد کی صورت میں ادا کرنا پڑتی ہے۔ صرف اور صرف ایک صحت مند جسم ہی بے پناہ توانائی کے ساتھ کام کر سکتا ہے۔ اگر ہم اپنی زندگی کی تین بنیادی ضروریات یعنی کھانا، ازدواجی تعلقات اور سونے میں افراط و تفریط سے کام لیں تو اس سے ہماری صحت اور ذہنی سکون بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ یاد رکھیے کہ "کامیابی کا 1% انحصار آپ کے جذبہ عمل اور 99% انحصار آپ کی پسینہ نکال دینے والی محنت پر ہوتا ہے۔"

تخلیقی قوت

اللہ تعالی نے ہم میں سے ہر ایک کو بے پناہ تخلیقی قوت عطا کی ہے۔ مگر یہ قوت ہماری شخصیت کی کسی گہرائی میں پائی جاتی ہے۔ جس طرح ایک مجسمہ ساز کو اپنے اوزاروں کی مدد سے پتھر کو تراش کر اس کے اندر سے ایک مجسمہ برآمد کرنا پڑتا ہے، بالکل اسی طرح ہمیں اپنی تخلیقی صلاحیت کو دریافت کرنے کے لئے اپنی شخصیت کی تراش خراش کر کے روایتی طرز فکر سے نجات حاصل کرنا پڑتی ہے۔ یہ اصول یاد رکھیے کہ "اگر آپ وہی کچھ کرتے ہیں گے جو آپ اب کر رہے ہیں تو آپ وہی کچھ ہی حاصل کر پائیں گے جو آپ اس وقت حاصل کر رہے ہیں۔"

خود اعتمادی

ایک ایسا باصلاحیت شخص جس میں خود اعتمادی کی کمی ہو، اس کار کی طرح ہے جس میں اسپارک پلگ نہ لگے ہوئے ہوں۔ خود اعتمادی ایسا کشتہ ہے جو ہماری توانائی کو کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔ یاد رکھیے، "وہی شخص کامیاب ہوتا ہے جو یہ سمجھتا ہے کہ وہ واقعتاً کچھ کر سکتا ہے۔"

ابلاغ کی صلاحیت

پبلک کے سامنے بولنے سے ہی انسان متاثر کر دینے والی تقریر سیکھ سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں آپ کی ہمت اور خود اعتمادی میں بہت سا اضافہ ہو سکتا ہے اور آپ اپنے معاشرے میں باعزت مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں ہماری گفتگو ایک زندہ گفتگو بن جاتی ہے۔ اس میں دوسروں کے لئے دلچسپی کا سامان پیدا ہو جاتا ہے اور آپ کے پاس دوسروں کو قائل کرنے کی صلاحیت آ جاتی ہے۔ یاد رکھیے کہ "شاعر تو پیدائشی شاعر ہوا کرتے ہیں مگر ایک عام شخص کو بھی تربیت دے کر ایک اچھا مقرر بنایا جا سکتا ہے۔"

جو شخص بدکاری کا ارتکاب کرتا ہے وہ عقل سے محروم ہے۔ ایسا کرنے والا اپنی شخصیت کو تباہ کر لیتا ہے۔ وہ بیماریوں اور ذلت کا شکار ہو جاتا ہے۔ وہ شرمندگی سے کبھی نجات حاصل کرنے کے قابل نہیں رہتا۔ سیدنا سلیمان علیہ الصلوۃ والسلام (بائبل)

جذبہ عمل (Self-Motivation)

ایک بارہ سالہ لڑکے نے اپنے باپ کی ٹانگوں پر گری ہوئی بھاری لکڑی کو اٹھا کر ہٹا دیا۔ یہ لکڑی اتنی بھاری تھی کہ بعد میں چار افراد بمشکل اسے ہلا سکے۔ اسی طرح کے اور بھی ناقابل یقین واقعات ہمارے سامنے وقوع پذیر ہوتے رہتے ہیں۔ جب انسان کے ذہن میں کوئی مقصد تشکیل پا جاتا ہے تو اس مقصد کے حصول کے لئے انسان عمل کی بلندیوں کو چھونے لگتا ہے۔ یاد رکھیے کہ "ایک چھوٹا سا بیج ہی تو ہوتا ہے جو کہ ایک تناور درخت میں تبدیل ہوتا ہے۔"

اچھی یادداشت

یادداشت ہی ہمارے ذہن کے استعمال کا پیمانہ ہے۔ اچھی یاداشت کا راز یہ ہے کہ ہم معلومات کو ذہن میں منظم انداز میں رکھیں تاکہ ضرورت پڑنے پر ان معلومات کو فوراً ذہن سے اخذ کیا جا سکے۔ عمر، تعلیم اور ذہانت سے قطع نظر ہم میں سے ہر ایک اچھی یادداشت کا مالک ہو سکتا ہے۔ یاد رکھیے کہ "اگر آپ اس یادداشت کو استعمال نہیں کریں گے تو جلد ہی اس سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔" [یہی معاملہ ذہن کی دیگر صلاحیتوں کا بھی ہے۔]

(مصنف: پروفیسر پان الینگو، ترجمہ: محمد مبشر نذیر، بشکریہ www.inneruniverse.com)

علم خرچ کرنے سے بڑھتا ہے جبکہ دولت خرچ کرنے سے کم ہوتی ہے۔ اس تحریر کو اپنے دوستوں سے بھی شیئر کیجیے۔ اپنے علم کو شیئر کرنے کے لئے ای میل بھیجیے۔

mubashirnazir100@gmail.com

غور فرمائیے!

      فاضل مصنف نے دنیا میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے جن خصوصیات کا ذکر کیا ہے، وہی خصوصیات ہماری اصل زندگی یعنی آخرت کی کامیابی کے لئے بھی ضروری ہیں۔ ایک ایک خصوصیت کو لے کر بیان کیجیے کہ اس کا آخرت کی کامیابی سے کیا تعلق ہے؟

اپنے جوابات بذریعہ ای میل اردو یا انگریزی میں ارسال فرمائیے تاکہ انہیں اس ویب پیج پر شائع کیا جا سکے۔

 

یونٹ 1: اللہ اور رسول کے ساتھ تعلق

تعمیر شخصیت پروگرام کا تعارف | اللہ کے نام سے شروع، جو بڑا مہربان ہے، جس کی شفقت ابدی ہے | تیری مانند کون ہے؟ | توحید خالص: اول | توحید خالص: دوم | خدا، انسان اور سائنس: حصہ اول | خدا، انسان اور سائنس حصہ دوم | خدا، انسان اور سائنس حصہ سوم | اصلی مومن | نماز اور گناہ | رمضان کا مہینہ: حاصل کیا کرنا ہے؟ | اللہ کا ذکر اور اطمینان قلب | حج و عمرہ کا اصل مقصد کیا ہے؟ | ایمان کی آزمائش | اور زمین اپنے رب کے نور سے چمک اٹھے گی! | کیا آخرت کا عقیدہ اپنے اندر معقولیت رکھتا ہے؟ | جنت کا مستحق کون ہے؟ | کیا آپ تیار ہیں؟ | میلا سووچ کا احتساب | ڈریم کروز | موبائل فون | خزانے کا نقشہ | دین کا بنیادی مقدمہ: بعث و نشر | رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی محبت | منصب رسالت سے متعلق چار بنیادی غلط فہمیاں | لو لاک یا رسول اللہ! | درود شریف | رحمۃ للعالمین: رحمت محمدی کا ایک پہلو | حضور کی سچائی اور ہماری ذمہ داری | رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کا ادب | دین میں تحریف اور بدعت کے اسباب

یونٹ 2: منفی شخصیت سے نجات

سطحی زندگی | کامیاب زندگی | یہ کیسی بری قناعت ہے! | مسئلہ شفاعت | نجات کا دارومدار کسی گروہ سے تعلق پر نہیں ہے | کردار نہ کہ موروثی تعلق | اختلاف رائے کی صورت میں ہمارا رویہ | اسلام اور نفسیاتی و فکری آزادی | مسلم دنیا میں ذہنی، نفسیاتی اور فکری غلامی کا ارتقاء | مذہبی برین واشنگ اور ذہنی غلامی | نفسیاتی، فکری اور ذہنی غلامی کا سدباب کیسے کیا جا سکتا ہے؟ | دین اور عقل | دنیا کے ہوشیار | تنقید | ریاکاری اور مذہبی لوگ | دوغلا رویہ | اصول پسندی | بنی اسرائیل کے مذہبی راہنماؤں کا کردار | فارم اور اسپرٹ | دو چہرے، ایک رویہ | عیسائی اور مسلم تاریخ میں حیرت انگیز مشابہت | شیخ الاسلام | کام یا نام | ہماری مذہبیت | نافرمانی کی دو بنیادیں | ہماری دینی فکر کی غلطی اور کرنے کا کام | ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ اور ایک حدیث | آرنلڈ شیوازنگر کا سبق | آج کے بے ایمان | نئی بوتل اور پرانی شراب | جدید نسل | بے وقوف کون؟ | غیبت | شبہات | بدگمانی اور تجسس | لکھ لیا کرو | عذر یا اعتراف | کبر و غرور اور علماء | دھوکے میں مبتلا افراد کی اقسام | برائی کی جڑ | تکبر اور بہادری میں فرق | اپنی خامی | مسلمان وہ ہے | تمسخر | منیٰ کا سانحہ: دنیاکو کیا پیغام دے گیا؟ | عافیت کا راستہ | انتہا پسندی اور اعتدال پسندی کا فرق | کیا رہبانیت انتہا پسندی ہے؟ | ایف آئی آر | لیجیے انقلاب آ گیا | 18 اکتوبر کے سبق | مسجد قرطبہ اور مسجد اقصی | جادو | وجود زن کے مصنوعی رنگ | فحش سائٹس اور ہمارے نوجوان | سیکس کے بارے میں متضاد رویے | ہم جنس پرستی | عفت و عصمت | مغرب کی نقالی کا انجام | جذبہ حسد اور جدید امتحانی طریق کار | ساس اور بہو کا مسئلہ | یہ خوش اخلاقی | کسل مندی اور سستی پر قابو کیسے پایا جائے؟ | کیا آپ اپنے بیوی بچوں کو اپنے ہاتھوں قتل کر رہے ہیں؟

یونٹ 3: مثبت شخصیت کی تعمیر

نیکی کیا ہے؟ | پہاڑی کا وعظ | شیطانی قوتوں کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟ | ذکر، شکر، صبر اور نماز | تعمیر شخصیت کا قرآنی لائحہ عمل | نظام تربیت کا انتخاب | مسجد کا ماحول | خود آگہی اور SWOT Analysis | اپنی کوشش سے | الحمد للہ رب العالمین | لکھ کر سوچنے والے | اعتراف | کامیابی کیا ہے؟ ایک کامیاب انسان کی کیا خصوصیات ہیں؟ | صحیح سبق | زہریلا نشہ | میں کیا کروں؟ | اپنے آپ کو پہچانیے | غربت کا خاتمہ کس طرح ہوتا ہے؟ | نور جہاں اور ارجمند بانو | سڑک بند ہے | مثبت طرز عمل ہی زندگی کی علامت ہے! | مزاج کی اہمیت | اور تالہ کھل گیا؟ | اپنا چراغ جلا لیں | دو قسم کی مکھیاں | پازیٹو کرکٹ | نرم دل

محبت و نفرت | فرشتے، جانور اور انسان | غصے کو کیسے کنٹرول کیا جائے | اعتبار پیدا کیجیے! | بڑی بی کا مسئلہ | وسعت نظری | سبز یا نیلا؟؟؟ | دین کا مطالعہ معروضی طریقے پر کیجیے | روایتی ذہن | کامیابی کے راز | تخلیقی صلاحیتیں | اسی خرچ سے | خوبصورتی اور زیب و زینت | بخل و اسراف | احساس برتری و احساس کمتری | قانون کا احترام | امن اور اقتصادی ترقی | موجودہ دور میں جہاد کیسے کیا جائے؟ | فیصلہ تیرے ہاتھوں میں ہے | لوز لوز سچویشن Loose Loose Situation | یہی بہتر ہے | رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی علم سے محبت | وحی اور عقل کا باہمی تعلق (حصہ اول) | وحی اور عقل کا باہمی تعلق (حصہ دوم) | انسان اور حیوان | واقفیت کی کمی | صحافت اور فکری راہنمائی | نئی طاقت جاگ اٹھی | انسان اور جانور کا فرق | Idiot Box

یونٹ 4: انسانوں سے تعلق

انسانی حقوق: اسلام اور مغرب کا تقابلی جائزہ | اسلام اور غیر مسلم اقوام | غیر مسلموں کے ساتھ ہمارا رویہ | ہماری دلچسپی | ایک پاکستانی | بنی اسرائیل سے اللہ کا عہد | غلطی کرنے والے کے ساتھ کیا سلوک کرنا چاہیے؟ | دوسروں سے غلطی کی توقع رکھیے! | سب کا فائدہ | حضرت ایوب علیہ الصلوۃ والسلام کی معیت کا شرف | مہربانی کی مہک | دہی کے 1,000,000 ڈبے | عظمت والدین کا قرآنی تصور | تخلیق کے عمل کے دوران والدین کا رویہ | شیر خوار بچے کی تربیت کیسے کی جائے؟ | گفتگو کرنے والے بچے کی تربیت کیسے کی جائے؟ | بچوں کو نماز کی عادت کیسے ڈالی جائے؟ | بچوں میں شرم و حیا کیسے پیدا کی جائے؟ | برائی میں مبتلا بچوں سے کیسا رویہ رکھا جائے؟ | لڑکے اور لڑکی کی تربیت کا فرق | اپنی اولاد کے معاملے میں عدل و احسان سے کام لیجیے! | جوان ہوتے بچوں کی سیرت و کردار کی تعمیر | شادی اور عورت | خاندانی جھگڑے

یونٹ 5: ہماری ذمہ داری اور لائحہ عمل

ہزار ارب ڈالر | مغربی معاشرت کی فکری بنیادیں اور ہمارا کردار | مغرب کی ثقافتی یلغار اور ہمارا کردار | زمانے کے خلاف | مصر اور اسپین | ہجری سال کے طلوع ہوتے سورج کا سوال | جڑ کا کام | اسلام کا نفاذ یا نفوذ | غیر مسلموں کے ساتھ مثبت مکالمہ | اورنگ زیب عالمگیر کا مسئلہ | دعوت دین کا ماڈل | مذہبی علماء کی زبان | زیڈان کی ٹکر | ون ڈش کا سبق | اصل مسئلہ قرآن سے دوری ہے

 

 

cool hit counter