|
انتساب
میری
والدہ
محترمہ کے
نام جن کی ان
تھک محنت اور
کاوشوں نے
مجھے اس قابل
بنایا کہ یہ
سفرنامہ آپ کی
خدمت میں پیش
کر سکوں۔
دیباچہ
سفر
میرا شوق ہے۔
میں ہمیشہ سے
سفر کرنے میں
خاصا لطف
اندوز ہوتا
ہوں۔ دوران
سفر انسان
اپنی روزمرہ
کی زندگی سے
نکل کر فطری
زندگی کی طرف
لوٹتا ہے۔
شہر کی مصنوعی
زندگی کی
نسبت ہرے
بھرے
پہاڑوں، سر
سبز و شاداب
کھیتوں، لق و
دق صحراؤں،
شوریدہ دریاؤں،
نیلے
ساحلوں، اور
پر سکون جھیلوں
کی زندگی میرے
لئے بہت کشش کی
حامل ہے۔ رب
کریم کی بنائی
ہوئی یہ دنیا
انسانوں کی
بنائی ہوئی
دنیا سے بہت
مختلف ہے۔ اس
میں ایک سکون
ہے جو ہر صاحب
ذوق کو اپنی
طرف متوجہ
کرتا ہے۔
صرف یہی
نہیں بلکہ
سفر میں انسان
دوسرے
علاقوں کے
رہنے والے
انسانوں سے بھی
ملتا جلتا ہے۔
ان کے رسم و
رواج، قوانین،
رہن سہن،
لائف اسٹائل
اور لین دین
کے طریقوں سے
واقفیت حاصل
کرتا ہے۔
آثار قدیمہ
کے مطالعے سے
قدیم دور کے
انسان کی
زندگی کے انہی
پہلوؤں سے
آشنائی حاصل
ہوتی ہے۔ اس
سب میں سیکھنے
کے بہت سے
پہلو ہوتے ہیں
جو انسان کی
اپنی عملی
زندگی میں
کام آتے ہیں۔
شاید اسی لئے
کہا جاتا ہے
کہ سفر وسیلہ
ظفر۔
زیر
نظر سفر نامہ
میرے ان
اسفار کی
روداد ہے، جو
سعودی عرب میں
دوران قیام میں
نے دنیائے
عرب کے مختلف
حصوں کی طرف
کئے۔ مجھے ان
جگہوں کو دیکھنے
کا جنون کی حد
تک شوق تھا
جہاں رسول
اللہ صلی
اللہ علیہ
وسلم نے اپنی
زندگی بسر
فرمائی۔ ان
مقامات کے
علاوہ میں نے یہ
بھی کوشش کی
کہ ان مقامات
کو بھی دیکھا
جائے جن کا
ذکر قرآن مجید
اور بائبل میں
کیا گیا ہے۔
اس کا مقصد
حضور صلی
اللہ علیہ
وسلم سے پہلے
کے انبیاء
کرام علیہم
الصلوۃ
والسلام کی
دعوتی زندگی
کا مطالعہ
کرنا تھا۔
میں نے
یہ کوشش کی ہے
کہ ان مقامات
سے متعلق
قرآنی آیات،
احادیث اور
بائبل کی آیات
کے حوالے بھی
ساتھ ہی
فراہم کر دوں
تاکہ وہ لوگ
جو میری طرح یہ
شوق رکھتے
ہوں، اس سے
استفادہ کر
سکیں۔ مزید
برآں ان مقامات
کے سیٹلائٹ
نقشے بھی
فراہم کرنے کی
کوشش کی گئی
ہے تاکہ بعد میں
ان مقامات کی
سیاحت کرنے
والے آسانی
سے انہیں
تلاش کر سکیں۔
اس کے لئے میں
گوگل ارتھ کا
شکر گزار ہوں۔
اس کوشش میں میں
کتنا کامیاب
ہوا ہوں، اس
کا اندازہ آپ
کے تاثرات سے
ہوگا۔
محمد
مبشر نذیر
روانگی
برائے سعودی
عرب جدہ مکہ جبل
نور اور غار
حرا مکہ کے دیگر
تاریخی
مقامات سفر
حج سفر
ہجرت مدینہ مدینہ
کے تاریخی
مقامات بدر احد خندق طائف جازان،
ابہا اور فیفا دمام،
الخبر اور
بحرین کاز وے خیبر،
مدائن صالح
اور تبوک روانگی
برائے اردن پیٹرا جنگ
موتہ اور ڈیڈ
سی مادبہ،
جبل نیبو اور
بپتسمہ سائٹ عقبہ مصر
کا بحری سفر جزیرہ
نما سینا قاہرہ اسکندریہ مصر
سے سعودی عرب
براستہ اردن
|