|
بِسمِ
اللهِ
الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ Allah, in the name of, the Most
Affectionate, the Eternally Merciful |
||
Religion
& Ethics
Dedicated
to ethics, religious tolerance, peace and love for humanity |
اخلاقیات
اور مذہب
اعلی
اخلاقی رویوں،
مذہبی
رواداری، امن
اور انسانیت
کی محبت سے
وابستہ |
|
اردو
اور عربی تحریروں کو بہتر
دیکھنے کے
لئے نسخ اور
نستعلیق
فانٹ یہاں سے
ڈاؤن لوڈ کیجیے
|
||
|
علوم
الحدیث: ایک تعارف کتاب
کو
ڈاؤن لوڈ کرنے کے
لئے یہاں کلک
کیجیے (سائز 5MB) حصہ پنجم: اسناد
اور اس سے
متعلقہ علوم یونٹ 12: اسماء
الرجال (راویوں
کا علم) |
||
|
سبق 7:
مُہمَل راوی لغوی
اعتبار سے
مہمل، اہمال
کا اسم مفعول
ہے اور اس کا معنی
ہے ترک کیا
گیا۔
اصطلاحی
مفہوم میں
اگر ایک شخص
دو ایسے
افراد سے
حدیث روایت
کر رہا ہوں جن
کے نام یا باپ
دادا کے نام
ملتے جلتے
ہوں اور یہ
شخص یہ واضح
نہیں کرتا کہ
کہاں کونسا
راوی مراد ہے
تو اسے مہمل
کہا جائے گا۔ اگر ان
دونوں
راویوں میں
سے ایک ثقہ
اور دوسرا
ضعیف ہو تو
عین ممکن ہے
کہ ثقہ کی
بیان کردہ حدیث
کو ضعیف اور
ضعیف کی بیان
کردہ حدیث کو
صحیح سمجھ
لیا جائے۔
اگر یہ دونوں
راوی ہی ثقہ
ہیں تو پھر
مہمل ہونے سے
اس سے کوئی
فرق نہیں پڑتا۔ · دو
ثقہ راویوں
کی مثال یہ ہے
کہ امام
بخاری 'احمد'
کے والد کا
نام لئے بغیر
سے روایت
کرتے ہیں۔
ابن وہب کہتے
ہیں کہ اس سے
ان کی مراد
'احمد بن صالح'
یا 'احمد بن
عیسی' ہوتی ہے
اور یہ دونوں
ثقہ راوی
ہیں۔ · ایک
ثقہ اور ایک
ضعیف راوی کی
مثال 'سلیمان
بن داؤد الخولانی'
اور 'سلیمان
بن داؤد
الیمانی'
ہیں۔ ان میں
سے خولانی
ثقہ ہیں اور
یمانی ضعیف
ہیں۔ مہمل اور مبہم
میں فرق یہ ہے
کہ مہمل میں
راوی کا نام
لیا گیا ہوتا
ہے لیکن اسے
متعین کرنے
میں مشکل ہو
رہی ہوتی ہے
جبکہ مبہم
میں راوی کا
نام ہی درج نہیں
کیا جاتا۔ خطیب
بغدادی کی
کتاب "المکمَل فی
بیان
المھمَل"۔ |
||
|
مصنف
کی دیگر تحریریں قرآنی
عربی
پروگرام / سفرنامہ
ترکی
/ مسلم
دنیا اور ذہنی،
فکری اور نفسیاتی
غلامی
/ اسلام
میں جسمانی و
ذہنی غلامی
کے انسداد کی
تاریخ / تعمیر
شخصیت
پروگرام / قرآن اور
بائبل
کے دیس میں / علوم
الحدیث: ایک
تعارف / کتاب
الرسالہ:
امام شافعی کی
اصول فقہ پر
پہلی کتاب کا
اردو ترجمہ و
تلخیص
/ اسلام
اور دور حاضر
کی تبدیلیاں / ایڈورٹائزنگ
کا اخلاقی
پہلو سے
جائزہ / الحاد
جدید کے مغربی
اور مسلم
معاشروں پر
اثرات / اسلام
اور نسلی و
قومی امتیاز / اپنی
شخصیت اور
کردار کی تعمیر
کیسے کی
جائے؟
/ مایوسی
کا علاج کیوں
کر ممکن ہے؟ / دور جدید
میں دعوت دین
کا طریق کار / اسلام
کا خطرہ: محض ایک
وہم یا حقیقت /
Quranic Concept of Human Life Cycle
/ Empirical
Evidence of God’s Accountability
|
||