Ethics & Religion

Dedicated to ethics, religious tolerance, peace and love

اخلاقیات اور مذہب

اعلیٰ اخلاقی رویوں، مذہبی رواداری ، امن اور محبت سے وابستہ

Home

Risk Management

Adventure & Tourism

Ethics & Religion

Install Urdu Font

Urdu Setup

Your Comments

About the Author

اگلا صفحہ                                                    فہرست                                     پچھلا صفحہ

اگر ہم روزمرہ کے اخبارات کا جائزہ لیں تو ہمیں روزانہ کسی نہ کسی کی خودکشی کی خبر نظر آئے گی۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ دس لاکھ افراد خودکشی کرتے ہیں اور ایک سے دو کروڑ انسان اس کی کوشش کرتے ہیں۔ غریب اور پسماندہ ممالک میں خود کشی کرنے والوں کی شرح نسبتاً زیادہ ہے۔ اگر ہم خود کشی کی وجوہات کا جائزہ لیںتو صرف اور صرف ایک ہی وجہ نظر آتی ہے جسے ’’مایوسی‘‘ یا Frustration   کہا جاتا ہے۔ یہ وہ چیز ہے جس کا شکار تقریباً ہر انسان ہوتا ہے۔ بعض افراد میں یہ مایوسی اتنی شدت تک پہنچ جاتی ہے کہ وہ اپنی زندگی کے خاتمے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس موضوع پر بہت کچھ لکھا جاچکا ہے۔ عام طور پر ان مسائل کے حل کی جو تجاویز دی جاتی ہیں ، وہ اجتماعی سطح پر دی جاتی ہیں جن پر عمل حکومت یا بڑے بڑے ادارے ہی کر سکتے ہیں۔ اس کے برعکس ہماری اس تحریر کا مخاطب وہ لوگ ہوں گے جو کسی نہ کسی قسم کی مایوسی کا شکار ہیں۔ اس تحریر میں ہم یہ جائزہ لینے کی کوشش کریں گے کہ انسانوں میں مایوسی کیوں پیدا ہوتی ہے اور اس کے تدارک کا طریقہ کار کیا ہے؟ کیا اللہ تعالیٰ نے اپنے دین میں ہمیں اس کے متعلق کچھ تعلیمات دی ہیں ؟ ہم کن طریقوں سے اپنے اندر مایوسی کو کم کر سکتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ خوشیاں سمیٹ سکتے ہیں؟

 

مایوسی کی تعریف

علم نفسیات میں مایوسی کو خیبت بھی کہا جاتا ہے۔ پاکستان کے ممتاز ماہر نفسیات حمیر ہاشمی جن کی تصنیفات امریکہ اور کینیڈا کی یونیوسٹیوں کے نصاب میں شامل ہیں ، مایوسی کی تعریف کچھ اس طرح کرتے ہیں:  ’’مایوسی یا خیبت ہم اس احساس کو کہتے ہیں جو ایک شخص اپنی کسی خواہش کی تسکین نہ ہونے کے طور پر محسوس کرتا ہے، مثلاً اگر ایک طالب علم امتحان میں پاس ہونا چاہے لیکن فیل ہو جائے تو وہ خیبت یا مایوسی سے دوچار ہوگا یا اگر کوئی کھلاڑی کھیل کے میدان میں مقابلہ جیتنا چاہے، لیکن ہار جائے تو وہ خیبت کا شکار ہوگا۔‘‘ اس کے بعد وہ لکھتے ہیں:  ’’اب اگر ہم اس تعریف میں اپنے آپ کا اور اپنے گرد وپیش کے افراد کا جائزہ لیں تو ہم جان لیں گے کہ دنیا کا ہر شخص اپنی زندگی میں مایوسی یا خیبت کا شکار رہا ہے اور جب تک کسی شخص کے سانس میں سانس ہے، وہ خیبت سے دوچار ہوتا رہے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کسی بھی شخص کی تمام خواہشات کی تسکین اس کی مرضی کے عین مطابق ممکن ہی نہیں ہوتی، اس لئے وہ کسی نہ کسی حد تک مایوسی کا شکار رہے گا۔ تاہم کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن میں یہ احساس زیادہ شدید نہیں ہوتا اور کچھ لوگ ایسے ہیں، جن میں یہ احساس شدید حد تک پایا جاتا ہے۔ ‘‘  (حمیر ہاشمی، نفسیات، ص 772-773  )

          سادہ الفاظ میں اگر کوئی شخص کسی چیز کی خواہش کرے اورکسی وجہ سے وہ خواہش پوری نہ ہوسکے تو اس کے نتیجے میں اس کے دل ودماغ میں جو تلخ احساس پیدا ہوتا ہے، اسے مایوسی کہتے ہیں۔

 

مایوسی کی اقسام

مایوسی بنیادی طور پر دو طرح کی ہوتی ہے، ایک تو وہ جو ہمارے بس سے باہر ہے اور دوسری وہ جو ہمارے اپنے کنٹرول میں ہوتی ہے۔ ناقابل کنٹرول مایوسی کی مثال ایسے ہے جیسے کوئی شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کا بچہ زندہ رہے اور بڑا ہو کر اس کی خدمت کرے۔ کسی وجہ سے اس بچے کی موت واقع ہوجائے اور اس شخص کی یہ خواہش پوری نہ ہوسکے تو یہ ناقابل کنٹرول مایوسی کہلاتی ہے۔ اسی طرح جب ہم فطری حوادث جیسے سیلاب، زلزلہ اور طوفان میں لوگوں کو ہلاک ہوتے دیکھتے ہیں تو اس سے ہمارے دل میں جو غم، دکھ یا مایوسی پیدا ہوتی ہیں وہ ناقابل کنٹرول ہوتی ہے۔

          یہ وہ معاملات ہیں جن میں انسان کچھ نہیں کرسکتا ۔ اس قسم کی مایوسی کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے اپنے دین میں یہ ہدایت دی ہے کہ انسان کو چاہئے کہ ایسے معاملات میں وہ اللہ کی پناہ پکڑے اور صبر اور نما زکی مدد سے اس مایوسی کو کم کرے۔ چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے :  واستعینوا بالصبر و الصلوۃ، و انھا لکبیرۃ الا علی الخاشعین، الذین یظنون انھم ملٰقوا ربھم و انھم الیہ راجعون۔ (البقرۃ 2:45-46) ’’صبر اور نماز سے مدد چاہو۔ بے شک یہ  (اللہ سے)  ڈرنے والوں کے علاوہ (دوسرے لوگوں کے لئے )بہت مشکل ہے۔ (اللہ سے ڈرنے والے تو وہ ہیں) جو یہ یقین رکھتے ہیں کہ انہیں اپنے رب سے ملنا ہے اور انہیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔‘‘

          اس آیت میں یہ حقیقت بھی بیان کردی گئی ہے کہ یہ آفات کوئی بڑی چیز نہیں ہیں اس لئے کہ ایک دن سب نے ہی اپنے رب سے ملاقات کرنے کے لئے اس دنیا سے جانا ہے۔ اگر انسان حقیقت پسند ہو اور کائنات کی اس بڑی حقیقت کو قبول کرلے تو پھر اسے صبر آ ہی جاتا ہے اور یوں اس کی مایوسی کے زخم مندمل ہو جاتے ہیں کیونکہ چند روزہ زندگی کے بعد ایک لامحدود زندگی اس کے سامنے ہوتی ہے جہاں نہ کوئی دکھ ہو گا اور نہ کوئی غم۔ اگر ہم رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کا جائزہ لیں تو ہمیں یہ معلوم ہوگا کہ آپ  نے ہر ایسے معاملے میں اللہ کی پناہ پکڑی ہے اور جب بھی آپ کو کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑا تو آپ نے نماز کے ذریعے اپنے رب کی طرف رجوع کر کے ذہنی سکون حاصل کیا اور اس مصیبت پر صبر کیا۔  اس کا احساس ہمیں آپ  کی دعاؤں سے ہوتا ہے۔

          دوسری قسم کی مایوسی وہ ہوتی ہے جو انسانی وجوہات سے ہوتی ہے اور اگر انسان چاہے تو اسے کم سے کم حد تک لے جا سکتا ہے۔ اس قسم کی مایوسی کی بہت سی وجوہات ہیں۔ ہم ان میں سے ایک ایک پر بحث کرکے ان کا حل تجویز کرنے کی کوشش کریں گے۔

 

اگلا صفحہ                                                    فہرست                                     پچھلا صفحہ

 

مزید مطالعے کے لئے

·        اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟

·        اختلاف رائے کی صورت میں ہمارا رویہ

·        انسان کا اپنی شخصیت پر کنٹرول

·        سیکس کے بارے میں متضاد رویے

·        شیطانی قوتوں کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟

·        مشکل پسندی

·        سبز یا نیلا

 

 

سفر نامے

قرآن  اور بائبل  کے دیس میں

روانگی برائے سعودی عرب      جدہ      مکہ       جبل نور اور غار حرا       مکہ کے دیگر تاریخی مقامات       سفر حج       سفر ہجرت       مدینہ        مدینہ کے تاریخی مقامات       بدر          احد        خندق        طائف        جازان، ابہا اور فیفا       دمام، الخبر اور بحرین کاز وے         خیبر، مدائن صالح اور تبوک        روانگی برائے اردن   پیٹرا         جنگ موتہ اور ڈیڈ سی         مادبہ، جبل نیبو اور بپتسمہ سائٹ        عقبہ          مصر کا بحری سفر        جزیرہ نما سینا        قاہرہ        اسکندریہ                  مصر سے سعودی عرب براستہ اردن

 

مذہبی معاملات

کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص

دیباچہ    مقدمہ    حصہ اول: تعارف    باب 1: تعارف    باب 2: البیان    باب 3: اسلامی قانون کا علم   حصہ دوم: کتاب اللہ     باب 4: قرآن کی زبان     باب 5: خاص اور عام     باب 6: ناسخ و منسوخ احکامات   حصہ سوم: سنت     باب 7: اللہ اور اس کے رسول کے احکامات کو قبول کرنے کی ذمہ داری     باب 8: اللہ اور اس کے رسول کی بیان کردہ ممانعتیں     باب 9: روایات     باب 10: خبر واحد  حصہ چہارم: اجماع، قیاس، اجتہاد اور اختلاف رائے     باب 11: اجماع     باب 12: قیاس     باب13 : اجتہاد     باب 14: اختلاف رائے

 

ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ   |  دین کا مطالعہ معروضی طریقے پر کیجیے   | رہبانیت   |  دوہرے معیارات    | فارم اور اسپرٹ    | دین میں اضافے    | گنیش جی کا جلوس    | صوفیاء کی دعوتی حکمت عملی    | عقل اور عشق    | اسلام نے غلامی کو ایک دم ختم کیوں نہ کیا؟    | سورہ توبہ کے شروع میں بسم اللہ کیوں نہیں ہے ؟   |  کیا رسولوں پر ایمان ضروری ہے؟    | مکہ اور مدینہ حرم کیوں کہلاتے ہیں؟    | مرد کا وراثت میں حصہ دوگنا کیوں ہے؟    | متشابہات کیا ہیں؟    |

 

عقائد و نظریات

الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات   

الحاد کی تعریف       یورپ میں الحاد کی تحریک       مسلم معاشروں میں الحاد کا فروغ       مغربی اور مسلم معاشروں پر الحاد کے اثرات  
الحاد کی سائنسی بنیادوں کا انہدام        الحاد، اکیسویں صدی اور ہماری ذمہ داریاں

 

کائنات: خدا کی ایک نشانی   |   Quranic Concept of Human Life Cycle   |   A Dialogue with Atheism   |  کیا عقل کے ذریعے خدا کی پہچان ممکن ہے؟   |  کیا آخرت کا عقیدہ معقولیت رکھتا ہے؟   |  خدا کے جسم سے کیا مراد ہے؟   |  خدا نظر کیوں نہیں آتا؟   |  تقدیر کا مسئلہ؟  بعض لوگ خدا کے منکر کیوں ہیں؟   |  محمد رسول اللہ کی رسالت کا ثبوت کیا ہے؟   | Empirical Evidence of God’s Accountability   |

 

معاشرتی معاملات

 اسلام اور نسلی و قومی امتیاز   |  دین دار افراد کے لئے معاش اور روزگار کے مسائل   |  موٹر وے کی ٹریفک   |  جنریشن گیپ   |  ساس اور بہو کا مسئلہ   |  

 

ہماری شخصیت

اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟

ذہانت    ذہنی پختگی    علمی سطح    طرز فکر اور مکتب فکر    فطری رجحان    تخلیقی صلاحتیں     احساس ذمہ داری      قوت ارادی اور خود اعتمادی

شجاعت و بہادری    انصاف پسندی    کامیابی کی لگن    بخل و سخاوت     لالچ اور قناعت     عادات و خصائل    فنی اور پیشہ ورانہ مہارت     جنسی جذبہ     غصہ و جارحیت      مایوسی و تشویش کی صورت میں رویہ     خوشی و غمی     محبت و نفرت

اخلاص     خوف     حیرت و تجسس     ترجیحات     قوت برداشت      صبر و شکر      ٹیم اسپرٹ     خود انحصاری     خود غرضی     قائدانہ صلاحیتیں     عصبیت     قانون کی پاسداری

ظاہری شکل و شباہت     جسمانی صحت     چستی    ایثار     احساس کمتری و برتری     خوش اخلاقی    معاملہ فہمی    انتہا پسندی     ابلاغ کی صلاحیتیں     خطرات کے بارے میں رویہ     پسندیدگی اور ناپسندیدگی     جذبات و احساسات کا طریق اظہار     غیبت      جوش و ولولہ     خود آگہی

 

مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟

مایوسی کی تعریف    مایوسی کی اقسام    مایوسی کی وجوہات    مایوسی دور کرنے کے لئے چند تجاویز

 

 

بزرگوں کی کرامات یا ان کا کردار  سبز یا نیلا   |  مشکل پسندی   |  اختلاف رائے کی صورت میں ہمارا رویہ   |  سیکس کے بارے میں متضاد رویے   |  تکبر کے اسٹائل   |  انسان کا اپنی شخصیت پر کنٹرول   |  علماء کی زبان    | جذبہ حسد اور جدید امتحانی طریقہ   |  فرشتے، جانور اور انسان   | شیطانی قوتوں کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟    |

 

اسلام اور دور جدید

 اسلام اور دور حاضر میں وقوع پذیر ہونے والی تبدیلیاں

دیباچہ    معاشرے میں تبدیلی کا عمل     انسانی نفسیات اور طرز فکر میں تبدیلی    معاشرتی اور ثقافتی تبدیلی    سیاسی تبدیلی    معاشی اور تکنیکی تبدیلی    دور جدید کی تبدیلیاں اور ہمارا رد عمل

 

دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار

دعوت دین کی اہمیت    داعی اور اس کی صفات     دعوت دین کی منصوبہ بندی    دعوتی پیغام کی تیاری   

 

اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت    | مسلم دنیا میں علمی و تحقیقی رجحانات     | دور جدید کی سازش    | ہم اسلام نافذ کیوں نہ کر سکے؟    | امت مسلمہ زوال پذیر کیوں ہے؟    | اقوام عالم کو مسلمانوں سے ہمدردی کیوں نہیں؟    | مذہب کی دعوت کے لئے کرنے کا سب سے بڑا کام؟  |   مولوی اور دور جدید

 

Home

Risk Management

Adventure & Tourism

Ethics & Religion

Install Urdu Font

Urdu Setup

Your Comments

About the Author

The content of this website is copyright protected © Mubashir Nazir. All rights expressly reserved. The material can be republished with permission of the author.