|
بِسمِ
اللهِ
الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ Allah, in the name of, the Most
Affectionate, the Eternally Merciful |
||
Religion
& Ethics
Dedicated
to ethics, religious tolerance, peace and love for humanity |
اخلاقیات
اور مذہب
اعلی
اخلاقی رویوں،
مذہبی
رواداری،
امن اور
انسانیت کی
محبت سے
وابستہ |
|
اردو
اور عربی تحریروں کو بہتر
دیکھنے کے
لئے نسخ اور
نستعلیق
فانٹ یہاں سے
ڈاؤن لوڈ کیجیے
|
||
|
جنریشن
گیپ |
||
|
مادہ
پرستی کے اس
دور میں والدین
بچوں کو توجہ
نہیں دے پاتے
۔ ان کا زیادہ
وقت مال و
دولت اکٹھا
کرنے کی فکر میں
نکل
جاتا ہے۔ وہ
اپنے بچوں کو
زیادہ سے زیادہ
آسائشیں مہیا
کرنے کے تگ و
دو میں مصروف
رہتے ہیں۔
بعض والدین
بچوں کو
باادب بنانے
کے لئے ان پر
بہت زیادہ
سختی کرتے ہیں
اور ان کے
جذبات و
احساسات کا خیال
نہیں رکھتے۔
والدین اور
اولاد میں
دوستی اور
قربت کا تعلق
قائم نہیں ہو
پاتا۔ جب یہ
والدین
بوڑھے اور ان
کے بچے جوان
ہوتے ہیں تو یہی
بچے اپنی کچھ
اور دلچسپیاں
تلاش کر لیتے
ہیں۔ کالج سے
آکر دوستوں
سے ملاقات،
انٹر نیٹ پر چیٹنگ
اور ٹی وی دیکھنے
میں وہ اتنے
مصروف ہوتے ہیں
کہ والدین کے
لئے ان کے پاس
کوئی وقت نہیں
بچتا۔ اس کی وجہ
کیا ہے؟ یہ
وجہ جنریشن گیپ
ہے۔ بہت سے
والدین اپنی
جوانی کے دور
میں اپنے
بچوں سے ایک
فاصلہ رکھتے
ہیں۔ یہ
فاصلہ خواہ
ضرورت سے زیادہ
ادب و احترام
کی وجہ سے ہو یا
معاشی
جدوجہد کی
وجہ سے، والدین
کبھی اپنے
بچوں کو دوست
کا درجہ دینے
پر تیار نہیں
ہوتے۔ بڑھاپے
میں ان کی شدید
خواہش ہوتی
ہے کہ اولاد
ان کے پاس بیٹھے،
ان کی نصیحتوں
پر عمل کرے لیکن
اولاد اس وقت
انہیں ایک بے
کار وجود
سمجھ کر نظر
انداز کر دیتی
ہے۔ اس مسئلے
کا حل صرف یہ
ہے کہ شروع ہی
سے بچوں سے
دوستی کا
تعلق قائم کیا
جائے۔ ان کے
جذبات شیئر
کئے جائیں،
ان کی باتوں میں
دلچسپی لی
جائے، ان کے
ساتھ کھیلا
جائے، ان کی
تعلیم میں ان
کی مدد کی
جائے۔ والدین
کو چاہیئے کہ
وہ بچوں کو
اتنا اعتماد
دیں کہ وہ
اپنے دل کی
بات بلا جھجک
ان سے شیئر کر
سکیں۔ بچوں
کے دل میں
والدین کا
خوف ڈنڈے کے
ڈر کی بنیاد
پر نہ ہو بلکہ
ایک اچھے
دوست کے چھوٹ
جانے کا خوف کی
طرح ہونا چاہیئے۔
جن گھرانوں میں
والدین اور
بچوں میں
اعتماد اور
دوستی کا
رشتہ قائم
ہے، وہ گھر
جنت کا نمونہ
پیش کرتے ہیں۔
اس کے برعکس
جو والدین
اپنے بچوں سے
بے توجہی کا
رویہ اختیار
کرتے ہیں، ان
کے بچے جنریشن
گیپ کا شکار
ہو کر ان سے
دور ہو جاتے ہیں۔ محمد
مبشر نذیر July
2006 |
||
|
مصنف
کی دیگر تحریریں قرآنی
عربی
پروگرام / سفرنامہ
ترکی
/ مسلم
دنیا اور ذہنی،
فکری اور نفسیاتی
غلامی
/ اسلام
میں جسمانی و
ذہنی غلامی
کے انسداد کی
تاریخ / تعمیر
شخصیت
پروگرام / قرآن اور
بائبل
کے دیس میں / علوم
الحدیث: ایک
تعارف / کتاب
الرسالہ:
امام شافعی کی
اصول فقہ پر
پہلی کتاب کا
اردو ترجمہ و
تلخیص
/ اسلام
اور دور حاضر
کی تبدیلیاں / ایڈورٹائزنگ
کا اخلاقی
پہلو سے
جائزہ / الحاد جدید
کے مغربی اور
مسلم
معاشروں پر
اثرات / اسلام
اور نسلی و
قومی امتیاز / اپنی
شخصیت اور
کردار کی تعمیر
کیسے کی
جائے؟
/ مایوسی
کا علاج کیوں
کر ممکن ہے؟ / دور جدید
میں دعوت دین
کا طریق کار / اسلام
کا خطرہ: محض ایک
وہم یا حقیقت /
Quranic Concept of Human Life Cycle / Empirical Evidence of
God’s Accountability
|
||