|
بِسمِ
اللهِ
الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ Allah, in the name of, the Most
Affectionate, the Eternally Merciful |
||
Religion
& Ethics
Dedicated
to ethics, religious tolerance, peace and love for humanity |
اخلاقیات
اور مذہب
اعلی
اخلاقی رویوں،
مذہبی
رواداری، امن
اور انسانیت
کی محبت سے
وابستہ |
|
اردو
اور عربی تحریروں کو بہتر
دیکھنے کے
لئے نسخ اور
نستعلیق
فانٹ یہاں سے
ڈاؤن لوڈ کیجیے
|
||
|
اسلام میں
ذہنی و جسمانی
کے انسداد کی
تاریخ کتاب
کو
ڈاؤن لوڈ کرنے کے
لئے یہاں کلک
کیجیے (سائز 8MB) حصہ
ششم: اسلام
اور غلامی سے
متعلق جدید
ذہن کے شبہات |
||
|
باب
21: اسلام اور
غلامی سے
متعلق
فلسفیانہ
اور تاریخی
سوالات |
||
|
کیا
وجہ ہے کہ
اسلام کی
اصلاحات کے
باوجود،
مسلم تاریخ
میں غلامی کا
ادارہ بڑے
پیمانے پر
موجود رہا؟ اس موضوع
پر تفصیلی
بحث ہم نے باب 14 اور
15 میں کی
ہے۔ مختصراً
یہاں ہم اس کا
خلاصہ پیش کر
رہے ہیں۔ یہ
ہماری تاریخ
کی ایک تلخ
حقیقت ہے کہ
رسول اللہ
صلی اللہ
علیہ واٰلہ
وسلم کے بعد
خلافت راشدہ
کا ادارہ صرف
تیس سال اور
اگر سیدنا
امیر معاویہ
رضی اللہ عنہ
کے دور کو بھی
اس میں شامل
کر لیا جائے
تو یہ پچاس
سال تک قائم
رہا۔ اس کے
برعکس سیدنا
موسی علیہ
الصلوۃ
والسلام کی
خلافت راشدہ کا
سلسلہ کم و
بیش ساڑھے
تین سو برس تک
جاری رہا
تھا۔ بعد کے
ادوار میں خلافت
راشدہ کی جگہ
کاٹ کھانے
والی اور جبر
کرنے والی بادشاہتوں
نے لے لی تھی۔
خلافت کس
طریقے سے ظلم کرنے
والی
حکومتوں میں
تبدیل ہوئی،
یہ ایک مستقل
موضوع ہے اور
اس تحریر کے
اسکوپ سے
باہر ہے۔ بنو
امیہ کے
بادشاہ ایک
مفاد پرست
طبقہ تھا۔ جب
تک دین ان کے
کسی مفاد کی
راہ میں حائل
نہ ہوتا تو یہ
پکے دیندار
لوگ تھے لیکن جہاں
ان کے مفادات
میں دین حائل
ہوتا، یہ اس کی
مختلف حیلے
بہانوں سے
خلاف ورزی
کیا کرتے تھے۔
نوبت یہاں تک
پہنچ گئی کہ
ان کے اپنے
ایک نیک
فرزند عمر بن
عبدالعزیز
رحمۃ اللہ
علیہ نے جب
خلافت راشدہ
کا احیاء
کرنا چاہا تو
انہوں نے زہر
دے کر انہیں
بھی شہید کر
دیا۔ بنو
امیہ کے پورے
دور میں دین
دار افراد کی
جانب سے بے
شمار مسلح
بغاوتیں ان
کے خلاف
ہوئیں جس کے
نتیجے میں ان
کی حکومت
کمزور ہوگئی
اور ان کی جگہ
بنو عباس
سلطنت پر
قابض ہو گئے۔
چند نسبتاً
بہتر
بادشاہوں کو
چھوڑ کر یہ
خاندان بھی نہایت
ہی کرپٹ تھا۔ جیسا
کہ ہم نے باب 12
میں تفصیل سے
بیان کیا ہے
کہ پہلی صدی
ہجری میں
اسلام کی
اصلاحات کے
نتیجے میں
مسلم دنیا میں
غلامی کے
ادارے کا بڑی
حد تک خاتمہ
ہو چکا تھا۔
غلاموں کی
کمی کے باعث
ان کی قیمتوں
میں بے پناہ
اضافہ ہو چکا
تھا۔ اس کے
علاوہ عباسی
سلطنت میں
چند ایسے حکومتی
ادارے وجود
پذیر ہوئے جن
کی بدولت
غلاموں کی ڈیمانڈ
میں یک لخت
بہت زیادہ
اضافہ ہو
گیا۔ وہ ادارے
یہ تھے: · غلاموں
پر مشتمل
افواج · بادشاہوں
اور امراء کے
حرم · مخنث
غلاموں پر
مشتمل پولیس غلاموں
کی اس بڑھتی
ہوئی ڈیمانڈ
کو پورا کرنے
کے لئے انہیں
غیر مسلم
دنیا سے
امپورٹ کرنے
کو باقاعدہ
ادارے کی شکل
دی گئی۔ اس
طریقے سے
مسلمان بردہ
فروش، غیر
مسلم دنیا کے
بردہ فروشوں
کے بزنس
پارٹنر بن کر
اس تجارت سے
نفع کمانے
لگے۔ عباسی
دور میں بادشاہ
کو باقاعدہ خدا
کا نائب قرار
دے کر اسے
مقدس قرار
دیا گیا۔ اس
کے لئے جو
زبردست
پراپیگنڈا
کیا گیا، اس
کے نتیجے میں
مسلم دنیا
میں غلامانہ
ذہنیت پیدا
ہوئی۔ اس کے
ساتھ ساتھ
مذہبی طبقے
میں "اندھی
تقلید" اور
"پیر و مرید
کے نئے تعلقات"
کے ایسے سماجی
ادارے وجود
پذیر ہوئے جس
نے کم و بیش
پوری مسلم
دنیا میں
غلامانہ
ذہنیت کو
فروغ دیا۔ مسلم
معاشروں میں
ان پے در پے
تبدیلیوں کے
بعد کوئی
معجزہ ہی
رونما ہو
سکتا تھا جس
کے نتیجے میں
مسلم دنیا
میں آزادی
فکر رواج
پاتی جس کے نتیجے
میں غلامی سے
نجات ملتی۔
جو قارئین اس
موضوع پر
تفصیل سے
مطالعہ کرنا
چاہیں، وہ باب 14
اور 15 میں
اس تبدیلی کی
تفصیلات
دیکھ سکتے
ہیں۔ |
||
|
اسلام میں
جسمانی و ذہنی
غلامی کا
انسداد: ہوم پیج فلسفیانہ
سوالات انسان،
اپنے جیسے
انسان کو
غلام بنانا کیوں
چاہتا ہے؟ کیا
قرآن غلامی
کو فطری
قرار دیتا
ہے؟ قرآن
نے غلامی کو
برائی قرار کیوں
نہیں دیا؟ تاریخی
سوالات کیا
اسلام نے
غلامی کو
باقاعدہ ایک
سماجی ادارے
کی شکل دی ہے؟ رسول
اللہ صلی
اللہ علیہ واٰلہ
وسلم نے
لوگوں کو اپنی
ذاتی غلامی میں
کیوں رکھا؟ اسلام
نے غلامی کو ایک
دم ختم کیوں
نہیں کیا؟ اسلام
نے غلاموں کی
خرید و فروخت
پر مکمل
پابندی عائد
کیوں نہیں کی؟ اسلامی
تاریخ میں
جنگی قیدیوں
کو غلام کیوں
بنایا گیا؟ عہد
رسالت میں
بنو قریظہ کو
غلام کیوں
بنایا گیا؟ کیا
عہد رسالت میں
چند غلاموں کی
آزادی کو
منسوخ کیا گیا
تھا؟ کیا
عہد رسالت میں
ام ولد کی
خدمات کو
منتقل کیا
جاتا تھا؟ کیا
وجہ ہے کہ
اسلام کی اصلاحات
کے باوجود،
مسلم تاریخ میں
غلامی کا
ادارہ بڑے پیمانے
پر موجود
رہا؟ کیا
وجہ ہے کہ
مسلم تاریخ میں
لونڈیوں کو
کثرت سے سیکس
کے لئے
استعمال کیا
گیا؟ مسلم
مصلحین نے
امراء کے حرم
اور خواجہ
سرا پولیس کے
اداروں کے
خلاف مزاحمت
کیوں نہیں کی؟ کیا
وجہ ہے کہ
مسلمانوں کے
ہاں نفسیاتی
غلامی بڑے پیمانے
پر موجود رہی
ہے؟ اس
کی کیا وجہ ہے
کہ بعض
مستشرقین نے
اسلام کو
غلامی کا حامی
قرار دیا ہے؟ غلامی کے
خاتمے سے
متعلق
سوالات کیا
وجہ ہے کہ
مسلمانوں کے
ہاں آزادی
فکر کی تحریک
اہل مغرب کی
نسبت بہت
کمزور ہے؟ کیا
موجودہ دور میں
مسلمان غلامی
کے دوبارہ احیاء
کے قائل ہیں؟ فقہی
سوالات موجودہ
دور کے جنگی قیدیوں
کے ساتھ کیا
معاملہ کیا
جائے؟ کیا
غیر مسلم
غلاموں کی
آزادی بھی
اسلام کے نزدیک
نیکی ہے؟ کیا
اسلام میں
غلام کو مال
رکھنے کا حق
حاصل ہے؟ کیا
غلام کو بھی
اسلام نے
وراثت کا حق دیا
ہے؟ کیا
اسلام نے
غلام کو گواہی
دینے کا حق دیا
ہے؟ کیا
اسلام نے عرب
اور عجم کے
غلاموں میں
فرق کیا ہے؟ کیا
اسلام غلام
کو شادی کرنے
کا حق دیتا ہے؟ کیا
اسلام
موجودہ یا
سابقہ غلام
کو آزاد
خاتون سے شادی
کی اجازت دیتا
ہے؟ کیا
لونڈی کی
اجازت کے بغیر
عزل جائز ہے؟ کیا
اسلام میں
غلام کا فرار
ہونا حرام
ہے؟ کیا
غلام کو قتل
کرنے کی سزا
بھی قتل ہے؟ "اما
مناء او اما
فداء" کی تفسیر
کیا ہے؟ کیا
غلام کے بچے
بھی غلام ہی
ہوں گے؟ |
||
|
مصنف
کی دیگر تحریریں قرآنی
عربی
پروگرام / سفرنامہ
ترکی
/ مسلم
دنیا اور ذہنی،
فکری اور نفسیاتی
غلامی
/ اسلام
میں جسمانی و
ذہنی غلامی
کے انسداد کی
تاریخ / تعمیر
شخصیت
پروگرام / قرآن اور
بائبل
کے دیس میں / علوم
الحدیث: ایک
تعارف / کتاب
الرسالہ:
امام شافعی کی
اصول فقہ پر
پہلی کتاب کا
اردو ترجمہ و
تلخیص
/ اسلام
اور دور حاضر
کی تبدیلیاں / ایڈورٹائزنگ
کا اخلاقی
پہلو سے
جائزہ / الحاد
جدید کے مغربی
اور مسلم
معاشروں پر
اثرات / اسلام
اور نسلی و
قومی امتیاز / اپنی
شخصیت اور
کردار کی تعمیر
کیسے کی
جائے؟
/ مایوسی
کا علاج کیوں
کر ممکن ہے؟ / دور جدید
میں دعوت دین
کا طریق کار / اسلام
کا خطرہ: محض ایک
وہم یا حقیقت /
Quranic Concept of Human Life Cycle / Empirical Evidence of
God’s Accountability
|
||