سوال:قرآن مجید
میں اللہ
تعالیٰ کے
ہاتھ کا ذکر
ہے۔ کیا خدا
بھی جسم
رکھتا ہے؟
جواب:اللہ
تعالیٰ کی
ذات کا ہم
شعور نہیں
رکھ سکتے کیونکہ
لیس کمثلہ شئی،
’کوئی چیز بھی
اس کی مثلنہیں ہے۔‘
یہ امور
متشابہات میں
سے ہے۔اس
لئے ان آیات
کو پڑھتے
ہوئے ہمیں یہ
دل ہی دل میں
اس جملے کا
اضافہ کرینا
چاہئے کہ
اللہ تعالیٰ
کا ہاتھ ’جیسا
کہ اس کی شان
کے لائق ہے‘۔اس کی
تفصیل میں نہیں
جانا چاہئے کیونکہ
خدا کی کوئی
مثال نہیں ہے
جس سے ہم یہ
بات سمجھ سکیں۔
انشاء اللہ
جب آخرت میں
اللہ تعالیٰ
کا دیدار نصیب
ہوگا تو ہم یہ
امور سمجھنے
کے قابل ہو سکیں
گے۔