Ethics & Religion

Dedicated to ethics, religious tolerance, peace and love

اخلاقیات اور مذہب

اعلیٰ اخلاقی رویوں، مذہبی رواداری ، امن اور محبت سے وابستہ

Home

Risk Management

Adventure & Tourism

Ethics & Religion

Install Urdu Font

Urdu Setup

Your Comments

About the Author

اختلاف رائے کی صورت میں ہمارا رویہ

 

ہم لوگ اختلاف رائے کے آداب سے بالکل ہی نا واقف ہیں۔ بالخصوص کسی دینی اختلاف کے وقت ہمارا پہلا رد عمل یہ ہوتا ہے کہ ہم مخالف کی نیت کے بارے میں فوری شک میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ وہ شخص کوئی گمراہی پھیلانے کے لئے یا کوئی فتنہ پیدا کرنے کے لئے یہ نقطہ نظر پیش کر رہا ہے۔ بعض لوگ تو اس سے ایک قدم آگے بڑھ کر دوسرے کے نقطہ نظر پر مثبت انداز میں تنقید کرنے کی بجائے اس کی ذات کو نشانہ بنا لیتے ہیں اور اسے ہر طریقے سے ذلیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

          ہم یہ خیال کرتے ہیں کہ جس مسلک میں ہم پیدا ہو گئے ، بس وہی حق ہے اور جو اس کے خلاف نقطہ نظر پیش کر رہا ہے وہ باطل اور گمراہ ہے۔ اگر یہ بات درست ہے تو پھر ان لوگوں کا کیا قصور ہے جو ہم سے مختلف نقطہ نظر رکھنے والوں  کے گھر پیدا ہوگئے اور اپنے ہی نقطہ نظر کو درست سمجھتے ہیں۔ اگر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی غلطی یہ ہے کہ انہوں نے اپنے مذہب و مسلک پر نظر ثانی کرتے ہوئے حق کی تلاش کیوں نہ کی تو ہمیں بھی اپنے آبائی مسلک و عقیدے پر بھی ایک حق کے سچے متلاشی کی حیثیت سے نظر ثانی کر لینا چاہئے۔ 

          ہمارا رویہ بالعموم یہ ہوتا ہے کہ اگر مخالف مسلک کا کوئی شخص تحقیق پر آمادہ ہو اور اس کے لئے ہمارے مسلک کو سمجھنا چاہے تو ہم اسے سر آنکھوں پر بٹھاتے ہیں لیکن اگر ہمارے مسلک سے تعلق رکھنے والا کوئی طالب علم دوسرے مسلک کی کتابوں کا مطالعہ بھی شروع کردے تو ہم ہاتھ دھو کر اس کے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔ مخالف مسلک کی کوئی کتاب پڑھنا یا ان کے کسی عالم کی بات سننا ہی ہمارے نزدیک گمراہی ہے۔ ابتدا ہی سے ہمارے ذہنوں میں یہ داخل کیا جاتا ہے کہ فلاں مشرک ہے ، فلاں بدعتی ہے یا فلاں گستاخ رسول ہے۔ اس کی کوئی بات سننایا اس کی کتاب پڑھنا ناجائز ہے کیونکہ اس سے گمراہ ہونے کا خطرہ ہے۔ بعض لوگوں کے نزدیک تو دوسرے مسلک کے کسی شخص کو سلام کرنے یا اس سے مصافحہ کرنے سے ہی نکاح فاسد ہو جاتا ہے۔

          ہمارا دین عدل و انصاف کا علم بردار ہے اور اسی کا حکم دیتا ہے۔ کیا دنیا کی کوئی عدالت بھی کسی ملزم کی بات سنے بغیر اسے مجرم قرار دے کر سزا سناتی ہے؟ بدقسمتی سے ہمارے عام مسلمان عدل و انصاف کے علم بردار کہلانے کے ساتھ ساتھ دوسرے مسلک کے لوگوں کی بات سنے بغیر ان کے متعلق کفر، شرک، بدعت اور گستاخی رسول کا فتویٰ جاری کرنے میں کوئی جھجک محسوس نہیں کرتے۔ یہاں تک کہ مخالف مسلک کے کسی شخص کو قتل کر دینا کوئی گناہ ہی سمجھا نہیں جاتا۔ ایسا کرنے میں کسی مسلک کی تخصیص نہیں بلکہ سب ہی مسالک کے لوگوں میں یہ چیز پائی جاتی ہے۔ اس بات کو سب ہی بھول جاتے ہیں کہ اس طرح وہ عدل و انصاف کا خون کرنے میں مصروف ہیں۔ 

          اختلاف رائے تو بہت معمولی سی بات ہے۔ ذرا غور کیجئے تو قومی دشمنی کے معاملے میں بھی قرآن مجید نے ہماری کیا رہنمائی فرمائی ہے:  ولا یجرمنکم شنان قوم علی  الا تعدلوا۔ اعدلوا ھو اقرب للتقوی (المائدہ 5:8)  ’’ کسی قوم کی دشمنی تمہیں اس بات پر مجبور نہ کرے کہ تم عدل نہ کرو۔ عدل کرو، یہ تقویٰ کے زیادہ قریب ہے۔‘‘

          کسی اختلاف رائے کی صورت میں اگر ہم دوسرے کے نقطہ نظر پر تنقید کریں تو اس میں کچھ آداب کا بجا لانا عدل و انصاف  اور علم و عقل کے مسلمات کی رو سے انتہائی ضروری ہے۔ منظور الحسن صاحب نے ان آداب کو اس طرح پیش کیا ہے۔

·      جس شخص پر تنقید کی جارہی ہو اس کا نقطہ نظر پوری دیانت داری سے سمجھا جائے۔

·      اگر اسے کہیں بیان کرنا مقصود ہو تو بے کم و کاست  (یعنی بغیر کسی کمی یا اضافے کے) بیان کیا جائے۔

·      جس دائرے میں تنقید کی جارہی ہے، اپنی بات اسی دائرے تک محدود رکھی جائے۔

·      اگر کوئی الزام یا مقدمہ قائم کیا جائے تو وہ ہر لحاظ سے ثابت اور موکد ہو۔

·      مخاطب کی نیت پر حملہ نہ کیا جائے ، بلکہ استدلال تک محدود رہا جائے۔

·      بات کو اتفاق سے اختلاف کی طرف لے جایا جائے نہ کہ اختلاف سے اتفاق کی طرف۔

·      پیش نظر ابطال نہیں بلکہ اصلاح ہو۔

·      اسلوب بیان شائستہ ہو۔

اگر غور کیا جائے تو شاذ ہی ہماری کوئی تنقید اس معیار پر پورا اترتی ہو۔

محمد مبشر نذیر

May 2006

سفر نامے

قرآن  اور بائبل  کے دیس میں

روانگی برائے سعودی عرب      جدہ      مکہ       جبل نور اور غار حرا       مکہ کے دیگر تاریخی مقامات       سفر حج       سفر ہجرت       مدینہ        مدینہ کے تاریخی مقامات       بدر          احد        خندق        طائف        جازان، ابہا اور فیفا       دمام، الخبر اور بحرین کاز وے         خیبر، مدائن صالح اور تبوک        روانگی برائے اردن   پیٹرا         جنگ موتہ اور ڈیڈ سی         مادبہ، جبل نیبو اور بپتسمہ سائٹ        عقبہ          مصر کا بحری سفر        جزیرہ نما سینا        قاہرہ        اسکندریہ                  مصر سے سعودی عرب براستہ اردن

 

مذہبی معاملات

کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص

دیباچہ    مقدمہ    حصہ اول: تعارف    باب 1: تعارف    باب 2: البیان    باب 3: اسلامی قانون کا علم   حصہ دوم: کتاب اللہ     باب 4: قرآن کی زبان     باب 5: خاص اور عام     باب 6: ناسخ و منسوخ احکامات   حصہ سوم: سنت     باب 7: اللہ اور اس کے رسول کے احکامات کو قبول کرنے کی ذمہ داری     باب 8: اللہ اور اس کے رسول کی بیان کردہ ممانعتیں     باب 9: روایات     باب 10: خبر واحد  حصہ چہارم: اجماع، قیاس، اجتہاد اور اختلاف رائے     باب 11: اجماع     باب 12: قیاس     باب13 : اجتہاد     باب 14: اختلاف رائے

 

ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ   |  دین کا مطالعہ معروضی طریقے پر کیجیے   | رہبانیت   |  دوہرے معیارات    | فارم اور اسپرٹ    | دین میں اضافے    | گنیش جی کا جلوس    | صوفیاء کی دعوتی حکمت عملی    | عقل اور عشق    | اسلام نے غلامی کو ایک دم ختم کیوں نہ کیا؟    | سورہ توبہ کے شروع میں بسم اللہ کیوں نہیں ہے ؟   |  کیا رسولوں پر ایمان ضروری ہے؟    | مکہ اور مدینہ حرم کیوں کہلاتے ہیں؟    | مرد کا وراثت میں حصہ دوگنا کیوں ہے؟    | متشابہات کیا ہیں؟    |

 

عقائد و نظریات

الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات   

الحاد کی تعریف       یورپ میں الحاد کی تحریک       مسلم معاشروں میں الحاد کا فروغ       مغربی اور مسلم معاشروں پر الحاد کے اثرات  
الحاد کی سائنسی بنیادوں کا انہدام        الحاد، اکیسویں صدی اور ہماری ذمہ داریاں

 

کائنات: خدا کی ایک نشانی   |   Quranic Concept of Human Life Cycle   |   A Dialogue with Atheism   |  کیا عقل کے ذریعے خدا کی پہچان ممکن ہے؟   |  کیا آخرت کا عقیدہ معقولیت رکھتا ہے؟   |  خدا کے جسم سے کیا مراد ہے؟   |  خدا نظر کیوں نہیں آتا؟   |  تقدیر کا مسئلہ؟  بعض لوگ خدا کے منکر کیوں ہیں؟   |  محمد رسول اللہ کی رسالت کا ثبوت کیا ہے؟   | Empirical Evidence of God’s Accountability   |

 

معاشرتی معاملات

 اسلام اور نسلی و قومی امتیاز   |  دین دار افراد کے لئے معاش اور روزگار کے مسائل   |  موٹر وے کی ٹریفک   |  جنریشن گیپ   |  ساس اور بہو کا مسئلہ   |  

 

ہماری شخصیت

اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟

ذہانت    ذہنی پختگی    علمی سطح    طرز فکر اور مکتب فکر    فطری رجحان    تخلیقی صلاحتیں     احساس ذمہ داری      قوت ارادی اور خود اعتمادی

شجاعت و بہادری    انصاف پسندی    کامیابی کی لگن    بخل و سخاوت     لالچ اور قناعت     عادات و خصائل    فنی اور پیشہ ورانہ مہارت     جنسی جذبہ     غصہ و جارحیت      مایوسی و تشویش کی صورت میں رویہ     خوشی و غمی     محبت و نفرت

اخلاص     خوف     حیرت و تجسس     ترجیحات     قوت برداشت      صبر و شکر      ٹیم اسپرٹ     خود انحصاری     خود غرضی     قائدانہ صلاحیتیں     عصبیت     قانون کی پاسداری

ظاہری شکل و شباہت     جسمانی صحت     چستی    ایثار     احساس کمتری و برتری     خوش اخلاقی    معاملہ فہمی    انتہا پسندی     ابلاغ کی صلاحیتیں     خطرات کے بارے میں رویہ     پسندیدگی اور ناپسندیدگی     جذبات و احساسات کا طریق اظہار     غیبت      جوش و ولولہ     خود آگہی

 

مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟

مایوسی کی تعریف    مایوسی کی اقسام    مایوسی کی وجوہات    مایوسی دور کرنے کے لئے چند تجاویز

 

 

بزرگوں کی کرامات یا ان کا کردار  سبز یا نیلا   |  مشکل پسندی   |  اختلاف رائے کی صورت میں ہمارا رویہ   |  سیکس کے بارے میں متضاد رویے   |  تکبر کے اسٹائل   |  انسان کا اپنی شخصیت پر کنٹرول   |  علماء کی زبان    | جذبہ حسد اور جدید امتحانی طریقہ   |  فرشتے، جانور اور انسان   | شیطانی قوتوں کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟    |

 

اسلام اور دور جدید

 اسلام اور دور حاضر میں وقوع پذیر ہونے والی تبدیلیاں

دیباچہ    معاشرے میں تبدیلی کا عمل     انسانی نفسیات اور طرز فکر میں تبدیلی    معاشرتی اور ثقافتی تبدیلی    سیاسی تبدیلی    معاشی اور تکنیکی تبدیلی    دور جدید کی تبدیلیاں اور ہمارا رد عمل

 

دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار

دعوت دین کی اہمیت    داعی اور اس کی صفات     دعوت دین کی منصوبہ بندی    دعوتی پیغام کی تیاری   

 

اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت    | مسلم دنیا میں علمی و تحقیقی رجحانات     | دور جدید کی سازش    | ہم اسلام نافذ کیوں نہ کر سکے؟    | امت مسلمہ زوال پذیر کیوں ہے؟    | اقوام عالم کو مسلمانوں سے ہمدردی کیوں نہیں؟    | مذہب کی دعوت کے لئے کرنے کا سب سے بڑا کام؟  |   مولوی اور دور جدید

 

Home

Risk Management

Adventure & Tourism

Ethics & Religion

Install Urdu Font

Urdu Setup

Your Comments

About the Author

 

The content of this website is copyright protected © Mubashir Nazir. All rights expressly reserved. The material can be republished with permission of the author.