Ethics & Religion

Dedicated to ethics, religious tolerance, peace and love

اخلاقیات اور مذہب

اعلیٰ اخلاقی رویوں، مذہبی رواداری ، امن اور محبت سے وابستہ

Home

Risk Management

Adventure & Tourism

Ethics & Religion

Install Urdu Font

Urdu Setup

Your Comments

About the Author

                                                فہرست                                     پچھلا صفحہ

مایوسی دور کرنے کے لئے چند تجاویز

اس تحریر میں ہم نے مایوسی کے خاتمے کی جو تجاویز پیش کی ہیں، ان کو یہاں مختصراً بیان کیا جارہا ہے اور اس کے ساتھ کچھ نئی تجاویز بھی پیش کی جارہی ہیں۔ جو بھائی یا بہنیں مایوسی اور ڈپریشن کا شکارہوں، ان سے گذارش ہے کہ وہ تحریر کے اس حصے کو اپنے سامنے والی دیوار پر چسپاں کرلیں یا پھر اپنے پرس میں رکھ لیں اور جب بھی مایوسی حملہ آور ہو تو محض ان تجاویز کو ایک نظر دیکھ ہی لیںتو انہیں مایوسی سے نجات کا کوئی نہ کوئی طریقہ سمجھ میں آ ہی جائے گا۔

 

·      سب سے پہلے یہ طے کر لیجئے کہ آپ مایوسی اور ڈپریشن سے ہر قیمت پر نکلنا چاہتے ہیں اور اس کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔

·      اپنی خواہشات کا جائزہ لیجئے اور ان میں سے جو بھی غیر حقیقت پسندانہ خواہش ہو، اسے ذہن سے نکال دیجئے۔ اس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ پرسکون ہو کر خود کو suggestion   دیجئے کہ یہ خواہش کتنی احمقانہ ہے۔ اپنی سوچ میں ایسی خواہشات کا خود ہی مذاق اڑائیے۔اس طرح ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر اک خواہش پہ دم نکلے    کو غلط ثابت کیجئے۔

·      اپنی خواہشات کی شدت کو کنٹرول کیجئے۔ اپنی شدت کی ایک controllable limit   مقرر کر لیجئے۔ جیسے ہی یہ محسوس ہو کہ کوئی خواہش شدت اختیار کرتی جارہی ہے اور اس حد سے گزرنے والی ہے ، فوراً الرٹ ہو جائیے اور اس شدت کو کم کرنے کے اقدامات کیجئے۔ اس کا طریقہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس خواہش کی معقولیت پر غور کیجئے اور اس کے پورا نہ ہو سکنے کے نقصانات کا اندازہ لگائیے۔ خواہش پورا نہ ہونے کی provision   ذہن میں رکھئے اور اس صورت میں متبادل لائحہ عمل پر غور کیجئے۔ اس طرح کی سوچ خواہش کی شدت کو خود بخود کم کردے گی۔ آپ بہت سی خواہشات کے بارے میں یہ محسوس کریں گے کہ اگر یہ پوری نہ بھی ہوئی تو کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔ یہ بھی خیال رہے کہ خواہش کی شدت اتنی کم بھی نہ ہوجائے کہ آپ کی قوت عمل ہی جاتی رہے۔ خواہش کا ایک مناسب حد تک شدید ہونا ہی انسان کو عمل پر متحرک کرتا ہے۔

·      دوسروں سے زیادہ توقعات وابستہ مت کیجئے۔ یہ فرض کر لیجئے کہ دوسرا آپ کی کوئی مدد نہیں کرے گا۔ اس مفروضے کو ذہن میں رکھتے ہوئے دوسروں سے اپنی خواہش کا اظہار کیجئے۔ اگر اس نے تھوڑی سی مدد بھی کردی تو آپ کو ڈپریشن کی بجائے خوشی ملے گی۔ بڑی بڑی توقعات رکھنے سے انسان کو سوائے مایوسی کے کچھ حاصل نہیں ہوتا اور دوسرے نے کچھ قربانی دے کر آپ کے لئے جو کچھ کیا ہوتا ہے وہ بھی ضائع جاتا ہے۔

·      مایوسی پھیلانے والے افراد ، کہانیوں، ڈراموں، کتابوں ، خبروں ، نظموں اور نغموں سے مکمل طور پر اجتناب کیجئے اور ہمیشہ امنگ پیدا کرنے والے افراد اور ان کی تخلیقات ہی کو قابل اعتنا سمجھئے۔ اگر آپ مایوسی اور ڈپریشن کے مریض نہیں بھی ہیں ، تب بھی ایسی چیزوں سے بچئے۔ اس بات کا خیال بھی رکھئے کہ امنگ پیدا کرنے والے افراد اور چیزوں کے زیر اثر کہیں کسی سے بہت زیادہ توقعات بھی وابستہ نہ کرلیں ورنہ یہی مایوسی بعد میں زیادہ شدت سے حملہ آور ہوگی۔

·      گندگی پھیلانے والی مکھی ہمیشہ گندی چیزوں کا ہی انتخاب کرتی ہے۔ اس کی طرح ہمیشہ دوسروں کی خامیوں اور کمزوریوں پر نظر نہ رکھئے ۔ اس کے برعکس شہد کی مکھی ، جو پھولوں ہی پر بیٹھتی ہے کی طرح دوسروں کی خوبیوں اور اچھائیوں کو اپنی سوچ میں زیادہ جگہ دیجئے۔  ان دوسروں میں خاص طور پر وہ لوگ ہونے چاہئیں جو آپ کے زیادہ قریب ہیں۔

·      اپنی خواہش اور عمل میں تضاد کو دور کیجئے۔ اپنی ناکامیوں کا الزام دوسروں پر دھرنے کی بجائے اپنی کمزوریوں پر زیادہ سوچئے اور ان کو دور کرنے کی کوشش کیجئے۔ ہر معاملے میں دوسروں کی سازش تلاش کرنے سے اجتناب کیجئے اور بدگمانی سے بچئے۔ یہ طرز فکر آپ میں جینے کی امنگ اور مثبت طرز فکر پیدا کرے گا۔ اس ضمن میں سورۃ الحجرات کا بار بار مطالعہ بہت مفید ہے۔

·      اگر آپ بے روزگاری اور غربت کے مسائل کے حل کے لئے کوئی بڑا سیٹ اپ تشکیل دے سکتے ہوں تو ضرور کیجئے ورنہ اپنے رشتے داروں اور دوستوں کی حد تک کوئی چھوٹا موٹا گروپ بنا کر اپنے مسائل کو کم کرنے کی کوشش کیجئے۔ اس ضمن میں حکومت یا کسی بڑے ادارے کے اقدامات کا انتظار نہ کیجئے۔ اگر آپ ایسا کرنے میں کامیاب ہوگئے تو آپ کی مایوسی انشاء اللہ شکرکے احساس میں بدل جائے گی۔

·      خوشی کی چھوٹی چھوٹی باتوں پر خوش ہونا سیکھئے اور بڑے سے بڑے غم کا سامنا مردانہ وار کرنے کی عادت ڈالئے۔ اپنے حلقہ احباب میں زیادہ تر خوش مزاج لوگوں کی صحبت اختیار کیجئے اور سڑیل سے لوگوں سے پرہیز کیجئے۔

·      اگر کوئی چیز آپ کو مسلسل پریشان کر رہی ہواور اس مسئلے کو حل کرنا آپ کے بس میں نہ ہو تو اس سے دور ہونے کی کوشش کیجئے۔ مثلاً اگر آپ کے دوست آپ کو پریشان کر رہے ہوں تو ان سے چھٹکارا حاصل کیجئے۔ اگر آپ کی جاب آپ کے لئے مسائل کا باعث بنی ہو تو دوسری جاب کی تلاش جاری رکھئے۔ اگر آپ کے شہر میں آپ کے لئے زمین تنگ ہوگئی ہے تو کسی دوسرے شہر کا قصد کیجئے۔

·      اگر آپ کو کسی بہت بڑی مصیبت کا سامنا کرنا پڑے اور آپ کے لئے اس سے جسمانی فرار بھی ممکن نہ ہو تو ایک خاص حد تک ذہنی فرار بھی تکلیف کی شدت کو کم کر دیتا ہے۔ اس کو علم نفسیات کی اصطلاح میں بیدار خوابی (Day Dreaming)   کہا جاتا ہے۔ اس میں انسان خیالی پلاؤ پکاتا ہے اور خود کو خیال ہی خیال میں اپنی مرضی کے ماحول میں موجود پاتا ہے جہاں وہ اپنی ہر خواہش کی تکمیل کر رہا ہوتا ہے۔ جیل میں بہت سے قیدی اسی طریقے سے اپنی آزادی کی خواہش کو پورا کرتے ہیں۔ ماہرین نفسیات کے مطابق ہر شخص کسی نہ کسی حد تک بیدار خوابی کرتا ہے اور اس کے ذریعے اپنے مسائل کی شدت کو کم کرتا ہے۔ مثلاً موجودہ دور میں جو لوگ معاشرے کی خرابیوں پر بہت زیادہ جلتے کڑھتے ہیں، وہ خود کو کسی آئیڈیل معاشرے میں موجود پا کر اپنی مایوسی کے احساس کو کم کرسکتے ہیں۔ اسی طرز پر افلاطون نے Utopia   کا تصور ایجاد کیا۔ اس ضمن میں یہ احتیاط ضروری ہے کہ بیدار خوابی اگر بہت زیادہ شدت اختیار کر جائے تو یہ بہت سے نفسیاتی اور معاشرتی مسائل کا باعث بنتی ہے۔ شیخ چلی بھی اسی طرز کا ایک کردار تھا جو بہت زیادہ خیالی پلاؤ پکایا کرتا تھا۔ اس لئے یہ ضروری ہے کہ اس طریقے کو مناسب حد تک ہی استعمال کیا جائے۔

·      آپ کو جو بھی مصیبت پہنچی ہو، اس کے بارے میں یہ جان لیجئے کہ اپنی زندگی کا خاتمہ کرکے آپ کو کسی طرح بھی اس مصیبت سے نجات نہیں ملے گی بلکہ مشہور حدیث کے مطابق موت کے بعد وہی حالات خود کشی کرنے والے پر مسلط کئے جائیں گے اور وہ بار بار خود کو ہلاک کرکے اسی تکلیف سے گزرے گا۔ اس  سزا کی طوالت کا انحصار اس کے قصور کی نوعیت اور شدت پر ہوگا۔ ہمارے یہاں خود کشی کرنے والے صرف ایمان کی کمزوری کی وجہ سے ایساکرتے ہیں ورنہ حقیقت یہ ہے کہ جن مصیبتوں سے بچنے کے لئے وہ ایسا کرتے ہیں، اس سے بڑی مصیبتیں ان کی منتظر ہوتی ہیں۔ آپ نے ایسا بہت کم دیکھا ہو گا کہ مصائب سے تنگ آ کر کسی دین دار شخص نے خود کشی کی ہو کیونکہ اسے اس بات کا یقین ہوتا ہے کہ زندگی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ مصیبت کا کیا ہے، آج ہے کل ٹل جائے گی اور درحقیقت ایسا ہی ہوتا ہے۔

·      ان تمام طریقوں سے بڑھ کر سب سے زیادہ اہم رویہ جو ہمیں اختیار کرنا چاہئے وہ رسول اللہ  کے اسوہ حسنہ کے مطابق اللہ تعالیٰ کی ذات پر کامل توکل اور قناعت ہے۔ توکل کا یہ معنی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی رہا جائے۔ اس کا انتہائی معیار یہ ہے کہ انسان کسی بھی مصیبت پر دکھی نہ ہو بلکہ جو بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہو ، اسے دل و جان سے قبول کرلے۔ ظاہر ہے عملاً اس معیار کو اپنانا ناممکن ہے۔ اس لئے انسان کو چاہئے کہ وہ اس کے جتنا بھی قریب ہو سکتا ہو، ہو جائے۔ قناعت کا معاملہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جتنا عطا کر دیا ہے ، اسی پر خوش رہا جائے۔ اس سے زیادہ کی کوشش اگر چہ انسان ضرورکرتا رہے لیکن جو بھی اسے مل جائے اسے اپنے رب کی اعلیٰ ترین نعمت سمجھتے ہوئے خوش رہے اور جو اسے نہیں ملا ، اس پر غمگین نہ ہو۔ وہ آدھے گلاس میں پانی دیکھ کر شکر کرے کہ آدھا گلاس پانی تو ہے، اس غم میں نہ گھلتا رہے کہ باقی آدھا خالی کیوں ہے؟ اگر ہم ہمیشہ دنیا میں اپنے سے اوپر والوں کو دیکھنے کی بجائے خود سے نیچے والوں کو ہی دیکھتے رہیں تو ہماری بہت سی پریشانیاں ختم ہو جائیں۔

·      گناہوں کی وجہ سے کبھی مایوس نہ ہوں بلکہ ہمیشہ اللہ کی رحمت سے امید رکھتے ہوئے اپنے گناہوں سے توبہ کیجئے اور آئیندہ یہ گناہ نہ کرنے کا عزم کیجئے۔

 

اگر آپ اس تحریر کو پڑھ کر کوئی فائدہ محسو س کریں تو مصنف کے لئے دعا کرنے کے ساتھ ساتھ اسے اپنے فیڈ بیک سے بھی مطلع فرمائیے تاکہ آپ کے تجربات کو شامل کرکے اس تحریر کو اور بہتر بنایا جاسکے۔ اگر کوئی تجویز آپ کو نامعقول محسوس ہو تو اس سے بھی ضرور آگاہ فرمائیے تاکہ کسی تک غلط بات پہنچانے سے بچا جاسکے۔ اگر ہوسکے تو اس تحریر کے مندرجات کو اپنے انداز میں ان بھائیوں اور بہنوں تک بھی پہنچائیے جو پڑھنا لکھنا نہیں جانتے تاکہ امید کا یہ پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ہر طرح مایوسیوں اور پریشانیوں سے بچا کر ہر مصیبت کا مردانہ وار مقابلہ کرنے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے اور ہم پر اپنی رحمتیں نازل کرتا رہے۔

 

                                                فہرست                                     پچھلا صفحہ

مزید مطالعے کے لئے

·        اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟

·        اختلاف رائے کی صورت میں ہمارا رویہ

·        انسان کا اپنی شخصیت پر کنٹرول

·        سیکس کے بارے میں متضاد رویے

·        شیطانی قوتوں کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟

·        مشکل پسندی

·        سبز یا نیلا

 

 

سفر نامے

قرآن  اور بائبل  کے دیس میں

روانگی برائے سعودی عرب      جدہ      مکہ       جبل نور اور غار حرا       مکہ کے دیگر تاریخی مقامات       سفر حج       سفر ہجرت       مدینہ        مدینہ کے تاریخی مقامات       بدر          احد        خندق        طائف        جازان، ابہا اور فیفا       دمام، الخبر اور بحرین کاز وے         خیبر، مدائن صالح اور تبوک        روانگی برائے اردن   پیٹرا         جنگ موتہ اور ڈیڈ سی         مادبہ، جبل نیبو اور بپتسمہ سائٹ        عقبہ          مصر کا بحری سفر        جزیرہ نما سینا        قاہرہ        اسکندریہ                  مصر سے سعودی عرب براستہ اردن

 

مذہبی معاملات

کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص

دیباچہ    مقدمہ    حصہ اول: تعارف    باب 1: تعارف    باب 2: البیان    باب 3: اسلامی قانون کا علم   حصہ دوم: کتاب اللہ     باب 4: قرآن کی زبان     باب 5: خاص اور عام     باب 6: ناسخ و منسوخ احکامات   حصہ سوم: سنت     باب 7: اللہ اور اس کے رسول کے احکامات کو قبول کرنے کی ذمہ داری     باب 8: اللہ اور اس کے رسول کی بیان کردہ ممانعتیں     باب 9: روایات     باب 10: خبر واحد  حصہ چہارم: اجماع، قیاس، اجتہاد اور اختلاف رائے     باب 11: اجماع     باب 12: قیاس     باب13 : اجتہاد     باب 14: اختلاف رائے

 

ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ   |  دین کا مطالعہ معروضی طریقے پر کیجیے   | رہبانیت   |  دوہرے معیارات    | فارم اور اسپرٹ    | دین میں اضافے    | گنیش جی کا جلوس    | صوفیاء کی دعوتی حکمت عملی    | عقل اور عشق    | اسلام نے غلامی کو ایک دم ختم کیوں نہ کیا؟    | سورہ توبہ کے شروع میں بسم اللہ کیوں نہیں ہے ؟   |  کیا رسولوں پر ایمان ضروری ہے؟    | مکہ اور مدینہ حرم کیوں کہلاتے ہیں؟    | مرد کا وراثت میں حصہ دوگنا کیوں ہے؟    | متشابہات کیا ہیں؟    |

 

عقائد و نظریات

الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات   

الحاد کی تعریف       یورپ میں الحاد کی تحریک       مسلم معاشروں میں الحاد کا فروغ       مغربی اور مسلم معاشروں پر الحاد کے اثرات  
الحاد کی سائنسی بنیادوں کا انہدام        الحاد، اکیسویں صدی اور ہماری ذمہ داریاں

 

کائنات: خدا کی ایک نشانی   |   Quranic Concept of Human Life Cycle   |   A Dialogue with Atheism   |  کیا عقل کے ذریعے خدا کی پہچان ممکن ہے؟   |  کیا آخرت کا عقیدہ معقولیت رکھتا ہے؟   |  خدا کے جسم سے کیا مراد ہے؟   |  خدا نظر کیوں نہیں آتا؟   |  تقدیر کا مسئلہ؟  بعض لوگ خدا کے منکر کیوں ہیں؟   |  محمد رسول اللہ کی رسالت کا ثبوت کیا ہے؟   | Empirical Evidence of God’s Accountability   |

 

معاشرتی معاملات

 اسلام اور نسلی و قومی امتیاز   |  دین دار افراد کے لئے معاش اور روزگار کے مسائل   |  موٹر وے کی ٹریفک   |  جنریشن گیپ   |  ساس اور بہو کا مسئلہ   |  

 

ہماری شخصیت

اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟

ذہانت    ذہنی پختگی    علمی سطح    طرز فکر اور مکتب فکر    فطری رجحان    تخلیقی صلاحتیں     احساس ذمہ داری      قوت ارادی اور خود اعتمادی

شجاعت و بہادری    انصاف پسندی    کامیابی کی لگن    بخل و سخاوت     لالچ اور قناعت     عادات و خصائل    فنی اور پیشہ ورانہ مہارت     جنسی جذبہ     غصہ و جارحیت      مایوسی و تشویش کی صورت میں رویہ     خوشی و غمی     محبت و نفرت

اخلاص     خوف     حیرت و تجسس     ترجیحات     قوت برداشت      صبر و شکر      ٹیم اسپرٹ     خود انحصاری     خود غرضی     قائدانہ صلاحیتیں     عصبیت     قانون کی پاسداری

ظاہری شکل و شباہت     جسمانی صحت     چستی    ایثار     احساس کمتری و برتری     خوش اخلاقی    معاملہ فہمی    انتہا پسندی     ابلاغ کی صلاحیتیں     خطرات کے بارے میں رویہ     پسندیدگی اور ناپسندیدگی     جذبات و احساسات کا طریق اظہار     غیبت      جوش و ولولہ     خود آگہی

 

مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟

مایوسی کی تعریف    مایوسی کی اقسام    مایوسی کی وجوہات    مایوسی دور کرنے کے لئے چند تجاویز

 

 

بزرگوں کی کرامات یا ان کا کردار  سبز یا نیلا   |  مشکل پسندی   |  اختلاف رائے کی صورت میں ہمارا رویہ   |  سیکس کے بارے میں متضاد رویے   |  تکبر کے اسٹائل   |  انسان کا اپنی شخصیت پر کنٹرول   |  علماء کی زبان    | جذبہ حسد اور جدید امتحانی طریقہ   |  فرشتے، جانور اور انسان   | شیطانی قوتوں کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟    |

 

اسلام اور دور جدید

 اسلام اور دور حاضر میں وقوع پذیر ہونے والی تبدیلیاں

دیباچہ    معاشرے میں تبدیلی کا عمل     انسانی نفسیات اور طرز فکر میں تبدیلی    معاشرتی اور ثقافتی تبدیلی    سیاسی تبدیلی    معاشی اور تکنیکی تبدیلی    دور جدید کی تبدیلیاں اور ہمارا رد عمل

 

دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار

دعوت دین کی اہمیت    داعی اور اس کی صفات     دعوت دین کی منصوبہ بندی    دعوتی پیغام کی تیاری   

 

اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت    | مسلم دنیا میں علمی و تحقیقی رجحانات     | دور جدید کی سازش    | ہم اسلام نافذ کیوں نہ کر سکے؟    | امت مسلمہ زوال پذیر کیوں ہے؟    | اقوام عالم کو مسلمانوں سے ہمدردی کیوں نہیں؟    | مذہب کی دعوت کے لئے کرنے کا سب سے بڑا کام؟  |   مولوی اور دور جدید

 

Home

Risk Management

Adventure & Tourism

Ethics & Religion

Install Urdu Font

Urdu Setup

Your Comments

About the Author

The content of this website is copyright protected © Mubashir Nazir. All rights expressly reserved. The material can be republished with permission of the author.