بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Personality Development Program

Contribute to humanity by develop a God-oriented personality!!!

تعمیر شخصیت پروگرام

ایک خدا پرست شخصیت کی تعمیر کر کے انسانیت کی خدمت کیجیے!!!

اردو اور عربی تحریروں کو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

تعمیر شخصیت کا قرآنی لائحہ عمل

Download Printable Version

 

 

Click here for English Version

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

اللہ تعالی کا ارشاد ہے۔

كَمَا أَرْسَلْنَا فِيكُمْ رَسُولاً مِنْكُمْ يَتْلُو عَلَيْكُمْ آيَاتِنَا وَيُزَكِّيكُمْ وَيُعَلِّمُكُمْ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَيُعَلِّمُكُمْ مَا لَمْ تَكُونُوا تَعْلَمُونَ ۔ (البقرۃ 2: 151)

جیسا کہ ہم نے تمہارے درمیان خود تمہی میں سے ایک رسول کو بھیجا ہے جو تمہیں ہماری آیات سناتے ہیں ، تمہاری شخصیت کو (عیوب سے) پاک کرتے ہیں، اس کے لئے تمہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دیتے ہیں اور تمہیں وہ کچھ سکھاتے ہیں جو تم نہیں جانتے تھے۔

اللہ تعالی نے انسانوں کو ہدایت عطا کرنے کے لئے ان میں اپنے رسول بھیجے۔ یہ رسول جو مشن لے کر آتے تھے وہ قرآن کی اصطلاح میں "تزکیہ نفس" یعنی تعمیر شخصیت کہلاتا ہے۔ تزکیہ نفس کا معنی یہ ہے کہ انسانی شخصیت کو نظریاتی، اخلاقی اور عملی آلائشوں سے پاک کر کے اس میں ایسی اسپرٹ پیدا کر دی جائے کہ اس کی پوری شخصیت تبدیل ہو کر ایک اچھے انسان میں بدل جائے۔ وہ دوسروں کو نقصان پہنچانے کی بجائے ان کے لئے نفع بخش بن جائے۔ اس تبدیلی شخصیت کے لئے جو لائحہ عمل قرآن نے بیان کیا ہے وہ یہ ہے:

        اللہ کی آیتوں کو سمجھ کر ان کی تلاوت کر کے انسان کو اس کے آگے جھکنے اور اس کا فرمانبردار بندہ بننے کے لئے اسے تیار کیا جائے۔ قرآن مجید کو صرف پڑھ لینا ہی کافی نہیں ہے بلکہ اسے سمجھ کر اس کے مطابق اپنی زندگی گزارنا ضروری ہے۔

        انسان کی شخصیت کو آلائشوں سے پاک کرنے کے لئے اسے "الکتاب" اور "الحکمۃ" کی تعلیم دی جائے۔

اللہ تعالی نے جو دین رسولوں کی وساطت سے انسانوں کو دیا ہے وہ "الکتاب" اور "الحکمۃ" پر مشتمل ہے۔ "الکتاب" دراصل کچھ قواعد و ضوابط اور قوانین کا مجموعہ ہے۔ یہ قوانین اپنی اصل روح میں تو تمام امتوں کے لئے یکساں ہی رہے ہیں البتہ وقتی تقاضوں کے باعث ان کی ظاہری شکل و صورت میں معمولی تبدیلیاں کی جاتی رہی ہیں۔ تورات بالعموم انہی قوانین کا بیان ہے اسی وجہ سے سورۃ مائدہ میں تورات کو "الکتاب" کہا گیا ہے۔

ان قوانین کے علاوہ جو چیز اللہ کی جانب سے دی گئی ہے وہ "الحکمۃ" ہے۔ حکمت دراصل انسان کے عقائد و نظریات اور اس کے اخلاق سے متعلق ہے۔ انسان کے خیالات اور اس کا عمل بہت سی گندگیوں اور آلائشوں کا شکار ہو جاتا ہے۔ خدا کی حکمت اسے ان آلائشوں سے پاک کرتی ہے۔ انجیل میں اسی حکمت کو بہت تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سورۃ مائدہ میں انجیل کو "الحکمۃ" سے تعبیر کیا گیا ہے۔

علم کی ابتدا خدا کے خوف سے ہوتی ہے۔ لیکن بے وقوف لوگ اس حکمت اور تربیت کو حقیر سمجھتے ہیں۔ سیدنا سلیمان علیہ الصلوۃ والسلام۔ (بائبل، امثال)

قرآن مجید اللہ کی آخری کتاب ہے۔ یہ اسی "الکتاب" یعنی شریعت اور "الحکمۃ" یعنی ایمان و اخلاق کا جامع اور بیان ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے جو سنت امت میں جاری کی ہے وہ بھی انسان کے جسم اور روح کو ظاہری اور باطنی آلائشوں سے پاک کرنے کا کام کرتی ہے۔ احادیث میں بیان کردہ حضور کی پوری سیرت کا اگر مطالعہ کیا جائے تو وہ اسی کتاب و حکمت کی تعلیم پر مشتمل نظر آتی ہے۔

انسانی شخصیت کو تعمیر کرنے کا پیغمبرانہ طریقہ یہی ہے کہ انسانوں کو کتاب و حکمت یعنی اللہ کی شریعت، ایمان اور اخلاقیات کی تعلیم کے ذریعے ظاہری اور باطنی آلائشوں سے پاک کیا جائے۔ نبوت کے ختم ہونے کے بعد یہی فریضہ اہل علم و دانش کے سپرد ہے جو قیامت تک ان کی ذمہ داری ہے۔ دعوت اور تعلیم دین کے نام پر جتنی بھی کاوشیں دنیا میں جاری ہیں وہ کتاب و حکمت کی اسی تعلیم پر مشتمل ہیں۔ اگر ہم اپنی شخصیت کی تعمیر کرنا چاہیں تو ہم پر یہ لازم ہے کہ ہم اسی کتاب اور حکمت کی تعلیم حاصل کریں۔

(مصنف: محمد مبشر نذیر)

آپ کے سوالات دوسروں کے لئے اہم ہیں۔ اپنے سوالات اور تاثرات کے لئے ای میل کیجیے۔ mubashirnazir100@gmail.com

غور فرمائیے!

      "الکتاب" اور "الحکمۃ" میں کیا فرق ہے؟

      تعمیر شخصیت سے متعلق قرآنی لائحہ عمل کو ایک پیراگراف میں بیان کیجیے۔

اپنے جوابات بذریعہ ای میل اردو یا انگریزی میں ارسال فرمائیے تاکہ انہیں اس ویب پیج پر شائع کیا جا سکے۔

 

یونٹ 1: اللہ اور رسول کے ساتھ تعلق

تعمیر شخصیت پروگرام کا تعارف | اللہ کے نام سے شروع، جو بڑا مہربان ہے، جس کی شفقت ابدی ہے | تیری مانند کون ہے؟ | توحید خالص: اول | توحید خالص: دوم | خدا، انسان اور سائنس: حصہ اول | خدا، انسان اور سائنس حصہ دوم | خدا، انسان اور سائنس حصہ سوم | اصلی مومن | نماز اور گناہ | رمضان کا مہینہ: حاصل کیا کرنا ہے؟ | اللہ کا ذکر اور اطمینان قلب | حج و عمرہ کا اصل مقصد کیا ہے؟ | ایمان کی آزمائش | اور زمین اپنے رب کے نور سے چمک اٹھے گی! | کیا آخرت کا عقیدہ اپنے اندر معقولیت رکھتا ہے؟ | جنت کا مستحق کون ہے؟ | کیا آپ تیار ہیں؟ | میلا سووچ کا احتساب | ڈریم کروز | موبائل فون | خزانے کا نقشہ | دین کا بنیادی مقدمہ: بعث و نشر | رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی محبت | منصب رسالت سے متعلق چار بنیادی غلط فہمیاں | لو لاک یا رسول اللہ! | درود شریف | رحمۃ للعالمین: رحمت محمدی کا ایک پہلو | حضور کی سچائی اور ہماری ذمہ داری | رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کا ادب | دین میں تحریف اور بدعت کے اسباب

یونٹ 2: منفی شخصیت سے نجات

سطحی زندگی | کامیاب زندگی | یہ کیسی بری قناعت ہے! | مسئلہ شفاعت | نجات کا دارومدار کسی گروہ سے تعلق پر نہیں ہے | کردار نہ کہ موروثی تعلق | اختلاف رائے کی صورت میں ہمارا رویہ | اسلام اور نفسیاتی و فکری آزادی | مسلم دنیا میں ذہنی، نفسیاتی اور فکری غلامی کا ارتقاء | مذہبی برین واشنگ اور ذہنی غلامی | نفسیاتی، فکری اور ذہنی غلامی کا سدباب کیسے کیا جا سکتا ہے؟ | دین اور عقل | دنیا کے ہوشیار | تنقید | ریاکاری اور مذہبی لوگ | دوغلا رویہ | اصول پسندی | بنی اسرائیل کے مذہبی راہنماؤں کا کردار | فارم اور اسپرٹ | دو چہرے، ایک رویہ | عیسائی اور مسلم تاریخ میں حیرت انگیز مشابہت | شیخ الاسلام | کام یا نام | ہماری مذہبیت | نافرمانی کی دو بنیادیں | ہماری دینی فکر کی غلطی اور کرنے کا کام | ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ اور ایک حدیث | آرنلڈ شیوازنگر کا سبق | آج کے بے ایمان | نئی بوتل اور پرانی شراب | جدید نسل | بے وقوف کون؟ | غیبت | شبہات | بدگمانی اور تجسس | لکھ لیا کرو | عذر یا اعتراف | کبر و غرور اور علماء | دھوکے میں مبتلا افراد کی اقسام | برائی کی جڑ | تکبر اور بہادری میں فرق | اپنی خامی | مسلمان وہ ہے | تمسخر | منیٰ کا سانحہ: دنیاکو کیا پیغام دے گیا؟ | عافیت کا راستہ | انتہا پسندی اور اعتدال پسندی کا فرق | کیا رہبانیت انتہا پسندی ہے؟ | ایف آئی آر | لیجیے انقلاب آ گیا | 18 اکتوبر کے سبق | مسجد قرطبہ اور مسجد اقصی | جادو | وجود زن کے مصنوعی رنگ | فحش سائٹس اور ہمارے نوجوان | سیکس کے بارے میں متضاد رویے | ہم جنس پرستی | عفت و عصمت | مغرب کی نقالی کا انجام | جذبہ حسد اور جدید امتحانی طریق کار | ساس اور بہو کا مسئلہ | یہ خوش اخلاقی | کسل مندی اور سستی پر قابو کیسے پایا جائے؟ | کیا آپ اپنے بیوی بچوں کو اپنے ہاتھوں قتل کر رہے ہیں؟

یونٹ 3: مثبت شخصیت کی تعمیر

نیکی کیا ہے؟ | پہاڑی کا وعظ | شیطانی قوتوں کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟ | ذکر، شکر، صبر اور نماز | تعمیر شخصیت کا قرآنی لائحہ عمل | نظام تربیت کا انتخاب | مسجد کا ماحول | خود آگہی اور SWOT Analysis | اپنی کوشش سے | الحمد للہ رب العالمین | لکھ کر سوچنے والے | اعتراف | کامیابی کیا ہے؟ ایک کامیاب انسان کی کیا خصوصیات ہیں؟ | صحیح سبق | زہریلا نشہ | میں کیا کروں؟ | اپنے آپ کو پہچانیے | غربت کا خاتمہ کس طرح ہوتا ہے؟ | نور جہاں اور ارجمند بانو | سڑک بند ہے | مثبت طرز عمل ہی زندگی کی علامت ہے! | مزاج کی اہمیت | اور تالہ کھل گیا؟ | اپنا چراغ جلا لیں | دو قسم کی مکھیاں | پازیٹو کرکٹ | نرم دل

محبت و نفرت | فرشتے، جانور اور انسان | غصے کو کیسے کنٹرول کیا جائے | اعتبار پیدا کیجیے! | بڑی بی کا مسئلہ | وسعت نظری | سبز یا نیلا؟؟؟ | دین کا مطالعہ معروضی طریقے پر کیجیے | روایتی ذہن | کامیابی کے راز | تخلیقی صلاحیتیں | اسی خرچ سے | خوبصورتی اور زیب و زینت | بخل و اسراف | احساس برتری و احساس کمتری | قانون کا احترام | امن اور اقتصادی ترقی | موجودہ دور میں جہاد کیسے کیا جائے؟ | فیصلہ تیرے ہاتھوں میں ہے | لوز لوز سچویشن Loose Loose Situation | یہی بہتر ہے | رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی علم سے محبت | وحی اور عقل کا باہمی تعلق (حصہ اول) | وحی اور عقل کا باہمی تعلق (حصہ دوم) | انسان اور حیوان | واقفیت کی کمی | صحافت اور فکری راہنمائی | نئی طاقت جاگ اٹھی | انسان اور جانور کا فرق | Idiot Box

یونٹ 4: انسانوں سے تعلق

انسانی حقوق: اسلام اور مغرب کا تقابلی جائزہ | اسلام اور غیر مسلم اقوام | غیر مسلموں کے ساتھ ہمارا رویہ | ہماری دلچسپی | ایک پاکستانی | بنی اسرائیل سے اللہ کا عہد | غلطی کرنے والے کے ساتھ کیا سلوک کرنا چاہیے؟ | دوسروں سے غلطی کی توقع رکھیے! | سب کا فائدہ | حضرت ایوب علیہ الصلوۃ والسلام کی معیت کا شرف | مہربانی کی مہک | دہی کے 1,000,000 ڈبے | عظمت والدین کا قرآنی تصور | تخلیق کے عمل کے دوران والدین کا رویہ | شیر خوار بچے کی تربیت کیسے کی جائے؟ | گفتگو کرنے والے بچے کی تربیت کیسے کی جائے؟ | بچوں کو نماز کی عادت کیسے ڈالی جائے؟ | بچوں میں شرم و حیا کیسے پیدا کی جائے؟ | برائی میں مبتلا بچوں سے کیسا رویہ رکھا جائے؟ | لڑکے اور لڑکی کی تربیت کا فرق | اپنی اولاد کے معاملے میں عدل و احسان سے کام لیجیے! | جوان ہوتے بچوں کی سیرت و کردار کی تعمیر | شادی اور عورت | خاندانی جھگڑے

یونٹ 5: ہماری ذمہ داری اور لائحہ عمل

ہزار ارب ڈالر | مغربی معاشرت کی فکری بنیادیں اور ہمارا کردار | مغرب کی ثقافتی یلغار اور ہمارا کردار | زمانے کے خلاف | مصر اور اسپین | ہجری سال کے طلوع ہوتے سورج کا سوال | جڑ کا کام | اسلام کا نفاذ یا نفوذ | غیر مسلموں کے ساتھ مثبت مکالمہ | اورنگ زیب عالمگیر کا مسئلہ | دعوت دین کا ماڈل | مذہبی علماء کی زبان | زیڈان کی ٹکر | ون ڈش کا سبق | اصل مسئلہ قرآن سے دوری ہے

 

 

cool hit counter