|
بِسمِ
اللهِ
الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ Allah, in the name of, the Most
Affectionate, the Eternally Merciful |
||
Religion
& Ethics
Dedicated
to ethics, religious tolerance, peace and love for humanity |
اخلاقیات
اور مذہب
اعلی
اخلاقی رویوں،
مذہبی
رواداری، امن
اور انسانیت
کی محبت سے
وابستہ |
|
اردو
اور عربی تحریروں کو بہتر
دیکھنے کے
لئے نسخ اور
نستعلیق
فانٹ یہاں سے
ڈاؤن لوڈ کیجیے
|
||
|
علوم
الحدیث: ایک تعارف کتاب
کو
ڈاؤن لوڈ کرنے کے
لئے یہاں کلک
کیجیے (سائز 5MB) حصہ پنجم: اسناد
اور اس سے
متعلقہ علوم یونٹ 12: اسماء
الرجال (راویوں
کا علم) |
||
|
سبق 9:
وُحدان راوی لغوی
اعتبار سے
وحدان ایک کی
جمع ہے یعنی
بہت سے
اکیلے۔
اصطلاحی
مفہوم میں
وحدان ان
راویوں کو
کہتے ہیں جن
سے سوائے کسی
ایک ہی شخص کے
کسی اور نے
حدیث روایت
نہ کی ہو۔ (چونکہ
وحدان عام
طور پر
نامعلوم
افراد ہوتے ہیں
اور ان کے
تفصیلی
حالات کا علم
نہیں ہوتا اس
وجہ سے) وحدان
کی شخصیت سے
متعلق
معلومات سے یہ
معلوم ہو
جاتا ہے کہ وہ
صحابی ہے یا
نہیں۔ صحابی
نہ ہونے کی
صورت میں ایسے
شخص کی بیان
کردہ احادیث
کو مسترد کر
دیا جاتا ہے
(کیونکہ ان کے اتنے
حالات معلوم
نہیں ہوتے جن
کی بنیاد پر
ان کے ثقہ
ہونے یا نہ
ہونے کا
فیصلہ کیا جا
سکے۔) صحابہ
میں وحدان کی
مثال عروۃ بن
مضرس رضی اللہ
عنہ ہیں جن سے
سوائے شعبی
کے اور کوئی
حدیث روایت
نہیں کرتا۔
دوسری مثال
مسیب بن حزن
رضی اللہ عنہ
ہیں جن سے ان
کے بیٹے سعید
کے علاوہ
کوئی اور شخص
حدیث روایت
نہیں کرتا۔ تابعین
میں وحدان کی
مثال
ابوالعشراء
ہیں جن سے
سوائے حماد
بن سلمۃ کے
اور کوئی
حدیث روایت
نہیں کرتا۔ کیا
بخاری و مسلم
نے بھی وحدان
سے حدیث
روایت کی ہے؟ حاکم
اپنی کتاب
"المدخل" میں
لکھتے ہیں کہ
امام بخاری و
مسلم نے
وحدان سے
کوئی حدیث
روایت نہیں
کی۔ ان کی یہ
بات درست
نہیں ہے
کیونکہ بخاری
و مسلم میں
بہت سے ایسی
روایات ہیں
جو وحدان سے
روایت کی گئی
ہیں۔ اس کی
مثال یہ
احادیث ہیں: · ابو
طالب کی وفات سے
متعلق حدیث
صرف مسیب رضی
اللہ عنہ سے
روایت کی گئی
ہے۔ یہ بخاری
و مسلم دونوں
میں موجود ہے۔ · صحیح
بخاری میں
ایک حدیث
مرداس
الاسلمی سے
قیس بن ابی
حازم نے
روایت کی ہے
جن سے سوائے
قیس کے اور
کوئی حدیث
روایت نہیں
کرتا۔ امام
مسلم کی کتاب
"المنفردات و
الوحدان"۔ |
||
|
مصنف
کی دیگر تحریریں قرآنی
عربی
پروگرام / سفرنامہ
ترکی
/ مسلم
دنیا اور ذہنی،
فکری اور نفسیاتی
غلامی
/ اسلام
میں جسمانی و
ذہنی غلامی
کے انسداد کی
تاریخ / تعمیر
شخصیت
پروگرام / قرآن اور
بائبل
کے دیس میں / علوم
الحدیث: ایک
تعارف / کتاب
الرسالہ:
امام شافعی کی
اصول فقہ پر
پہلی کتاب کا
اردو ترجمہ و
تلخیص
/ اسلام
اور دور حاضر
کی تبدیلیاں / ایڈورٹائزنگ
کا اخلاقی
پہلو سے
جائزہ / الحاد
جدید کے مغربی
اور مسلم
معاشروں پر
اثرات / اسلام
اور نسلی و
قومی امتیاز / اپنی
شخصیت اور
کردار کی تعمیر
کیسے کی
جائے؟
/ مایوسی
کا علاج کیوں
کر ممکن ہے؟ / دور جدید
میں دعوت دین
کا طریق کار / اسلام
کا خطرہ: محض ایک
وہم یا حقیقت /
Quranic Concept of Human Life Cycle
/ Empirical
Evidence of God’s Accountability
|
||