|
بِسمِ
اللهِ
الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ Allah, in the name of, the Most
Affectionate, the Eternally Merciful |
||
|
Your
Questions & Comments Don't suppress questions!
Questions are good for your intellectual health!!! |
آپ کے
سوالات و
تاثرات سوالات
کو دبائیے نہیں!
سوالات
ذہنی صحت کی
ضمانت ہیں!!! |
|
اردو
اور عربی تحریروں کو بہتر
دیکھنے کے
لئے نسخ اور
نستعلیق
فانٹ یہاں سے
ڈاؤن لوڈ کیجیے
|
||
|
وراثت میں
مرد کا حصہ
عورت سے
دوگنا کیوں
ہے؟ Don't hesitate to
share your questions and comments. They will be highly appreciated. I'll
reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com . |
||
|
سوال:
وراثت میں
مرد کا حصہ
عورت کی نسبت
دوگنا کیوں
رکھا گیا ہے؟
کیا یہ نا
انصافی نہیں؟ جواب: اسلام
کے قانون
معاشرت کے
مطابق عورت کی
کفالت مرد کی
ذمہ داری ہے۔
شادی کے وقت
مرد عورت کو
مہر کی صورت میں
ایک مناسب
رقم ادا کرنے
کا پابند ہے۔
اس کے بعد وہ
ساری زندگی
عورت اور
بچوں کے نان
نفقے کا خرچ
اٹھاتا ہے۔
اس ضمن میں
عورت پر کوئی
ذمہ داری نہیں
ہے۔ اس لئے
وراثت میں
اگر مرد کا
حصہ دوگنا
رکھا گیا ہے
تو یہ
ناانصافی نہیں
بلکہ عین
انصاف کا
تقاضا ہے۔ یہ الگ
بات ہے کہ
ہماری دیہاتی
معاشرت میں
خواتین کو اس
حق سے بھی
محروم رکھا
جاتا ہے۔ یہ دین
اور اخلاقیات
کے تمام
اصولوں کے
خلاف ہے۔ جو
لوگ دین پر ایمان
رکھتے ہوئے ایسی
حرکت کے
مرتکب ہوتے ہیں،
انہیں اللہ
تعالیٰ سے
ڈرنا چاہیے
اور اپنی
بہنوں اور بیٹیوں
کو ان کا حق دینا
چاہیے۔ محمد
مبشر نذیر August
2006 |
||
|
مصنف
کی دیگر تحریریں قرآنی
عربی
پروگرام / سفرنامہ
ترکی
/ مسلم
دنیا اور ذہنی،
فکری اور نفسیاتی
غلامی
/ اسلام
میں جسمانی و
ذہنی غلامی
کے انسداد کی
تاریخ / تعمیر
شخصیت
پروگرام / قرآن اور
بائبل
کے دیس میں / علوم
الحدیث: ایک
تعارف / کتاب
الرسالہ:
امام شافعی کی
اصول فقہ پر
پہلی کتاب کا
اردو ترجمہ و
تلخیص
/ اسلام
اور دور حاضر
کی تبدیلیاں / ایڈورٹائزنگ
کا اخلاقی
پہلو سے
جائزہ / الحاد جدید
کے مغربی اور
مسلم
معاشروں پر
اثرات / اسلام
اور نسلی و
قومی امتیاز / اپنی
شخصیت اور
کردار کی تعمیر
کیسے کی
جائے؟
/ مایوسی
کا علاج کیوں
کر ممکن ہے؟ / دور جدید
میں دعوت دین
کا طریق کار / اسلام
کا خطرہ: محض ایک
وہم یا حقیقت /
Quranic Concept of Human Life Cycle
/ Empirical
Evidence of God’s Accountability
|
||