|
بِسمِ
اللهِ
الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ Allah, in the name of, the Most
Affectionate, the Eternally Merciful |
||
Personality
Development Program
Contribute
to humanity by develop a God-oriented personality!!! |
تعمیر
شخصیت
پروگرام
ایک خدا
پرست شخصیت کی
تعمیر کر کے
انسانیت کی
خدمت کیجیے!!! |
|
اردو
اور عربی
تحریروں کو بہتر
دیکھنے کے
لئے نسخ اور
نستعلیق فانٹ
یہاں سے ڈاؤن
لوڈ کیجیے
|
||
تعمیر
شخصیت
پروگرام کا
تعارف
|
||
|
تعمیر شخصیت
پروگرام کا
مقصد اس
پروگرام کا
مقصد بنیادی
طور پر دین
اسلام کی بنیاد
پر تزکیہ نفس
اور تعمیر
شخصیت ہے۔
ہمارا مشن یہ
ہے کہ ہم قرآن
مجید، رسول
اللہ صلی
اللہ علیہ واٰلہ
وسلم کے اسوہ
حسنہ اور
تمام آسمانی
مذاہب کے
مشترکہ
اخلاقی
اصولوں کی
روشنی میں
اپنے اندر وہ
اوصاف پیدا
کریں جو اللہ
تعالی کو
مطلوب ہیں
اور اپنی شخصیت
میں سے ان
اوصاف کا
خاتمہ کریں
جو اللہ تعالی
کو ناپسند ہیں۔
قرآن مجید نے
تعمیر شخصیت
اور تزکیہ
نفس ہی کو
انسان اور دین
کے تعلق کا بنیادی
مقصد قرار دیا
ہے۔ ارشاد
باری تعالی
ہے: وَنَفْسٍ
وَمَا
سَوَّاهَا۔
فَأَلْهَمَهَا
فُجُورَهَا
وَتَقْوَاهَا۔ قَدْ
أَفْلَحَ
مَنْ
زَكَّاهَا۔ وَقَدْ
خَابَ مَنْ
دَسَّاهَا۔ (الشمس 91:7-10) نفس
انسانی اور
اس ذات کی قسم
جس نے اسے
ہموار کیا،
اس کے بعد اس کی
سرشت میں
برائی اور
پرھیزگاری
دونوں کو رکھ
دیا۔ جس نے
اپنے نفس کا
تزکیہ کیا،
وہ فلاح پا گیا
اور وہ شخص
ناکام ہوا جس
نے اسے (یعنی
اپنی شخصیت
کے مثبت پہلو
کو) دبا دیا۔ اللہ
تعالی نے یہ
دنیا امتحان
کے لئے بنائی
ہے اور یہ
امتحان تزکیہ
نفس اور شخصیت
کی تعمیر ہی
ہے۔ جو شخص
اپنی شخصیت
کا تزکیہ
کرنے اور اسے
اخلاقی برائیوں
اور آلائشوں
سے پاک کرنے میں
کامیاب ہو گیا
وہ دنیا و
آخرت میں کامیاب
ہو گیا اور جس
نے ایسا نہ کیا،
وہ بہرحال ایک
ناکام انسان
ہے۔ اس
پروگرام کے
مخاطبین
مسلمان اور غیر
مسلم دونوں ہیں۔
قرآن مجید کی
دعوت تمام
انسانوں کے
لئے یکساں ہے
اور اس میں
مسلم و غیر
مسلم کا کوئی
امتیاز
موجود نہیں
ہے۔ ہر شخص
خواہ اس کا
تعلق کسی بھی
مذہب سے ہو،
بلا جھجک اس
پروگرام سے
استفادہ کر
سکتا ہے۔ اس
کے بعد یہ اس کی
اپنی مرضی ہے
کہ وہ جو
راستہ چاہے،
اختیار کر لے۔ اس مقصد
کے لئے ہم
مختصر تحریریں
اپنی ویب
سائٹ پر شائع
کریں گے۔ اگر
قارئین یہ
محسوس کریں
کہ اس سلسلے
سے انہیں
فائدہ ہو رہا
ہے تو وہ
روزانہ صبح
پانچ منٹ نکال
کر ایک تحریر
کا مطالعہ کر
سکتے ہیں۔ بعض
تحریریں
استثنائی
طور پر طویل ہیں۔
ان کا مطالعہ
آپ مختلف
نشستوں میں
بھی کر سکتے ہیں۔
اگر آپ مناسب
سمجھیں تو اس
مفید سلسلے
کو دوسروں سے
بھی شیئر کر
سکتے ہیں۔ تعمیر شخصیت
کا ماڈل تعمیر
شخصیت کے لئے
ہم نے اس
پروگرام میں
جو ماڈل اختیار
کیا ہے، اسے
اس ڈائیاگرام
میں بیان کیا
گیا ہے۔
تعمیر
شخصیت کے اس
ماڈل میں
پانچ یونٹس ہیں۔
ہر قسم کی تعمیر
شخصیت کی بنیاد
اللہ تعالی
اور اس کے
رسول صلی
اللہ علیہ واٰلہ
وسلم سے درست
تعلق ہے۔ اس
تعلق کے بغیر
شخصیت اور
کردار کی تعمیر
ایک ناممکن
کام ہے۔ اس کی
تفصیلات کو
ہم یونٹ I میں بیان
کریں گے۔ تعمیر
شخصیت کے دو
پہلو ہوا
کرتے ہیں۔ ایک
منفی شخصیت
سے نجات اور
دوسرا مثبت
شخصیت کی تعمیر۔
یہ دونوں
پہلو یونٹ II اور III میں بیان
کئے گئے ہیں۔ یونٹ
IV انسان کے
انسان سے
تعلق کے تزکیہ
سے متعلق ہے۔
انسان کا دیگر
مخلوقات جیسے
حیوانات وغیرہ
سے تعلق بھی
اسی یونٹ میں
بیان کیا گیا
ہے۔ کتاب کا
آخری یونٹ V ہمارے وژن
کی تعمیر اور
معاشرے اور
دنیا سے
متعلق ہمارے
کردار سے
متعلق ہے۔ تحریروں کا
انتخاب اس
مجموعے میں
ہم نے اپنی
تحریروں کے
ساتھ ساتھ
مختلف پس
منظر رکھنے
والے اہل علم
کی تحریروں
کو بھی شامل کیا
ہے۔ اس کی بنیادی
وجوہات یہ ہیں: · ہمارے
ہاں یہ
متعصبانہ رویہ
رواج پذیر ہو
چکا ہے کہ لوگ
صرف اپنے ہی
ہم عقیدہ اور
ہم مسلک مصنفین
کی تحریریں
پڑھتے ہیں۔
ہمارے دین نے
ہمیں ہر قسم
کے تعصب کو
اپنے دل سے
نکال باہر
کرنے کا حکم دیا
ہے۔ رسول
اللہ صلی
اللہ علیہ واٰلہ
وسلم نے حکمت
کی بات، جہاں
سے ملے، اسے
لے لینے کا
حکم دیا ہے۔
اسی جذبے کے پیش
نظر ہم نے اچھی
بات جہاں سے
ملی ہے، اسے
بغیر کسی
تعصب کے اپنی
کتاب میں
شامل کیا ہے۔ · نسل
انسانی کے
مختلف اہل
علم کی کاوشیں
ہمارا مشترک
ذخیرہ ہے۔ ایک
شخص کی
بجائے،
متعدد افراد
کی کاوشیں
انسانی شخصیت
کے ہر پہلو کا
احاطہ کرتی ہیں
اور اس کے نتیجے
میں علم و
حکمت کا ایک
بڑا ذخیرہ
دستیاب ہو
جاتا ہے۔ اس
سے ہر انسان
کو بلا تعصب
استفادہ
کرنا چاہیے۔ · مختلف پس
منظر کے حامل
اہل علم کی
تحریروں کے
مطالعے سے
وسعت نظری پیدا
ہوتی ہے۔ تحریروں
کے انتخاب کے
لئے ہم نے جو
معیار (Criteria) طے کیا
ہے، اس کے اہم
نکات یہ ہیں: · تحریر
اپنے موضوع
سے مطابقت
رکھتی ہو۔ · تحریر میں
موضوع کا
گہرا تجزیہ پیش
کیا گیا ہو۔ · تحریر
فرقہ واریت
اور مذہبی
تعصب سے پاک
ہو۔ · تحریر جدید
ذہن کو اپیل
کرتی ہو۔ · ممکن حد
تک ہر مکتب
فکر کے
نمائندہ اہل
علم کی تحریریں
پیش کی جائیں۔ · تحریر کا
اسلوب، اعلی
ادبی معیار
پر پورا
اترتا ہو۔ · تحریر سے
متعلق کاپی
رائٹس کی
پابندیاں نہ
ہوں۔ دیگر
مصنفین کی
تحریریں ان کی
کتابوں سے
اقتباسات کی
صورت میں پیش
کی گئی ہیں
اور کتب کے
حوالے فراہم
کر دیے گئے ہیں۔
جہاں ان کے
کچھ جملے
موضوع سے غیر
متعلق ہونے یا
اوپر بیان
کردہ معیار
پر پورا نہ
اترنے کے
باعث حذف کئے
گئے، وہاں "۔۔۔۔۔۔۔۔"
کا نشان درج
کر دیا گیا ہے۔
جہاں کہیں ہم
نے کسی مصنف کی
تحریر میں
کچھ توضیح و
اضافے کی
ضرورت محسوس
کی ہے وہاں ہم
نے اس توضیح
کو [ ] میں درج کیا
ہے۔ جو قارئین
مصنف کی مکمل
تحریر کا
مطالعہ کرنا
چاہیں، وہ
مصنف کی اصل
کتاب سے رجوع
کر سکتے ہیں۔ اس
پروگرام کے
بارے میں یہ
واضح کر دینا
ضروری ہے کہ یہ
مجموعہ ایک
معمولی سے
انسان کی
انسانی کاوش
ہے۔ اس میں
غلطی کی
گنجائش اسی
طرح موجود ہے
جیسا کہ
انسانوں کے
ہر کام میں
ہوا کرتی ہے۔
اہل علم سے
گزارش ہے کہ
وہ اس مجموعے
کا تنقیدی
جائزہ لے کر
اپنی تجاویز
پیش کریں
تاکہ اس
سلسلے کو مزید
بہتر بنایا
جا سکے۔ غور فرمائیے! ہر تحریر
کے آخر میں
کچھ سوالات پیش
کئے گئے ہیں۔
قارئین سے
گزارش ہے کہ
وہ ان سوالات
پر غور و فکر
کریں اور
اپنے جوابات mubashirnazir100@gmail.com پر
ارسال کر
دیں۔ اس کا بنیادی
مقصد یہ ہے کہ
قارئین اپنے
تجربات دیگر
قارئین سے شیئر
کر سکیں اور
ہم سب ایک
دوسرے کے
تجربات سے
استفادہ کر
سکیں۔
جوابات کو
اردو یا انگریزی
کسی زبان میں
بھی درج کیا
جا سکتا ہے۔ سوالات
کے جواب دیتے
ہوئے آپ مصنف
سے کھل کر
اختلاف رائے
کر سکتے ہیں
اور اپنا
نقطہ نظر
دلائل کی
صورت میں پیش
کر سکتے ہیں۔
اگر ان
سوالات سے ہٹ
کر بھی آپ کے
ذہن میں کوئی
سوال ہو یا آپ
اپنا کوئی
تجربہ قارئین
سے شیئر کرنا
چاہیں تو آپ
بلاتکلف
مجھے ای میل
کر سکتے ہیں۔
انشاء اللہ میری
کوشش رہے گی
کہ جلد از جلد
آپ کے سوالات
کا جواب دے
سکوں اور آپ
کے تجربات کو
ویب سائٹ پر
اپ لوڈ کر
سکوں۔ آپ کے سوالات
اور تاثرات کی
اشاعت سے
متعلق ہماری
پالیسی آپ کے
تاثرات کی
اشاعت سے
متعلق ہماری
پالیسی یہ ہے: ·
ہم یہ
فرض کر رہے ہیں
کہ ای میل بھیجنے
کی صورت میں
آپ اپنے
ارسال کردہ
تاثرات اور
سوالات کو اپنے
نام سے شائع
کرنے کی
اجازت دے رہے
ہیں۔ اگر آپ
اپنا نام
ظاہر نہیں
کرنا چاہتے
تو براہ کرم ای
میل میں اس کی
وضاحت فرما دیجیے۔
اپنا مکمل
نام، شہر اور
ملک کے نام کے
ساتھ لکھیے۔ ·
آپ
کے ای میل ایڈریس
کو سختی سے
مخفی رکھا
جائے گا اور
کہیں پر بھی
اسے ظاہر نہیں
کیا جائے گا۔ ·
اس
تحریر کا
حوالہ ضرور دیجیے
جس سے متعلق
آپ سوال یا
تاثرات پیش
کر رہے ہیں۔ ·
اپنے
تاثرات میں
کسی مخصوص
شخص یا گروہ
پر تنقید نہ کیجیے۔
آپ معاشرے میں
پھیلے ہوئے
نظریات یا
اعمال پر
عمومی تنقید
کر سکتے ہیں لیکن
کسی خاص شخص یا
گروہ کو اپنا
ہدف نہ بنائیے۔
ایسے تاثرات
شائع کرنے کے
بارے میں ہم پیشگی
معذرت خواہ ہیں۔ ·
آپ
اس ویب سائٹ
کے مواد پر
کھل کر، جس
انداز میں
چاہے، تنقید
کر سکتے ہیں
مگر اس تنقید
کا فرقہ
وارانہ
مسائل سے
بالاتر ہونا
ضروری ہے۔ ·
تنقید
کرتے ہوئے
شائستگی کا خیال
رکھنا ضروری
ہے۔ امید ہے
کہ قارئین اس
سلسلے کو نفع
بخش بنانے کے
لئے اپنی
تجاویز پیش
کرتے رہیں گے۔
اللہ تعالی
ہم سب کا حامی
و ناصر ہو۔ محمد
مبشر نذیر August 2008
|
||
|
یونٹ 1: اللہ اور
رسول کے ساتھ
تعلق تعمیر
شخصیت
پروگرام کا
تعارف | اللہ کے
نام سے شروع،
جو بڑا
مہربان ہے،
جس کی شفقت
ابدی ہے | تیری
مانند کون
ہے؟ |
توحید
خالص: اول | توحید
خالص: دوم |
خدا،
انسان اور
سائنس: حصہ
اول |
خدا،
انسان اور
سائنس حصہ
دوم |
خدا،
انسان اور
سائنس حصہ
سوم |
اصلی
مومن | نماز
اور گناہ | رمضان
کا مہینہ:
حاصل کیا
کرنا ہے؟ | اللہ کا
ذکر اور اطمینان
قلب |
حج
و عمرہ کا اصل
مقصد کیا ہے؟ | ایمان کی
آزمائش |
اور
زمین اپنے رب
کے نور سے چمک
اٹھے گی! | کیا
آخرت کا عقیدہ
اپنے اندر
معقولیت
رکھتا ہے؟ | جنت
کا مستحق کون
ہے؟ | کیا
آپ تیار ہیں؟ |
میلا
سووچ کا
احتساب |
ڈریم
کروز | موبائل
فون | خزانے
کا نقشہ | دین کا
بنیادی
مقدمہ: بعث و
نشر |
رسول
اللہ صلی
اللہ علیہ واٰلہ
وسلم کی محبت | منصب
رسالت سے
متعلق چار بنیادی
غلط فہمیاں | لو لاک یا
رسول اللہ! | درود شریف | رحمۃ
للعالمین:
رحمت محمدی
کا ایک پہلو | حضور کی
سچائی اور
ہماری ذمہ
داری |
رسول
اللہ صلی
اللہ علیہ واٰلہ
وسلم کا ادب | دین میں
تحریف اور
بدعت کے
اسباب یونٹ 2: منفی شخصیت
سے نجات سطحی
زندگی |
کامیاب
زندگی |
یہ
کیسی بری
قناعت ہے! | مسئلہ
شفاعت |
نجات
کا دارومدار
کسی گروہ سے
تعلق پر نہیں
ہے | کردار
نہ کہ موروثی
تعلق | اختلاف
رائے کی صورت
میں ہمارا رویہ |
اسلام
اور نفسیاتی
و فکری آزادی |
مسلم
دنیا میں ذہنی،
نفسیاتی اور
فکری غلامی
کا ارتقاء |
مذہبی
برین واشنگ
اور ذہنی
غلامی
| نفسیاتی،
فکری اور ذہنی
غلامی کا
سدباب کیسے کیا
جا سکتا ہے؟ |
دین
اور عقل |
دنیا
کے ہوشیار |
تنقید |
ریاکاری
اور مذہبی
لوگ | دوغلا
رویہ | اصول
پسندی
| بنی
اسرائیل کے
مذہبی
راہنماؤں کا
کردار
| فارم
اور اسپرٹ | دو
چہرے، ایک رویہ | عیسائی
اور مسلم تاریخ
میں حیرت انگیز
مشابہت |
شیخ
الاسلام |
کام یا
نام | ہماری
مذہبیت |
نافرمانی
کی دو بنیادیں |
ہماری
دینی فکر کی
غلطی اور
کرنے کا کام |
ٹرانسپیرنسی
انٹرنیشنل کی
رپورٹ اور ایک
حدیث |
آرنلڈ
شیوازنگر کا
سبق |
آج
کے بے ایمان | نئی
بوتل اور
پرانی شراب |
جدید
نسل |
بے
وقوف کون؟ | غیبت | شبہات | بدگمانی
اور تجسس | لکھ لیا
کرو |
عذر یا
اعتراف |
کبر
و غرور اور
علماء |
دھوکے میں
مبتلا افراد
کی اقسام | برائی کی
جڑ |
تکبر
اور بہادری میں
فرق |
اپنی
خامی |
مسلمان
وہ ہے |
تمسخر | منیٰ کا
سانحہ: دنیاکو
کیا پیغام دے
گیا؟ |
عافیت
کا راستہ |
انتہا
پسندی اور
اعتدال پسندی
کا فرق |
کیا
رہبانیت
انتہا پسندی
ہے؟ |
ایف
آئی آر |
لیجیے
انقلاب آ گیا | 18
اکتوبر کے
سبق |
مسجد
قرطبہ اور
مسجد اقصی | جادو | وجود
زن کے مصنوعی
رنگ | فحش
سائٹس اور
ہمارے
نوجوان |
سیکس
کے بارے میں
متضاد رویے | ہم جنس
پرستی |
عفت
و عصمت |
مغرب
کی نقالی کا
انجام |
جذبہ
حسد اور جدید
امتحانی طریق
کار |
ساس
اور بہو کا
مسئلہ |
یہ
خوش اخلاقی | کسل مندی
اور سستی پر
قابو کیسے پایا
جائے؟ |
کیا
آپ اپنے بیوی
بچوں کو اپنے
ہاتھوں قتل
کر رہے ہیں؟ یونٹ 3: مثبت شخصیت
کی تعمیر نیکی
کیا ہے؟ | پہاڑی
کا وعظ
| شیطانی
قوتوں کا
مقابلہ کیسے
کیا جائے؟ | ذکر،
شکر، صبر اور
نماز |
تعمیر
شخصیت کا
قرآنی لائحہ
عمل |
نظام
تربیت کا
انتخاب |
مسجد
کا ماحول | خود آگہی
اور SWOT Analysis
| اپنی
کوشش سے | الحمد
للہ رب
العالمین | لکھ کر
سوچنے والے | اعتراف | کامیابی
کیا ہے؟ ایک
کامیاب
انسان کی کیا
خصوصیات ہیں؟ | صحیح
سبق |
زہریلا
نشہ |
میں
کیا کروں؟ | اپنے آپ
کو پہچانیے | غربت کا
خاتمہ کس طرح
ہوتا ہے؟ | نور
جہاں اور
ارجمند بانو | سڑک بند
ہے |
مثبت
طرز عمل ہی
زندگی کی
علامت ہے! | مزاج کی
اہمیت |
اور
تالہ کھل گیا؟ | اپنا
چراغ جلا لیں | دو قسم کی
مکھیاں |
پازیٹو
کرکٹ |
نرم
دل محبت
و نفرت |
فرشتے،
جانور اور
انسان |
غصے
کو کیسے
کنٹرول کیا
جائے |
اعتبار
پیدا کیجیے! |
بڑی
بی کا مسئلہ | وسعت نظری | سبز یا نیلا؟؟؟ | دین کا
مطالعہ
معروضی طریقے
پر کیجیے | روایتی
ذہن | کامیابی
کے راز |
تخلیقی
صلاحیتیں | اسی
خرچ سے
| خوبصورتی
اور زیب و زینت | بخل و
اسراف |
احساس
برتری و
احساس کمتری | قانون کا
احترام |
امن اور
اقتصادی ترقی | موجودہ
دور میں جہاد
کیسے کیا
جائے؟ |
فیصلہ
تیرے ہاتھوں
میں ہے |
لوز
لوز سچویشن Loose
Loose Situation
| یہی
بہتر ہے |
رسول
اللہ صلی
اللہ علیہ واٰلہ
وسلم کی علم
سے محبت | وحی
اور عقل کا
باہمی تعلق
(حصہ اول) |
وحی
اور عقل کا
باہمی تعلق
(حصہ دوم) |
انسان
اور حیوان | واقفیت
کی کمی
| صحافت
اور فکری
راہنمائی |
نئی
طاقت جاگ اٹھی |
انسان
اور جانور کا
فرق |
Idiot
Box یونٹ 4: انسانوں
سے تعلق انسانی
حقوق: اسلام
اور مغرب کا
تقابلی
جائزہ
| اسلام
اور غیر مسلم
اقوام |
غیر
مسلموں کے
ساتھ ہمارا
رویہ |
ہماری
دلچسپی |
ایک
پاکستانی | بنی
اسرائیل سے
اللہ کا عہد | غلطی
کرنے والے کے
ساتھ کیا
سلوک کرنا
چاہیے؟ |
دوسروں
سے غلطی کی
توقع رکھیے! | سب کا
فائدہ |
حضرت
ایوب علیہ
الصلوۃ
والسلام کی
معیت کا شرف | مہربانی
کی مہک |
دہی
کے 1,000,000 ڈبے | عظمت
والدین کا
قرآنی تصور | تخلیق
کے عمل کے دوران
والدین کا رویہ | شیر
خوار بچے کی
تربیت کیسے کی
جائے؟ |
گفتگو
کرنے والے
بچے کی تربیت
کیسے کی
جائے؟ |
بچوں
کو نماز کی
عادت کیسے
ڈالی جائے؟ | بچوں میں
شرم و حیا کیسے
پیدا کی
جائے؟ |
برائی
میں مبتلا
بچوں سے کیسا
رویہ رکھا
جائے؟ |
لڑکے
اور لڑکی کی
تربیت کا فرق | اپنی
اولاد کے
معاملے میں
عدل و احسان
سے کام لیجیے! | جوان
ہوتے بچوں کی
سیرت و کردار
کی تعمیر | شادی اور
عورت |
خاندانی
جھگڑے یونٹ 5: ہماری
ذمہ داری اور
لائحہ عمل ہزار ارب ڈالر | مغربی معاشرت کی فکری بنیادیں اور ہمارا کردار | مغرب کی ثقافتی یلغار اور ہمارا کردار | زمانے کے خلاف | مصر اور اسپین | ہجری سال کے طلوع ہوتے سورج کا سوال | جڑ کا کام | اسلام کا نفاذ یا نفوذ | غیر مسلموں کے ساتھ مثبت مکالمہ | اورنگ زیب عالمگیر کا مسئلہ | دعوت دین کا ماڈل | مذہبی علماء کی زبان | زیڈان کی ٹکر | ون ڈش کا سبق | اصل مسئلہ قرآن سے دوری ہے |
||