بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Personality Development Program

Contribute to humanity by develop a God-oriented personality!!!

تعمیر شخصیت پروگرام

ایک خدا پرست شخصیت کی تعمیر کر کے انسانیت کی خدمت کیجیے!!!

اردو اور عربی تحریروں کو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

کامیابی کیا ہے؟ ایک کامیاب انسان کی کیا خصوصیات ہیں؟

Download Printable Version

 

 

Click here for English Version

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

کامیابی؟ کامیابی کیا ہے؟ اس کے حصول کا طریقہ کیا ہے؟ کامیابی کا کیا فائدہ ہے؟ کیا آپ کو بھی کامیاب ہونے کا حق حاصل ہے؟ اس مختصر تحریر میں ہم ان سوالات کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔ یہ تحریر کامیابی کے بارے میں ہے؟ یہ آپ کے بارے میں ہے اور اس کا تعلق اس بات سے ہے کہ آپ کامیاب کیسے ہو سکتے ہیں؟ ۔۔۔۔

ہم اکثر دوسروں کو یہ کہتے ہوئے سنتے ہیں، "لائن میں کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کرو۔" یہ کامیابی کا راستہ نہیں ہے۔ یہ ہماری امیدوں کو فراموش کردہ خواب میں تبدیل کر دینے کا راستہ ہے۔ اگر ہم حقیقی کامیابی کے خواہش مند ہیں تو ہمیں اس قسم کے خیالات سے محتاط رہنا ہو گا [کیونکہ کامیابی کبھی بھی ہاتھ پر ہاتھ دھر کر انتظار سے نہیں ملتی۔]

الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات۔ موجودہ دور کا الحاد انکار خدا نہیں بلکہ انکار آخرت پر مبنی ہے۔ اس الحاد نے پہلے مغربی معاشروں کو متاثر کیا اور اس کے بعد مسلم معاشروں پر اپنے اثرات مرتب کئے۔ ان اثرات کا تفصیلی تجزیہ دیکھنے کے لئے کلک کیجیے۔

بسا اوقات کامیابی انسان کو تباہ بھی کر دیتی ہے۔ ایک کامیاب انسان یہ سمجھنے لگ جاتا ہے کہ وہ ہر چیز کا محور و مرکز ہے۔ وہ انا پرست بن کر تکبر کا شکار ہو جاتا ہے۔ وہ یہ سمجھنے لگتا ہے کہ اس کے پاس ہر سوال کا درست جواب ہے۔ کئی سالوں سے کامیابی کے ان خطرات سے متعلق لکھا جا رہا ہے لیکن یہ اس تحریر کا موضوع نہیں ہے۔

اس تحریر کا مقصد یہ بتانا ہے کہ کامیابی کیا ہے؟ اس کے حصول کا راستہ کیا ہے؟ آپ کو کامیاب انسان بننے کا حق کس حد تک حاصل ہے؟ یہ تحریر آپ سے متعلق ہے اور آپ کو کامیاب ہونے کے گر سکھانے کے لئے ہے۔

کامیابی کا آغاز اس سے ہوتا ہے کہ آپ اپنی عقل کا استعمال کرنا شروع کر دیں۔ اس کے بعد کامیاب ہونے کا بہترین راستہ یہ ہے کہ آپ اپنی امیدوں اور توقعات کے حصول کے لئے ایک قابل عمل منصوبہ تیار کریں۔ کامیابی کا عمل اس سفر کی طرح نہیں ہے جس میں ہر موڑ پر ایک نئی حیرت آپ کی منتظر ہو گی۔ اگرچہ آپ کے مقاصد کامیابی کے سفر میں تبدیل بھی ہوتے چلے جائیں تب بھی کامیابی کے اس عمل کا آغاز ہمیشہ پہلے قدم سے ہوا کرتا ہے خواہ وہ کتنا ہی چھوٹا کیوں نہ ہو۔

میری رائے میں یہ ضروری نہیں ہے کہ ایک کامیاب انسان بننے کے لئے آپ گھٹیا اور غیر اخلاقی طریقے اختیار کریں۔ یہ درست ہے کہ بعض [بظاہر] کامیاب انسان گھٹیا، تنگ نظر اور بداخلاق ہوتے ہیں۔ ان کے خیالات میں تعصب پایا جاتا ہے۔ ایسے لوگ [اپنے مفادات کے حصول کے لئے] آپس ہی میں لڑنے مرنے پر تیار ہو جاتے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ایسے لوگ اپنے اداروں کو جدید خیالات اور نئے امکانات سے محروم کر دیتے ہیں۔

کامیاب ہونے، دوسروں کو فائدہ پہنچانے اور اس عمل میں اپنی عقل کو استعمال کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ آپ نتائج کی پرواہ کئے بغیر اس کام کو کرنے کا جذبہ رکھتے ہوں۔ آپ سخت محنت کے لئے تیار ہوں۔ [اپنا جائزہ لیجیے کہ] کیا آپ اس کام کے لئے خطرات مول لینے پر تیار ہیں؟ کیا آپ اپنے خوابوں کی تعبیر پانے کے لئے پورے خلوص سے قربانی دینے پر تیار ہیں؟

کامیابی روزانہ سرانجام دی جانے والی چھوٹی چھوٹی کوششوں کے مجموعے کا نام ہے۔ رابرٹ کولیر

یہ بات یاد رکھیے کہ کامیاب لوگوں میں، جو دوسروں کو فائدہ پہنچانے ختم نہ ہونے والی جدوجہد کی ذمہ داری کو قبول کرتے ہیں، درج ذیل خصوصیات موجود ہوا کرتی ہیں:

       وہ مسائل سے نہیں گھبراتے اور نہ ہی عدم تحفظ کا شکار ہوتے ہیں۔

       وہ اپنی قدر پہچانتے ہیں اور اپنی خوبیوں اور خامیوں سے اچھی طرح واقف ہوتے ہیں۔

       کامیاب لوگ اعلی درجے کے ذمہ دار افراد ہوتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ آزادانہ طور پر کام کرنے کے لئے ذمہ داری قبول کرنا ضروری ہوا کرتا ہے۔

       وہ خطرات مول لینا جانتے ہیں۔

       ان میں تجسس اور نئی چیزوں کو دریافت کرنے کا مادہ پایا جاتا ہے۔

       وہ زیادہ سوال پوچھتے ہیں۔

       وہ دوسرے لوگوں کے مسائل سن کر انہیں حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

       وہ جو وعدہ کرتے ہیں، اسے پورا کرتے ہیں۔

       وہ مواقع کا بھرپور استعمال کرنا جانتے ہیں۔

       وہ اپنی ذمہ داری پر خطرات مول لینے پر تیار رہتے ہیں۔

       کیا چیز اہم ہے اور کیا نہیں؟ کامیاب لوگ یہ اچھی طرح جانتے ہیں اور اہم چیزوں پر اپنا وقت زیادہ صرف کرتے ہیں۔

       ان میں کامیابی کے حصول کی شدید لگن پائی جاتی ہے۔

مسئلہ یہ ہے کہ کامیاب لوگ اکثر اوقات بڑی غلطی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ وہ جو کامیابی حاصل کر سکتے ہیں اس کی نسبت کم پر قناعت کر جاتے ہیں۔۔۔ اگر ہم شروع ہی سے ایسے مقاصد کو اپنا ہدف بنائیں جو کہ ہماری توقعات سے کچھ زیادہ ہوں تو ہم دیکھیں گے کہ ہم حیرت انگیز طور پر توقع سے زیادہ کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ عقل عام یہی کہتی ہے کہ ایک شخص جس میں خود اعتمادی پائی جاتی ہے، اس شخص کی نسبت زیادہ کامیاب ہوتا ہے جس میں اعتماد کی کمی ہوتی ہے۔

مجھے یہ تو یاد نہیں کہ یہ قول کس کا ہے مگر بات بالکل درست ہے، "جو شخص کسی چیز کے خود بخود ہونے کا انتظار کرتا رہ جاتا ہے، وہ اپنا نقصان خود ہی کرنے لگ جاتا ہے۔"

(مصنف: ڈاکٹر ٹومی بون، انتخاب اور ترجمہ: محمد مبشر نذیر، بشکریہ: www.srikumar.com, www.css.edu )

آپ کے سوالات اور تاثرات سے اس تحریر کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ اپنے سوالات اور تاثرات کے لئے ای میل کیجیے۔ mubashirnazir100@gmail.com

غور فرمائیے!

      کامیاب انسان کے بارے میں مصنف کی بیان کردہ خصوصیات کی روشنی میں اپنی شخصیت کا جائزہ لیجیے۔ (یہ تجزیہ آپ خود اپنے لئے کر رہے ہیں۔ اگر آپ اپنی کوئی ذاتی خصوصیت دیگر قارئین سے شیئر کرنا چاہیں تو آپ لکھ کر ہمیں بھیج سکتے ہیں۔

      یہ زندگی ایک امتحان ہے۔ اس امتحانی زندگی میں کامیابی کے لئے جو شخصی خصوصیات درکار ہیں، وہی آخرت کی اصل زندگی کے لئے بھی ضروری ہیں۔ اگر آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہوں تو ان خصوصیات کی افادیت آخرت کی زندگی کے لئے بیان کیجیے۔ اگر آپ کو اس سے اختلاف ہو تو دلائل کے ساتھ اپنا نقطہ نظر بیان کیجیے۔

اپنے جوابات بذریعہ ای میل اردو یا انگریزی میں ارسال فرمائیے تاکہ انہیں اس ویب پیج پر شائع کیا جا سکے۔

 

 

یونٹ 1: اللہ اور رسول کے ساتھ تعلق

تعمیر شخصیت پروگرام کا تعارف | اللہ کے نام سے شروع، جو بڑا مہربان ہے، جس کی شفقت ابدی ہے | تیری مانند کون ہے؟ | توحید خالص: اول | توحید خالص: دوم | خدا، انسان اور سائنس: حصہ اول | خدا، انسان اور سائنس حصہ دوم | خدا، انسان اور سائنس حصہ سوم | اصلی مومن | نماز اور گناہ | رمضان کا مہینہ: حاصل کیا کرنا ہے؟ | اللہ کا ذکر اور اطمینان قلب | حج و عمرہ کا اصل مقصد کیا ہے؟ | ایمان کی آزمائش | اور زمین اپنے رب کے نور سے چمک اٹھے گی! | کیا آخرت کا عقیدہ اپنے اندر معقولیت رکھتا ہے؟ | جنت کا مستحق کون ہے؟ | کیا آپ تیار ہیں؟ | میلا سووچ کا احتساب | ڈریم کروز | موبائل فون | خزانے کا نقشہ | دین کا بنیادی مقدمہ: بعث و نشر | رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی محبت | منصب رسالت سے متعلق چار بنیادی غلط فہمیاں | لو لاک یا رسول اللہ! | درود شریف | رحمۃ للعالمین: رحمت محمدی کا ایک پہلو | حضور کی سچائی اور ہماری ذمہ داری | رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کا ادب | دین میں تحریف اور بدعت کے اسباب

یونٹ 2: منفی شخصیت سے نجات

سطحی زندگی | کامیاب زندگی | یہ کیسی بری قناعت ہے! | مسئلہ شفاعت | نجات کا دارومدار کسی گروہ سے تعلق پر نہیں ہے | کردار نہ کہ موروثی تعلق | اختلاف رائے کی صورت میں ہمارا رویہ | اسلام اور نفسیاتی و فکری آزادی | مسلم دنیا میں ذہنی، نفسیاتی اور فکری غلامی کا ارتقاء | مذہبی برین واشنگ اور ذہنی غلامی | نفسیاتی، فکری اور ذہنی غلامی کا سدباب کیسے کیا جا سکتا ہے؟ | دین اور عقل | دنیا کے ہوشیار | تنقید | ریاکاری اور مذہبی لوگ | دوغلا رویہ | اصول پسندی | بنی اسرائیل کے مذہبی راہنماؤں کا کردار | فارم اور اسپرٹ | دو چہرے، ایک رویہ | عیسائی اور مسلم تاریخ میں حیرت انگیز مشابہت | شیخ الاسلام | کام یا نام | ہماری مذہبیت | نافرمانی کی دو بنیادیں | ہماری دینی فکر کی غلطی اور کرنے کا کام | ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ اور ایک حدیث | آرنلڈ شیوازنگر کا سبق | آج کے بے ایمان | نئی بوتل اور پرانی شراب | جدید نسل | بے وقوف کون؟ | غیبت | شبہات | بدگمانی اور تجسس | لکھ لیا کرو | عذر یا اعتراف | کبر و غرور اور علماء | دھوکے میں مبتلا افراد کی اقسام | برائی کی جڑ | تکبر اور بہادری میں فرق | اپنی خامی | مسلمان وہ ہے | تمسخر | منیٰ کا سانحہ: دنیاکو کیا پیغام دے گیا؟ | عافیت کا راستہ | انتہا پسندی اور اعتدال پسندی کا فرق | کیا رہبانیت انتہا پسندی ہے؟ | ایف آئی آر | لیجیے انقلاب آ گیا | 18 اکتوبر کے سبق | مسجد قرطبہ اور مسجد اقصی | جادو | وجود زن کے مصنوعی رنگ | فحش سائٹس اور ہمارے نوجوان | سیکس کے بارے میں متضاد رویے | ہم جنس پرستی | عفت و عصمت | مغرب کی نقالی کا انجام | جذبہ حسد اور جدید امتحانی طریق کار | ساس اور بہو کا مسئلہ | یہ خوش اخلاقی | کسل مندی اور سستی پر قابو کیسے پایا جائے؟ | کیا آپ اپنے بیوی بچوں کو اپنے ہاتھوں قتل کر رہے ہیں؟

یونٹ 3: مثبت شخصیت کی تعمیر

نیکی کیا ہے؟ | پہاڑی کا وعظ | شیطانی قوتوں کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟ | ذکر، شکر، صبر اور نماز | تعمیر شخصیت کا قرآنی لائحہ عمل | نظام تربیت کا انتخاب | مسجد کا ماحول | خود آگہی اور SWOT Analysis | اپنی کوشش سے | الحمد للہ رب العالمین | لکھ کر سوچنے والے | اعتراف | کامیابی کیا ہے؟ ایک کامیاب انسان کی کیا خصوصیات ہیں؟ | صحیح سبق | زہریلا نشہ | میں کیا کروں؟ | اپنے آپ کو پہچانیے | غربت کا خاتمہ کس طرح ہوتا ہے؟ | نور جہاں اور ارجمند بانو | سڑک بند ہے | مثبت طرز عمل ہی زندگی کی علامت ہے! | مزاج کی اہمیت | اور تالہ کھل گیا؟ | اپنا چراغ جلا لیں | دو قسم کی مکھیاں | پازیٹو کرکٹ | نرم دل

محبت و نفرت | فرشتے، جانور اور انسان | غصے کو کیسے کنٹرول کیا جائے | اعتبار پیدا کیجیے! | بڑی بی کا مسئلہ | وسعت نظری | سبز یا نیلا؟؟؟ | دین کا مطالعہ معروضی طریقے پر کیجیے | روایتی ذہن | کامیابی کے راز | تخلیقی صلاحیتیں | اسی خرچ سے | خوبصورتی اور زیب و زینت | بخل و اسراف | احساس برتری و احساس کمتری | قانون کا احترام | امن اور اقتصادی ترقی | موجودہ دور میں جہاد کیسے کیا جائے؟ | فیصلہ تیرے ہاتھوں میں ہے | لوز لوز سچویشن Loose Loose Situation | یہی بہتر ہے | رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی علم سے محبت | وحی اور عقل کا باہمی تعلق (حصہ اول) | وحی اور عقل کا باہمی تعلق (حصہ دوم) | انسان اور حیوان | واقفیت کی کمی | صحافت اور فکری راہنمائی | نئی طاقت جاگ اٹھی | انسان اور جانور کا فرق | Idiot Box

یونٹ 4: انسانوں سے تعلق

انسانی حقوق: اسلام اور مغرب کا تقابلی جائزہ | اسلام اور غیر مسلم اقوام | غیر مسلموں کے ساتھ ہمارا رویہ | ہماری دلچسپی | ایک پاکستانی | بنی اسرائیل سے اللہ کا عہد | غلطی کرنے والے کے ساتھ کیا سلوک کرنا چاہیے؟ | دوسروں سے غلطی کی توقع رکھیے! | سب کا فائدہ | حضرت ایوب علیہ الصلوۃ والسلام کی معیت کا شرف | مہربانی کی مہک | دہی کے 1,000,000 ڈبے | عظمت والدین کا قرآنی تصور | تخلیق کے عمل کے دوران والدین کا رویہ | شیر خوار بچے کی تربیت کیسے کی جائے؟ | گفتگو کرنے والے بچے کی تربیت کیسے کی جائے؟ | بچوں کو نماز کی عادت کیسے ڈالی جائے؟ | بچوں میں شرم و حیا کیسے پیدا کی جائے؟ | برائی میں مبتلا بچوں سے کیسا رویہ رکھا جائے؟ | لڑکے اور لڑکی کی تربیت کا فرق | اپنی اولاد کے معاملے میں عدل و احسان سے کام لیجیے! | جوان ہوتے بچوں کی سیرت و کردار کی تعمیر | شادی اور عورت | خاندانی جھگڑے

یونٹ 5: ہماری ذمہ داری اور لائحہ عمل

ہزار ارب ڈالر | مغربی معاشرت کی فکری بنیادیں اور ہمارا کردار | مغرب کی ثقافتی یلغار اور ہمارا کردار | زمانے کے خلاف | مصر اور اسپین | ہجری سال کے طلوع ہوتے سورج کا سوال | جڑ کا کام | اسلام کا نفاذ یا نفوذ | غیر مسلموں کے ساتھ مثبت مکالمہ | اورنگ زیب عالمگیر کا مسئلہ | دعوت دین کا ماڈل | مذہبی علماء کی زبان | زیڈان کی ٹکر | ون ڈش کا سبق | اصل مسئلہ قرآن سے دوری ہے

 

 

cool hit counter