|
بِسمِ
اللهِ
الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ Allah, in the name of, the Most
Affectionate, the Eternally Merciful |
||
Religion
& Ethics
Dedicated
to ethics, religious tolerance, peace and love for humanity |
اخلاقیات
اور مذہب
اعلی
اخلاقی رویوں،
مذہبی
رواداری،
امن اور
انسانیت کی
محبت سے
وابستہ |
|
اردو
اور عربی تحریروں کو بہتر
دیکھنے کے
لئے نسخ اور
نستعلیق
فانٹ یہاں سے
ڈاؤن لوڈ کیجیے
|
||
|
موٹر وے
کی ٹریفک |
||
|
ہمیں
کراچی اور
لاہور کی ٹریفک
سے روزانہ ہی
واسطہ پڑتا
ہے۔ سرخ سگنل
سب ہی کو بہت
برا لگتا ہے۔
بہت سے لوگ اس
کی پرواہ کئے
بغیر آگے نکل
جاتے ہیں اور
بعض اوقات کسی
دوسرے سے
ٹکرا کر اپنے
اور اس کے
نقصان کا باعث
بنتے ہیں۔ لین
کی پابندی
کرنا بہت
مشکل ہوتا ہے
اور ٹریفک بے
ترتیبی سے
پھنس پھنس کر
چلتی ہے۔ کچھ عرصہ
قبل مجھے
لاہور اسلام
آباد موٹر وے
پر ڈرائیونگ کا
اتفاق ہوا۔
سمجھ ہی نہیں
آرہی تھی کہ کیا
میں پاکستان
کے کسی روڈ پر
ڈرائیو کر
رہا ہوں۔ ہر
گاڑی اپنی
اپنی لین ہی میں
سفر کر رہی
ہے۔ اوور ٹیکنگ
کے وقت انڈی کیٹر
کا درست
استعمال
ہوتا ہے۔ حد
رفتار کی پابندی
کی جارہی ہے۔
اگر کسی کی
گاڑی حد
رفتار سے ذرا
سی بھی بڑھتی
ہے وہ فورا ایکسیلیریٹر
سے پاؤں ہٹٓا
کر رفتار 120 پر
لے آتا ہے۔ ہم ہمیشہ
اپنی قوم کی
بے ترتیبی
اور لا قانونیت
کا رونا روتے
ہیں۔ اسی قوم
کے وہی ڈرائیور
جو شہروں میں
لاقانونیت
کا مظاہرہ
کرتے ہیں،
موٹر وے پر
جاکر ایک دم
قانون پسند
ہو جاتے ہیں۔ یہ
سارا فرق صرف
تعلیم و تربیت
کا ہے۔ میرے
دوست عاصم،
جو کہ موٹر وے
پولیس میں ہیں،
بتاتے ہیں کہ
انہوں نے
شروع میں ایک
عرصے تک موٹر
وے پر سفر
کرنے والوں کی
تربیت کی اور
انہیں صحیح
ڈرائیونگ کے
اصولوں سے
آگاہ کیا۔ اس
کے بعد انہوں
نے چالان
کرنا شروع
کئے۔ اب فرق
سب کے سامنے
ہے۔ پچھلے دو
سو سال سے
ہماری لیڈر
شپ قوم کو
قانون کی
خلاف ورزی
اور احتجاجی
ذہنیت کی تربیت
کر رہی ہے۔
ہماری قوم میں
بہت پوٹینشل
ہے۔ اگر اس کی
درست تربیت کی
جائے تو یہ
پوری طرح
منظم اور سلیقہ
شعار قوم بن
سکتی ہے۔ محمد
مبشر نذیر December
2005 |
||
|
مصنف
کی دیگر تحریریں قرآنی
عربی
پروگرام / سفرنامہ
ترکی
/ مسلم
دنیا اور ذہنی،
فکری اور نفسیاتی
غلامی
/ اسلام
میں جسمانی و
ذہنی غلامی کے
انسداد کی
تاریخ / تعمیر
شخصیت
پروگرام / قرآن اور
بائبل
کے دیس میں / علوم
الحدیث: ایک
تعارف / کتاب
الرسالہ:
امام شافعی کی
اصول فقہ پر
پہلی کتاب کا
اردو ترجمہ و
تلخیص
/ اسلام
اور دور حاضر
کی تبدیلیاں / ایڈورٹائزنگ
کا اخلاقی
پہلو سے
جائزہ / الحاد جدید
کے مغربی اور
مسلم
معاشروں پر
اثرات / اسلام
اور نسلی و
قومی امتیاز / اپنی
شخصیت اور
کردار کی تعمیر
کیسے کی
جائے؟
/ مایوسی
کا علاج کیوں
کر ممکن ہے؟ / دور جدید
میں دعوت دین
کا طریق کار / اسلام
کا خطرہ: محض ایک
وہم یا حقیقت /
Quranic Concept of Human Life Cycle
/ Empirical
Evidence of God’s Accountability
|
||