|
بِسمِ
اللهِ
الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ Allah, in the name of, the Most
Affectionate, the Eternally Merciful |
||
Religion
& Ethics
Dedicated
to ethics, religious tolerance, peace and love for humanity |
اخلاقیات
اور مذہب
اعلی
اخلاقی رویوں،
مذہبی
رواداری،
امن اور
انسانیت کی
محبت سے
وابستہ |
|
اردو
اور عربی تحریروں کو بہتر
دیکھنے کے
لئے نسخ اور
نستعلیق
فانٹ یہاں سے
ڈاؤن لوڈ کیجیے
|
||
|
عقل یا
عشق |
||
|
کچھ
عرصہ پہلے میں
نے ایک کتاب
پڑھی جس میں
عقل پر تنقید
کی گئی تھی
اور دلیل کے
طور پر اشعار
کو پیش کیا گیا
تھا۔ عقل
کو تنقید سے
فرصت نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عشق پر اعمال
کی بنیاد رکھ عشق
دے جھلے ای
نمبر لے گئے ۔۔۔۔۔۔۔
عقل منداں ایویں
عمراں گالیاں مصنف
کا نقطہ نظر یہ
ہے کہ انسان
کو جو بھی ہدایت
ملتی ہے ، وہ
اسے اللہ
تعالیٰ اور
اس کے رسول صلی
اللہ علیہ
وسلم سے عشق و
محبت سے ملتی
ہے۔ علم و عقل
انسان کو گمراہی
کی طرف لے جاتی
ہے، اس لئے
عقل اور اس کے
استدلال سے
اجتناب کرنا
چاہیئے۔ اس
کے بعد جب میں
نے قرآن
کھولا تو اس میں
لکھا ہوا
تھا۔ إِنَّ
فِي خَلْقِ
السَّمَوَاتِ
وَالأَرْضِ
وَاخْتِلافِ
اللَّيْلِ
وَالنَّهَارِ
لآيَاتٍ
لأُولِي
الأَلْبَابِ ۔ (اٰل
عمران 3: 190 ) ’’بے شک
آسمان و زمین
کی پیدائش
اور شب و روز کی
تبدیلیوں میں
اہل عقل کے
لئے نشانیاں
ہیں۔‘‘ وَقَالُوا
لَوْ كُنَّا
نَسْمَعُ
أَوْ نَعْقِلُ
مَا كُنَّا
فِي
أَصْحَابِ
السَّعِيرِ ۔ (الملک67:10 )۔
’’(اہل جہنم کہیں
گے) کاش! ہم
سنتے اور عقل
سے کام لیتے
تو دوزخ
والوں میں نہ
ہوتے۔‘‘ حقیقت یہ
ہے کہ قرآن کی
ساری دعوت
دراصل عقل اور
علم کے
مسلمات کی
دعوت ہے۔
قرآن بار بار
غور و فکر
کرنے اور عقل سے
کام لینے کی
تلقین کرتا
ہے۔ عقل اسی
کو گمراہ کرتی
ہے جو اس کی
حدود سے
تجاوز کرے۔
جو اپنی عقل
کو خدا کی وحی
کے تابع
کرلے، اس کی
عقل اسے
بالکل درست
راستے کی طرف
لے جاتی ہے۔
انسان کو
گمراہ اس کے
جذبات کرتے ہیں۔ جہاں تک
اللہ تعالیٰ
اور اس کے
رسول
صلی اللہ علیہ
وسلم سے محبت
کا تعلق ہے،
تو اس کا عقل
سے کوئی
اختلاف نہیں۔ یہ عین
عقل کا تقاضا
ہے کہ انسان
اپنے خالق سے
اور اس کے بھیجے
ہوئے رسولوں
سے محبت کرے۔ عقل و
دانش کی
مخالفت وہی
کرتے ہیں جو
لوگوں کو
شعور سے بے بہرہ
کرکے انہیں
اندھوں اور
بہروں کی طرح
اپنے پیچھے
چلانا چاہتے
ہوں، ورنہ
قرآن کو
پڑھنے والا یہ
بات اچھی طرح
جانتا ہے کہ
قرآن کی پوری
کی پوری دعوت
عقل و دانش کی
دعوت ہے اور
اگر عقل کی
تردید کر دی
جائے تو پھر دین
کی تردید بھی
عین ممکن ہے۔ محمد
مبشر نذیر August
2006 |
||
|
مصنف
کی دیگر تحریریں قرآنی
عربی
پروگرام / سفرنامہ
ترکی
/ مسلم
دنیا اور ذہنی،
فکری اور نفسیاتی
غلامی
/ اسلام
میں جسمانی و
ذہنی غلامی
کے انسداد کی
تاریخ / تعمیر
شخصیت
پروگرام / قرآن اور
بائبل
کے دیس میں / علوم
الحدیث: ایک
تعارف / کتاب
الرسالہ:
امام شافعی کی
اصول فقہ پر
پہلی کتاب کا
اردو ترجمہ و
تلخیص
/ اسلام
اور دور حاضر
کی تبدیلیاں / ایڈورٹائزنگ
کا اخلاقی
پہلو سے
جائزہ / الحاد جدید
کے مغربی اور
مسلم
معاشروں پر
اثرات / اسلام
اور نسلی و
قومی امتیاز / اپنی
شخصیت اور
کردار کی تعمیر
کیسے کی
جائے؟
/ مایوسی
کا علاج کیوں
کر ممکن ہے؟ / دور جدید
میں دعوت دین
کا طریق کار / اسلام
کا خطرہ: محض ایک
وہم یا حقیقت /
Quranic Concept of Human Life Cycle
/ Empirical
Evidence of God’s Accountability
|
||