بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Religion & Ethics

Dedicated to ethics, religious tolerance, peace and love for humanity

اخلاقیات اور مذہب

اعلی اخلاقی رویوں، مذہبی رواداری، امن اور انسانیت کی محبت سے وابستہ

اردو اور عربی تحریروں  کو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

Home

غیر مسلموں کے ساتھ ہمارا رویہ

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

ایسے غیر مسلم جنہوں نے کبھی اسلام کے بارے میں مخاصمانہ رویہ نہیں رکھا، ان کے بارے میں ارشاد باری تعالیٰ ہے:  لا يَنْهَاكُمْ اللَّهُ عَنْ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَلَمْ يُخْرِجُوكُمْ مِنْ دِيَارِكُمْ أَنْ تَبَرُّوهُمْ وَتُقْسِطُوا إِلَيْهِمْ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ۔  (الممتحنہ 60:8)  ’’جن لوگوں نے تمہارے ساتھ دین کے معاملے میں کوئی لڑائی نہیں کی اور نہ ہی تمہیں جلاوطن کیا ، ان کے ساتھ اچھا سلوک کرنے اور منصفانہ رویہ اختیار کرنے سے اللہ تمہیں منع نہیں کرتا بلکہ اللہ تو انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ ‘‘

          نہ جانے کیوں ہمارے بعض مسلمان بھائی غیر مسلموں سے اچھا رویہ نہیں رکھتے اور ان سے کسی قسم کے لین دین اور تعلق کو ممنوع سمجھتے ہیں۔ کہیں اس کی وجہ ان کا نسلی غرور تو نہیں؟ اللہ تعالیٰ نے بحیثیت مجموعی ہمیں اپنے دین کی دعوت ان لوگوں تک پہنچانے کا مکلف کیا ہے اور ہمیں ان سے حسن سلوک کا حکم دیا ہے تاکہ دنیا میں دوسری اقوام کے ساتھ پر امن طریقے سے رہا جا سکے۔ اس کا نتیجہ یہ بھی نکل سکتا ہے کہ وہ ہمارے اخلاق اور کردار سے متاثر ہو کر اسلام کی طرف مائل ہوں۔

          دراصل صدیوں سے ہماری سوچ ، دعوتی سوچ نہیں رہی۔ ان کی نفسیات ، رد عمل  اور نفرت کی نفسیات بن چکی ہے۔  وہ غیر مسلموں کو اس نظر سے دیکھتے ہیں کہ یہی وہ اقوام ہیں جنہوں نے ہمیں دنیا کے اقتدار سے محروم کیا، اس لئے یہ ہمارے دشمن ہیں۔  اس کے برعکس ہمارے اسلاف کی فکر ۔’’دعوتی اپروچ‘‘ پر مبنی تھی۔ یہ محض مسلمان تاجر ہی تو تھے، جن کے اخلاق اور کردار سے متاثر ہو کر انڈونیشیا، ملائشیا، فلپائن، برما، سری لنکا اور جنوبی ہندوستان کے لاکھوں غیر مسلم حلقہ بگوش اسلام ہوئے۔ تاتاریوں نے بھی مسلمانوں سے اقتدار چھینا تھا لیکن مسلمانوں کی لیڈر شپ نے انہیں رد عمل اور نفرت کی نفسیات سے ہٹا کر دعوت کی نفسیات کی طرف مائل کیا جس کے نتیجے میں محض چند دہائیوں میں کعبے کو صنم خانے سے پاسباں مل گئے۔

          رد عمل اور نفرت کی سوچ ایک منفی طرز فکر ہے جبکہ دعوتی اپروچ ایک مثبت طرز فکر۔ دنیا میں کبھی بھی منفی طرز فکر کو کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔  مثبت طرز فکر ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔

محمد مبشر نذیر

August 2003

 

مصنف کی دیگر تحریریں

قرآنی عربی پروگرام  /  سفرنامہ ترکی  /    مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی  /  اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ   /  تعمیر شخصیت پروگرام  /  قرآن  اور بائبل  کے دیس میں  /  علوم الحدیث: ایک تعارف   /  کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص  /  اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں   /  ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ    /  الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات   /  اسلام اور نسلی و قومی امتیاز   /  اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟  /  مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟  /  دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار   /  اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت    /  Quranic Concept of Human Life Cycle  /  Empirical Evidence of God’s Accountability