بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Personality Development Program

Contribute to humanity by develop a God-oriented personality!!!

تعمیر شخصیت پروگرام

ایک خدا پرست شخصیت کی تعمیر کر کے انسانیت کی خدمت کیجیے!!!

اردو اور عربی تحریروں کو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

رسول اللہ کی علم سے محبت

Download Printable Version

 

 

Click here for English Version

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

رسول عربی صلی اللہ علیہ وسلم کو علم اور سائنس سے جو محبت تھی اور جو آپ کو تمام دوسرے معلمین دین سے امتیاز بخشتی اور جدید دنیائے فکر سے آپ کو نہایت قریبی رشتہ موانست میں منسلک کرتی ہے۔۔۔۔ پیغمبر اسلام کا ایک محبوب موضوع علم کی قدر و منزلت تھا، "علم حاصل کرو، کیونکہ جو شخص راہ حق میں علم حاصل کرتا ہے، وہ ایک کار تقوے انجام دیتا ہے۔" آنحضرت اکثر فرمایا کرتے تھے، "عالم کی روشنائی شہید کے خون سے زیادہ مقدس ہے۔" "جو شخص علم کی جستجو میں سفر کرتا ہے، خدا کی راہ پر گامزن ہوتا ہے۔"

قرآن خود علم اور سائنس کی فضیلت پر شاہد ہے۔ زمخشری سورۃ العلق کی تفسیر میں قرآن کے الفاظ کا منشاء یوں واضح کرتا ہے،

خدا نے انسانوں کو وہ کچھ سکھایا جو وہ نہ جانتے تھے اور یہ اس کی رحمت کی ایک بڑی نشانی ہے کہ اس نے اپنے بندوں کو ان چیزوں کا علم بخشا جن سے وہ ناواقف تھے۔ اس نے انہیں جہالت کی تاریکی سے نکال کر علم کی روشنی عطا کی اور انہیں فن تحریر کی بیش بہا برکات سے آگاہ کیا کیونکہ اس کی بدولت ایسے بڑے بڑے فائدے حاصل ہوتے ہیں جن کا حال صرف خدا کو معلوم ہے۔ تحریر کے بغیر نہ دوسرے علوم پر عبور حاصل ہو سکتا، نہ سائنس کے مختلف شعبے احاطہ علم میں لائے جا سکتے، نہ قدماء کی تاریخ سے واقفیت بہم پہنچائی جا سکتی، نہ ان کے اقوال محفوظ رکھے جا سکتے، نہ کتب آسمانی قلمبند کی جا سکتیں۔ اگر یہ سارے علوم موجود نہ ہوتے تو امور دین و دنیا کا انتظام ممکن نہ ہوتا۔

ظہور اسلام کے وقت تک، اس خطے میں جو صحیح معنوں میں دنیائے عرب کہلاتا ہے، یعنی جزیرہ نمائے عرب اور اس کی شمال مغرب اور شمال مشرق میں چند علاقے، علم و دانش کی نشوونما کے کوئی آثار ہویدا نہ ہوئے تھے۔ شاعری، خطابت، اور نجوم ما قبل اسلام کے عربوں کے مرغوب مشغلے تھے لیکن سائنس اور ادب کے دلدادہ مفقود تھے۔ ہادی اسلام کی تلقین نے عرب قوم کی سوئی ہوئی قوتوں کو جگا کر ان میں ایک نئی حرکت پیدا کر دی۔ آپ کی مدت حیات کے اندر ہی ایک تعلیمی ادارے کی داغ بیل پڑ گئی جس کی بنیاد پر آئندہ سالوں میں بغداد، سالرنو، قاہرہ اور قرطبہ کی یونیورسٹیاں قائم ہوئیں۔

ایسا عالم جو خدا کا خوف نہ رکھتا ہو، اپنے زمانے (اور معاشرے) کے لئے ایک عذاب ہے۔ شیخ عبدالقادر جیلانی

یہاں معلم اسلام صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم بنفس نفیس صفائے قلب اور پاکیزگی روح پیدا کرنے کی تعلیم دیا کرتے تھے:

علم و حکمت کا سبق سننے میں ہزار شہیدوں کی نماز جنازہ پڑھنے یا ہزار راتیں قائم الصلوۃ رہنے سے زیادہ ثواب ہے۔

جو طالب علم تلاش علم میں نکلے گا، خدا اسے جنت الماوی میں اونچا مقام دے گا۔ اس کا ہر قدم مبارک ہے اور اس کے ہر سبق کا اسے ثواب ملے گا۔

فرشتے جنت کے دروازے پر جویائے علم کا خیر مقدم کریں گے۔

اہل علم کی باتوں کا سننا اور سائنس کے سبقوں کا دل پر نقش کرنا مذہبی ریاضتوں سے بہتر ہے۔ ایک سو غلاموں کے آزاد کرنے سے بہتر ہے۔

جو شخص علم اور عالموں کی حمایت کرے گا خدا اس پر عقبی میں مہربان ہوگا۔

حضرت علی رضی اللہ عنہ علم کے ایسے شعبوں کا درس دیتے تھے جو اس نوخیز جمہوریہ کی ضرورتوں کے لئے سب سے موزوں تھے۔ ان کے منقول ارشادات میں ذیل کے ارشادات ہیں:

علم و حکمت میں ناموری سب سے بڑی عزت ہے۔

جو شخص علم کو زندگی بخشتا ہے وہ کبھی نہیں مرتا۔

کسی آدمی کا سب سے اچھا زیور علم ہے۔

1250 برس قبل لکھی گئی، اصول فقہ کی پہلی کتاب "الرسالہ" کا اردو ترجمہ بلا معاوضہ دستیاب ہے۔ ان قارئین کے لئے جو قانون اور فقہ سے دلچسپی رکھتے ہوں۔

ہادی اسلام صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے رئیس تلامذہ کی زبان سے اس قبیل کے خیالات کے اظہار کا قدرتی نتیجہ یہ ہوا کہ ایک وسیع مشرب قائم ہوگیا اور مسلمانوں کے تمام طبقوں میں علم کا ذوق و شوق پیدا ہوگیا۔ کوفی فن خطاطی نے، جو ایک صحابی نے حیرہ میں سیکھا، مسلمانوں کی ابتدائی نشوونما کو اور بھی پروان چڑھایا۔

(مصنف: سید امیر علی، ترجمہ: محمد ہادی حسین، "روح اسلام" سے انتخاب)

کیا آپ اس موضوع پر اپنے خیالات دیگر قارئین تک پہنچانا چاہتے ہیں؟ اپنے سوالات اور تاثرات کے لئے ای میل کیجیے۔ mubashirnazir100@gmail.com

غور فرمائیے!

      `علم انسانی شخصیت کی تعمیر میں کیا کردار ادا کرتا ہے؟ پانچ پہلوؤں سے وضاحت فرمائیے۔

      رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم علم سے اتنی محبت کیوں فرماتے تھے؟ وجہ بیان کیجیے۔

اپنے جوابات بذریعہ ای میل اردو یا انگریزی میں ارسال فرمائیے تاکہ انہیں اس ویب پیج پر شائع کیا جا سکے۔

 

 

یونٹ 1: اللہ اور رسول کے ساتھ تعلق

تعمیر شخصیت پروگرام کا تعارف | اللہ کے نام سے شروع، جو بڑا مہربان ہے، جس کی شفقت ابدی ہے | تیری مانند کون ہے؟ | توحید خالص: اول | توحید خالص: دوم | خدا، انسان اور سائنس: حصہ اول | خدا، انسان اور سائنس حصہ دوم | خدا، انسان اور سائنس حصہ سوم | اصلی مومن | نماز اور گناہ | رمضان کا مہینہ: حاصل کیا کرنا ہے؟ | اللہ کا ذکر اور اطمینان قلب | حج و عمرہ کا اصل مقصد کیا ہے؟ | ایمان کی آزمائش | اور زمین اپنے رب کے نور سے چمک اٹھے گی! | کیا آخرت کا عقیدہ اپنے اندر معقولیت رکھتا ہے؟ | جنت کا مستحق کون ہے؟ | کیا آپ تیار ہیں؟ | میلا سووچ کا احتساب | ڈریم کروز | موبائل فون | خزانے کا نقشہ | دین کا بنیادی مقدمہ: بعث و نشر | رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی محبت | منصب رسالت سے متعلق چار بنیادی غلط فہمیاں | لو لاک یا رسول اللہ! | درود شریف | رحمۃ للعالمین: رحمت محمدی کا ایک پہلو | حضور کی سچائی اور ہماری ذمہ داری | رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کا ادب | دین میں تحریف اور بدعت کے اسباب

یونٹ 2: منفی شخصیت سے نجات

سطحی زندگی | کامیاب زندگی | یہ کیسی بری قناعت ہے! | مسئلہ شفاعت | نجات کا دارومدار کسی گروہ سے تعلق پر نہیں ہے | کردار نہ کہ موروثی تعلق | اختلاف رائے کی صورت میں ہمارا رویہ | اسلام اور نفسیاتی و فکری آزادی | مسلم دنیا میں ذہنی، نفسیاتی اور فکری غلامی کا ارتقاء | مذہبی برین واشنگ اور ذہنی غلامی | نفسیاتی، فکری اور ذہنی غلامی کا سدباب کیسے کیا جا سکتا ہے؟ | دین اور عقل | دنیا کے ہوشیار | تنقید | ریاکاری اور مذہبی لوگ | دوغلا رویہ | اصول پسندی | بنی اسرائیل کے مذہبی راہنماؤں کا کردار | فارم اور اسپرٹ | دو چہرے، ایک رویہ | عیسائی اور مسلم تاریخ میں حیرت انگیز مشابہت | شیخ الاسلام | کام یا نام | ہماری مذہبیت | نافرمانی کی دو بنیادیں | ہماری دینی فکر کی غلطی اور کرنے کا کام | ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ اور ایک حدیث | آرنلڈ شیوازنگر کا سبق | آج کے بے ایمان | نئی بوتل اور پرانی شراب | جدید نسل | بے وقوف کون؟ | غیبت | شبہات | بدگمانی اور تجسس | لکھ لیا کرو | عذر یا اعتراف | کبر و غرور اور علماء | دھوکے میں مبتلا افراد کی اقسام | برائی کی جڑ | تکبر اور بہادری میں فرق | اپنی خامی | مسلمان وہ ہے | تمسخر | منیٰ کا سانحہ: دنیاکو کیا پیغام دے گیا؟ | عافیت کا راستہ | انتہا پسندی اور اعتدال پسندی کا فرق | کیا رہبانیت انتہا پسندی ہے؟ | ایف آئی آر | لیجیے انقلاب آ گیا | 18 اکتوبر کے سبق | مسجد قرطبہ اور مسجد اقصی | جادو | وجود زن کے مصنوعی رنگ | فحش سائٹس اور ہمارے نوجوان | سیکس کے بارے میں متضاد رویے | ہم جنس پرستی | عفت و عصمت | مغرب کی نقالی کا انجام | جذبہ حسد اور جدید امتحانی طریق کار | ساس اور بہو کا مسئلہ | یہ خوش اخلاقی | کسل مندی اور سستی پر قابو کیسے پایا جائے؟ | کیا آپ اپنے بیوی بچوں کو اپنے ہاتھوں قتل کر رہے ہیں؟

یونٹ 3: مثبت شخصیت کی تعمیر

نیکی کیا ہے؟ | پہاڑی کا وعظ | شیطانی قوتوں کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟ | ذکر، شکر، صبر اور نماز | تعمیر شخصیت کا قرآنی لائحہ عمل | نظام تربیت کا انتخاب | مسجد کا ماحول | خود آگہی اور SWOT Analysis | اپنی کوشش سے | الحمد للہ رب العالمین | لکھ کر سوچنے والے | اعتراف | کامیابی کیا ہے؟ ایک کامیاب انسان کی کیا خصوصیات ہیں؟ | صحیح سبق | زہریلا نشہ | میں کیا کروں؟ | اپنے آپ کو پہچانیے | غربت کا خاتمہ کس طرح ہوتا ہے؟ | نور جہاں اور ارجمند بانو | سڑک بند ہے | مثبت طرز عمل ہی زندگی کی علامت ہے! | مزاج کی اہمیت | اور تالہ کھل گیا؟ | اپنا چراغ جلا لیں | دو قسم کی مکھیاں | پازیٹو کرکٹ | نرم دل

محبت و نفرت | فرشتے، جانور اور انسان | غصے کو کیسے کنٹرول کیا جائے | اعتبار پیدا کیجیے! | بڑی بی کا مسئلہ | وسعت نظری | سبز یا نیلا؟؟؟ | دین کا مطالعہ معروضی طریقے پر کیجیے | روایتی ذہن | کامیابی کے راز | تخلیقی صلاحیتیں | اسی خرچ سے | خوبصورتی اور زیب و زینت | بخل و اسراف | احساس برتری و احساس کمتری | قانون کا احترام | امن اور اقتصادی ترقی | موجودہ دور میں جہاد کیسے کیا جائے؟ | فیصلہ تیرے ہاتھوں میں ہے | لوز لوز سچویشن Loose Loose Situation | یہی بہتر ہے | رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی علم سے محبت | وحی اور عقل کا باہمی تعلق (حصہ اول) | وحی اور عقل کا باہمی تعلق (حصہ دوم) | انسان اور حیوان | واقفیت کی کمی | صحافت اور فکری راہنمائی | نئی طاقت جاگ اٹھی | انسان اور جانور کا فرق | Idiot Box

یونٹ 4: انسانوں سے تعلق

انسانی حقوق: اسلام اور مغرب کا تقابلی جائزہ | اسلام اور غیر مسلم اقوام | غیر مسلموں کے ساتھ ہمارا رویہ | ہماری دلچسپی | ایک پاکستانی | بنی اسرائیل سے اللہ کا عہد | غلطی کرنے والے کے ساتھ کیا سلوک کرنا چاہیے؟ | دوسروں سے غلطی کی توقع رکھیے! | سب کا فائدہ | حضرت ایوب علیہ الصلوۃ والسلام کی معیت کا شرف | مہربانی کی مہک | دہی کے 1,000,000 ڈبے | عظمت والدین کا قرآنی تصور | تخلیق کے عمل کے دوران والدین کا رویہ | شیر خوار بچے کی تربیت کیسے کی جائے؟ | گفتگو کرنے والے بچے کی تربیت کیسے کی جائے؟ | بچوں کو نماز کی عادت کیسے ڈالی جائے؟ | بچوں میں شرم و حیا کیسے پیدا کی جائے؟ | برائی میں مبتلا بچوں سے کیسا رویہ رکھا جائے؟ | لڑکے اور لڑکی کی تربیت کا فرق | اپنی اولاد کے معاملے میں عدل و احسان سے کام لیجیے! | جوان ہوتے بچوں کی سیرت و کردار کی تعمیر | شادی اور عورت | خاندانی جھگڑے

یونٹ 5: ہماری ذمہ داری اور لائحہ عمل

ہزار ارب ڈالر | مغربی معاشرت کی فکری بنیادیں اور ہمارا کردار | مغرب کی ثقافتی یلغار اور ہمارا کردار | زمانے کے خلاف | مصر اور اسپین | ہجری سال کے طلوع ہوتے سورج کا سوال | جڑ کا کام | اسلام کا نفاذ یا نفوذ | غیر مسلموں کے ساتھ مثبت مکالمہ | اورنگ زیب عالمگیر کا مسئلہ | دعوت دین کا ماڈل | مذہبی علماء کی زبان | زیڈان کی ٹکر | ون ڈش کا سبق | اصل مسئلہ قرآن سے دوری ہے

 

 

cool hit counter