|
اسلام
اور غلامی کے
حوالے سے ہم آخری
حصے میں وہ
تمام سوالات
اکٹھا کر رہے
ہیں جو کسی بھی
زاویے سے
اسلام پر
اعتراض کرنے
کے لئے پیش
کئے جاتے ہیں۔
ان سوالات کو
پیش کرنے کی
وجہ یہ ہے کہ
انسان کو تصویر
کا صرف ایک رخ
ہی نہیں دیکھنا
چاہیے بلکہ
دونوں رخ پیش
نظر رکھنے
چاہییں۔
غلامی کے
خاتمے سے متعلق
جو آیات اور
احادیث ہمیں
مل سکی ہیں وہ
سب کی سب ہم نے
باب 7 سے لے
کر باب 12 تک بیان
کر دی ہیں۔
بعض آیات
اور احادیث
سے متعلق کچھ
لوگوں نے غلط
طور پر یہ نتیجہ
اخذ کرنے کی
کوشش کی ہے کہ
معاذ اللہ
اسلام غلامی
کے نظام کا
حامی ہے۔ اس
باب میں ہم ان
آیات اور احادیث
کا جائزہ لینے
کے ساتھ ساتھ
غلامی سے
متعلق دیگر
سوالات پر
غور بھی کریں
گے۔ اگر آپ کے
پاس اسلام
اور غلامی کے
موضوع پر کوئی
بھی ایسا
سوال موجود
ہو، جو اس
کتاب میں
شامل نہ کیا
جا سکا ہو، تو
برائے کرم mubashirnazir100@gmail.com
پر مجھے ای میل
کر دیجیے۔ اس
کا جواب
انشاء اللہ
جلد ہی اس
کتاب میں
شامل کر دیا
جائے گا۔
یہاں
یہ وضاحت
کرنا ضروری
ہے کہ ان میں
سے بہت سے
سوالات کے
جواب ہم پہلے
ہی پچھلے
ابواب میں دے
چکے ہیں۔ اس
وجہ سے بعض
مقامات پر آپ
کو تکرار سی
محسوس ہوگی۔
بعض مقامات
پر ہم نے
پچھلے ابواب
کی بحثوں ہی
کو نقل کر دیا
ہے اور جہاں یہ
بحثیں بہت طویل
تھیں، وہاں
ان کا خلاصہ بیان
کر دیا ہے۔
اگر آپ اس بحث
کو پہلے ہی
تفصیل سے
پچھلے ابواب
میں پڑھ چکے ہیں
اور آپ کے ذہن
میں کوئی
سوال باقی نہیں
رہا تو اس بحث
کو نظر انداز
کر کے اگلے
سوال کا
مطالعہ کر لیجیے۔
|