|
Ethics &
Religion Dedicated to ethics, religious
tolerance, peace and love |
اخلاقیات
اور مذہب اعلیٰ
اخلاقی رویوں،
مذہبی رواداری
، امن اور
محبت سے
وابستہ |
|||
|
سیکس کے
بارے میں
متضاد رویے برصغیر کے
لوگ بھی عجیب
ہیں۔ سیکس
سے متعلق ان
کے ہاں بالکل
متضاد رویے
پائے جاتے ہیں۔
ایک طرف ان کے
ہاں شرم وحیا
ایک بہت بڑی
اخلاقی قدر
ہے۔ سیکس کے
بارے میں
گفتگو کرتے
ہوئے بھی
انسان خود کو
کھسیانا سا
محسوس کرتا
ہے اور دوسری
طرف یہ عالم
ہے کہ معاشرے
میں جنسی بے
راہ روی بڑھتی
جارہی ہے۔ اس
کے برعکس
مغربی
معاشروں میں
اگرچہ فحاشی
اپنے عروج پر
ہے لیکن وہ
لوگ اس
معاملے میں
دوغلے رویوں
کا شکار نہیں
ہیں۔ برصغیر
کی قدیم
معاشرت میں
عورت کو بری
طرح دبایا گیا
اور اقدار کا
ایسا نظام
قائم کیا گیا
جس میں عورت
کے لئے سانس لینا
بھی دشوار ہے۔ یہ تصور
قائم کیا گیا
کہ عورت صرف
مرد کی خدمت
کے لئے
پیدا ہوئی
ہے۔ پہلے
باپ، پھر
بھائی، اس کے
بعد خاوند
اور آخر میں بیٹے
کی خدمت اس کا
فرض ہے۔ اگر
خاوند اپنی بیوی
سے بے وفائی
کرتے ہوئے کسی
اور عورت سے
ناجائز
تعلقات
استوار کر لے
تو یہ جرم
قابل معافی
سمجھا جاتا
ہے اور
کہا جاتا ہے
کہ چلو مرد
ہے، لیکن اگر
بیوی ایسا
کرلے تو یہ
جرم ناقابل
معافی ہے اور
اس کی سزا موت
ہے جو عورت کو
اس کا خاوند ،
باپ یا بھائی
دے سکتا ہے۔ انسان
کی نفسیات رد عمل
کی نفسیات ہے۔ جب
انسان پر
پابندیاں
عائد کی جاتی
ہیں تو وہ انہیں
آسانی سے
قبول نہیں
کرتا بلکہ ان
کے خلاف
مزاحمت کرتا
ہے۔ اگر اسے
ہر طرح سے
باندھ کر
رکھا جائے تو
وہ چور راستے
تلاش کر لیتا
ہے۔ جب کبھی اسے کوئی
ایسا موقع
ملتا ہے جس سے
وہ ان پابندیوں
کو توڑ سکے تو
وہ انہیں پوری
قوت سے توڑ دیتا
ہے۔ یہی
معاملہ برصغیر
کی عورت کے
ساتھ ہوا۔ بیسویں
صدی کے اواخر
سے میڈیا کے
فروغ سے ایک
بہت بڑی
معاشرتی تبدیلی
رونما ہورہی
ہے۔
پرانی
اقدار ٹوٹ رہی
ہیں اور نئی
جنم لے
رہی ہیں۔ میڈیا
نے اپنا
کاروبار
چمکانے کے
لئے انسان کے
سفلی جذبات
کو بھرپور
استعمال کیا
ہے جس کے نتیجے
میں معاشرے میں
ایک خاموش
تبدیلی آ رہی
ہے۔ اس تبدیلی
کا ہدف نئی
نسل ہے۔ برصغیر
کی عورت نے اس
موقع سے
فائدہ اٹھا
کر خود پر
عائد جائز و
ناجائز
پابندیوں کو
توڑنے کا
ارادہ کی جس
کے اثرات
واضح طور پر
ہمارے معاشرے
میں دیکھے
جاسکتے ہیں۔
آپ نے
پاکستان کے
بازاروں میں
اکثر یہ منظر
دیکھا ہو گا
کہ ماں برقعے
میں ہے اور اس
کی بیٹی
نے انتہائی
نامعقول سا
لباس زیب تن کیا
ہوا ہے۔
دراصل یہ
عورت کی قدیم
اقدار کے
خلاف بغاوت
ہے جن میں اس
پر بہت سی
ناجائز
پابندیاں
عائد کی گئی
تھیں۔ ان
قدیم و جدید
اقدار کے درمیان
ایک خدا سے
ڈرنے والے
مسلمان کو کیا
رویہ اختیار
کرنا چاہئے؟
شرم و حیا سے
متعلق جو
احکام ہمیں
قرآن مجید
اور رسول
اللہ صلی
اللہ علیہ
وسلم کی سنت
سے معلوم
ہوتے ہیں، وہ
انتہائی
معقول ہیں
اور انسانی
عقل بھی انہیں
تسلیم کرتی
ہے۔ اس کے
علاوہ جو
پابندیاں
ہماری
معاشرت میں
رائج ہیں، ان
میں زیادہ تر
نامعقول ہیں۔ ہمیں
چاہیئے کہ اس
معاملے میں
افراط و تفریط
سے اجتناب
کرتے ہوئے
اعتدال پسندی
کا رویہ اختیار
کریں۔
دین کے
احکامات پر
پوری طرح عمل
کرتے ہوئے
اور بے جا
پابندیوں سے
اجتناب کرکے
ہم اپنی نئی
نسل کو اللہ
تعالیٰ کا
فرمانبردار
بندہ بنا
سکتے ہیں۔
اگر ہم نے اپنی
معاشرتی
پابندیوں پر
ہی اصرار کیا
تو عین ممکن
ہے کہ نئی نسل
دینی احکام
کو بھی پس پشت
ڈال دے۔ محمد
مبشر نذیر December 2005 |
||||
|
سفر
نامے روانگی
برائے سعودی
عرب جدہ
مکہ جبل
نور اور غار
حرا مکہ کے دیگر
تاریخی
مقامات سفر
حج سفر ہجرت مدینہ مدینہ
کے تاریخی
مقامات بدر احد خندق طائف جازان،
ابہا اور
فیفا
دمام،
الخبر اور
بحرین کاز وے خیبر،
مدائن صالح
اور تبوک روانگی
برائے اردن پیٹرا جنگ
موتہ اور ڈیڈ
سی مادبہ، جبل
نیبو اور
بپتسمہ سائٹ عقبہ مصر
کا بحری سفر جزیرہ
نما سینا قاہرہ اسکندریہ مصر
سے سعودی عرب
براستہ اردن
مذہبی
معاملات کتاب
الرسالہ:
امام شافعی
کی اصول فقہ
پر پہلی کتاب
کا اردو
ترجمہ و
تلخیص دیباچہ مقدمہ حصہ
اول: تعارف باب 1:
تعارف باب 2:
البیان باب 3:
اسلامی
قانون کا علم حصہ
دوم: کتاب
اللہ باب 4:
قرآن کی زبان
باب 5:
خاص اور عام باب 6: ناسخ و
منسوخ
احکامات حصہ سوم: سنت
باب 7: اللہ
اور اس کے
رسول کے
احکامات کو
قبول کرنے کی
ذمہ داری باب 8:
اللہ اور اس
کے رسول کی
بیان کردہ
ممانعتیں باب 9:
روایات باب 10:
خبر واحد حصہ چہارم:
اجماع،
قیاس،
اجتہاد اور
اختلاف رائے
باب 11:
اجماع باب 12:
قیاس باب13
:
اجتہاد باب 14:
اختلاف رائے ایڈورٹائزنگ
کا اخلاقی
پہلو سے
جائزہ | دین کا
مطالعہ
معروضی
طریقے پر
کیجیے | رہبانیت | دوہرے
معیارات | فارم
اور اسپرٹ | دین میں
اضافے | گنیش
جی کا جلوس | صوفیاء
کی دعوتی
حکمت عملی | عقل
اور عشق | اسلام نے
غلامی کو ایک
دم ختم کیوں
نہ کیا؟ | سورہ
توبہ کے شروع
میں بسم اللہ
کیوں نہیں ہے
؟ | کیا
رسولوں پر
ایمان ضروری
ہے؟
| مکہ
اور مدینہ حرم
کیوں کہلاتے
ہیں؟ | مرد
کا وراثت میں
حصہ دوگنا
کیوں ہے؟ | متشابہات
کیا ہیں؟ | عقائد
و نظریات الحاد
جدید کے مغربی
اور مسلم
معاشروں پر
اثرات الحاد کی
تعریف یورپ
میں الحاد کی
تحریک مسلم
معاشروں میں
الحاد کا
فروغ
مغربی
اور مسلم
معاشروں پر
الحاد کے
اثرات کائنات:
خدا کی ایک
نشانی | Quranic Concept of Human Life Cycle | A Dialogue with Atheism | کیا
عقل کے ذریعے
خدا کی پہچان
ممکن ہے؟ | کیا آخرت
کا عقیدہ
معقولیت
رکھتا ہے؟ | خدا کے
جسم سے کیا
مراد ہے؟ | خدا
نظر کیوں
نہیں آتا؟ | تقدیر کا
مسئلہ؟ بعض
لوگ خدا کے
منکر کیوں
ہیں؟ | محمد
رسول اللہ کی رسالت
کا ثبوت کیا
ہے؟ | Empirical Evidence of God’s Accountability | معاشرتی
معاملات اسلام
اور نسلی و
قومی امتیاز | دین دار
افراد کے لئے
معاش اور
روزگار کے
مسائل | موٹر وے
کی ٹریفک | جنریشن
گیپ | ساس اور
بہو کا مسئلہ | ہماری
شخصیت اپنی
شخصیت اور کردار
کی تعمیر
کیسے کی
جائے؟ مایوسی
کا علاج کیوں
کر ممکن ہے؟ مایوسی کی تعریف مایوسی
کی اقسام مایوسی
کی وجوہات مایوسی
دور کرنے کے
لئے چند
تجاویز
بزرگوں
کی کرامات یا
ان کا کردار سبز یا
نیلا | مشکل
پسندی | اختلاف
رائے کی صورت
میں ہمارا
رویہ | سیکس کے
بارے میں
متضاد رویے | تکبر کے
اسٹائل | انسان کا
اپنی شخصیت
پر کنٹرول | علماء
کی زبان | جذبہ حسد
اور جدید
امتحانی
طریقہ | فرشتے،
جانور اور
انسان | شیطانی
قوتوں کا
مقابلہ کیسے
کیا جائے؟ | اسلام
اور دور جدید اسلام
اور دور حاضر
میں وقوع
پذیر ہونے
والی تبدیلیاں دیباچہ معاشرے
میں تبدیلی
کا عمل انسانی
نفسیات اور
طرز فکر میں تبدیلی معاشرتی
اور ثقافتی
تبدیلی سیاسی
تبدیلی معاشی
اور تکنیکی
تبدیلی دور
جدید کی
تبدیلیاں
اور ہمارا رد
عمل دور
جدید میں دعوت
دین کا طریق
کار دعوت دین کی
اہمیت داعی
اور اس کی
صفات
دعوت دین
کی منصوبہ
بندی دعوتی
پیغام کی
تیاری اسلام
کا خطرہ: محض
ایک وہم یا
حقیقت | مسلم
دنیا میں
علمی و
تحقیقی
رجحانات | دور
جدید کی سازش | ہم
اسلام نافذ
کیوں نہ کر
سکے؟ | امت
مسلمہ زوال پذیر
کیوں ہے؟ | اقوام
عالم کو مسلمانوں
سے ہمدردی
کیوں نہیں؟ | مذہب
کی دعوت کے
لئے کرنے کا
سب سے بڑا
کام؟ | مولوی
اور دور جدید |
||||
|
The content of this website is copyright protected ©
Mubashir Nazir. All rights expressly reserved. The material can be
republished with permission of the author. |