Ethics & Religion

Dedicated to ethics, religious tolerance, peace and love

اخلاقیات اور مذہب

اعلیٰ اخلاقی رویوں، مذہبی رواداری ، امن اور محبت سے وابستہ

Home

Risk Management

Adventure & Tourism

Ethics & Religion

Install Urdu Font

Urdu Setup

Your Comments

About the Author

دور جدید کی سازش

ممتاز مفتی صاحب کے بقول اگر ہم اپنے بڑے بوڑھوں کی باتیں سنیں تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے دور جدید ہماری نئی نسل کا پیدا کردہ ہو۔  نئی نسل نے جان بوجھ کر دین کے خلاف کوئی سازش کی ہو جس کے نتیجے میں ہر طرف بے راہ روی پھیل چکی ہے۔ اگر ہم اب سے سو سال پہلے کی تحریروں کا جائزہ لیں تو شاعروں سے لے کر نثر نگاروں تک سبھی لوگ نئے دور کو بے نقط سناتے ہیں اور اپنی نوجوان نسل کی بے راہ روی کا رونا روتے ہیں۔ یہی نوجوان نسل جب 1930-40  کی دہائیوں میں بوڑھی ہوتی ہے تو اپنی آنے والی نسل کو کوستی ہے۔ یہ آنے والی نسل 1970-80  کے زمانے کو برا بھلا کہتی ہے اور اس دور میں پیدا ہونے والے اکیسویں صدی کو فتنہ قرار دیتے ہیں۔

        حقیقت یہ ہے کہ سبھی لوگ اپنے دور کو اعلیٰ اور نئے دور کو حقیر سمجھتے ہیں۔ یہ درست ہے کہ موجودہ دور میں عریانی و فحاشی اپنے عروج کو پہنچ گئی ہے اور معاشرے میں دنیا پرستی کا دور دورہ ہے  لیکن ہم اگر قدیم ادوار کا جائزہ لیں تو یہ حیرت انگیز انکشاف ہوگا کہ اگرچہ اس دور میں یہ برائیاں نہ تھیں جو اب ہیں لیکن اس دور میں کچھ اور برائیاں موجود تھیں جو اب دنیا سے غائب ہو چکی ہیں۔  اگر دور جدید میں دنیا پرستی کا غلبہ ہے تو دور قدیم میں شرک جیسے گناہ عظیم میں قوموں کی قومیں مبتلا تھیں۔ اگر اب بے لگام آزادی کا دور دورہ ہے تو پہلے انسانیت غلامی کے پنجہ استبداد میں تڑپ رہی تھی۔ اگر اب بینکوں کے ذریعے سود معیشت کی بنیاد بن چکا ہے تو پہلے تقریباً ہر غریب آدمی کا بال بال مہاجنوں کے سودی جال میں پھنسا ہوا تھا۔  اگر اب سرمایہ دار عوام کا استحصال کرتے ہیں تو پہلے جاگیر دار ان کا خون چوستے تھے۔ اگر اب عریانی عام ہے تو پہلے بڑے لوگ اپنے حرم میں معصوم بچیوں کو کنیزیں بنا کر رکھتے تھے اور ان کا جنسی استحصال کرتے تھے۔

        اگر دقت نظر سے دیکھا جائے تو موجودہ دور سراسر برائی ہی پر مشتمل نہیں، اس میں خیر کے بہت سے امکانات بھی موجود ہیں۔ میڈیا اگر ایک طرف عریانی  پھیلا رہا ہے تو دوسری طرف دین کی دعوت کے فروغ کا ذریعہ بھی بن رہا ہے۔ جاگیردارانہ نظام شکست و ریخت کا شکار ہو رہا ہے۔  انسان بڑی حد تک دوسرے کی غلامی سے آزاد ہو رہا ہے۔ مذہبی جبر کا بڑی حد تک خاتمہ ہو چکا ہے۔ دنیا بھر میں طاقت کے مراکز میں لوگ جوق در جوق اسلام کی آغوش میں آرہے ہیں۔ ایک صاحب نظر کے مشاہدے کے مطابق آج مساجد میں نمازیوں کی تعداد اور تناسب 1950  کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔

        اصل میں ہر شخص اپنے دور کی برائیوں کا عادی (used to)    ہوتا ہے۔ جب نئے دور میں اسے نئی خرابیاں نظر آتی ہیں تو اسے یہ بڑا عجیب محسوس ہوتا ہے اور وہ نئے دور کو برا کہنے لگتا ہے۔  اس کے مقابلے میں اسے نئے دور کی خوبیاں نظر نہیں آتیں۔ حقیقت یہ ہے کہ کوئی دور برا نہیں ہوتا۔  خیر و شر کی جنگ ازل سے جاری ہے اور ابد تک جاری رہے گی۔ بدی نت نئی شکلوں میں آتی رہے گی۔ یہی انسان کا امتحان ہے۔  بدی کی نئی شکلیں دیکھ کر کبھی دل برداشتہ نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ آخری فتح نیکی ہی کی ہوگی اور انسان اپنے رب کی جنت میں ایول فری (Evil Free)  زندگی گزار سکیں گے۔

        دور جدید کی برائیاں ہماری نئی نسل کی سازش نہیں بلکہ یہ عالمی حالات کی پیداوار ہے۔ ہماری نئی نسل تو مظلوم ہے اور ہماری ہمدردی کی مستحق ہے۔ اگر ہم نے اپنی نئی نسل اور نئے دور کو بدی کا منبع قرار دے کر اس سے قطع تعلق کر لیا تو ہم اپنی آنے والی نسلوں کو برائی سے نہ بچا سکیں گے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے لوگ جو اپنے دل میں نیکی کا شعور رکھتے ہیں اور برائیوں پر کڑھتے ہیں، میدان عمل میں آئیں ۔ دور جدید کو اس کی خوبیوں اور خامیوں کے ساتھ سمجھیں ، اس میں موجود خیر کے پوٹینشل کو بھرپور استعمال کرتے ہوئے اپنی آنے والی نسل میں خیر و شر کا شعور بیدار کریں۔ کسی مفکر نے سچ ہی تو کہا ہے کہ وقت ایک دھارا ہے جسے روکا تو نہیں جاسکتا لیکن اس کا رخ تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

محمد مبشر نذیر

July 2006

سفر نامے

قرآن  اور بائبل  کے دیس میں

روانگی برائے سعودی عرب      جدہ      مکہ       جبل نور اور غار حرا       مکہ کے دیگر تاریخی مقامات       سفر حج       سفر ہجرت       مدینہ        مدینہ کے تاریخی مقامات       بدر          احد        خندق        طائف        جازان، ابہا اور فیفا       دمام، الخبر اور بحرین کاز وے         خیبر، مدائن صالح اور تبوک        روانگی برائے اردن   پیٹرا         جنگ موتہ اور ڈیڈ سی         مادبہ، جبل نیبو اور بپتسمہ سائٹ        عقبہ          مصر کا بحری سفر        جزیرہ نما سینا        قاہرہ        اسکندریہ                  مصر سے سعودی عرب براستہ اردن

 

مذہبی معاملات

کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص

دیباچہ    مقدمہ    حصہ اول: تعارف    باب 1: تعارف    باب 2: البیان    باب 3: اسلامی قانون کا علم   حصہ دوم: کتاب اللہ     باب 4: قرآن کی زبان     باب 5: خاص اور عام     باب 6: ناسخ و منسوخ احکامات   حصہ سوم: سنت     باب 7: اللہ اور اس کے رسول کے احکامات کو قبول کرنے کی ذمہ داری     باب 8: اللہ اور اس کے رسول کی بیان کردہ ممانعتیں     باب 9: روایات     باب 10: خبر واحد  حصہ چہارم: اجماع، قیاس، اجتہاد اور اختلاف رائے     باب 11: اجماع     باب 12: قیاس     باب13 : اجتہاد     باب 14: اختلاف رائے

 

ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ   |  دین کا مطالعہ معروضی طریقے پر کیجیے   | رہبانیت   |  دوہرے معیارات    | فارم اور اسپرٹ    | دین میں اضافے    | گنیش جی کا جلوس    | صوفیاء کی دعوتی حکمت عملی    | عقل اور عشق    | اسلام نے غلامی کو ایک دم ختم کیوں نہ کیا؟    | سورہ توبہ کے شروع میں بسم اللہ کیوں نہیں ہے ؟   |  کیا رسولوں پر ایمان ضروری ہے؟    | مکہ اور مدینہ حرم کیوں کہلاتے ہیں؟    | مرد کا وراثت میں حصہ دوگنا کیوں ہے؟    | متشابہات کیا ہیں؟    |

 

عقائد و نظریات

الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات   

الحاد کی تعریف       یورپ میں الحاد کی تحریک       مسلم معاشروں میں الحاد کا فروغ       مغربی اور مسلم معاشروں پر الحاد کے اثرات  
الحاد کی سائنسی بنیادوں کا انہدام        الحاد، اکیسویں صدی اور ہماری ذمہ داریاں

 

کائنات: خدا کی ایک نشانی   |   Quranic Concept of Human Life Cycle   |   A Dialogue with Atheism   |  کیا عقل کے ذریعے خدا کی پہچان ممکن ہے؟   |  کیا آخرت کا عقیدہ معقولیت رکھتا ہے؟   |  خدا کے جسم سے کیا مراد ہے؟   |  خدا نظر کیوں نہیں آتا؟   |  تقدیر کا مسئلہ؟  بعض لوگ خدا کے منکر کیوں ہیں؟   |  محمد رسول اللہ کی رسالت کا ثبوت کیا ہے؟   | Empirical Evidence of God’s Accountability   |

 

معاشرتی معاملات

 اسلام اور نسلی و قومی امتیاز   |  دین دار افراد کے لئے معاش اور روزگار کے مسائل   |  موٹر وے کی ٹریفک   |  جنریشن گیپ   |  ساس اور بہو کا مسئلہ   |  

 

ہماری شخصیت

اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟

ذہانت    ذہنی پختگی    علمی سطح    طرز فکر اور مکتب فکر    فطری رجحان    تخلیقی صلاحتیں     احساس ذمہ داری      قوت ارادی اور خود اعتمادی

شجاعت و بہادری    انصاف پسندی    کامیابی کی لگن    بخل و سخاوت     لالچ اور قناعت     عادات و خصائل    فنی اور پیشہ ورانہ مہارت     جنسی جذبہ     غصہ و جارحیت      مایوسی و تشویش کی صورت میں رویہ     خوشی و غمی     محبت و نفرت

اخلاص     خوف     حیرت و تجسس     ترجیحات     قوت برداشت      صبر و شکر      ٹیم اسپرٹ     خود انحصاری     خود غرضی     قائدانہ صلاحیتیں     عصبیت     قانون کی پاسداری

ظاہری شکل و شباہت     جسمانی صحت     چستی    ایثار     احساس کمتری و برتری     خوش اخلاقی    معاملہ فہمی    انتہا پسندی     ابلاغ کی صلاحیتیں     خطرات کے بارے میں رویہ     پسندیدگی اور ناپسندیدگی     جذبات و احساسات کا طریق اظہار     غیبت      جوش و ولولہ     خود آگہی

 

مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟

مایوسی کی تعریف    مایوسی کی اقسام    مایوسی کی وجوہات    مایوسی دور کرنے کے لئے چند تجاویز

 

 

بزرگوں کی کرامات یا ان کا کردار  سبز یا نیلا   |  مشکل پسندی   |  اختلاف رائے کی صورت میں ہمارا رویہ   |  سیکس کے بارے میں متضاد رویے   |  تکبر کے اسٹائل   |  انسان کا اپنی شخصیت پر کنٹرول   |  علماء کی زبان    | جذبہ حسد اور جدید امتحانی طریقہ   |  فرشتے، جانور اور انسان   | شیطانی قوتوں کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟    |

 

اسلام اور دور جدید

 اسلام اور دور حاضر میں وقوع پذیر ہونے والی تبدیلیاں

دیباچہ    معاشرے میں تبدیلی کا عمل     انسانی نفسیات اور طرز فکر میں تبدیلی    معاشرتی اور ثقافتی تبدیلی    سیاسی تبدیلی    معاشی اور تکنیکی تبدیلی    دور جدید کی تبدیلیاں اور ہمارا رد عمل

 

دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار

دعوت دین کی اہمیت    داعی اور اس کی صفات     دعوت دین کی منصوبہ بندی    دعوتی پیغام کی تیاری   

 

اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت    | مسلم دنیا میں علمی و تحقیقی رجحانات     | دور جدید کی سازش    | ہم اسلام نافذ کیوں نہ کر سکے؟    | امت مسلمہ زوال پذیر کیوں ہے؟    | اقوام عالم کو مسلمانوں سے ہمدردی کیوں نہیں؟    | مذہب کی دعوت کے لئے کرنے کا سب سے بڑا کام؟  |   مولوی اور دور جدید

 

Home

Risk Management

Adventure & Tourism

Ethics & Religion

Install Urdu Font

Urdu Setup

Your Comments

About the Author

 

The content of this website is copyright protected © Mubashir Nazir. All rights expressly reserved. The material can be republished with permission of the author.