|
بِسمِ
اللهِ
الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ Allah, in the name of, the Most
Affectionate, the Eternally Merciful |
||
Religion
& Ethics
Dedicated
to ethics, religious tolerance, peace and love for humanity |
اخلاقیات
اور مذہب
اعلی
اخلاقی رویوں،
مذہبی
رواداری، امن
اور انسانیت
کی محبت سے
وابستہ |
|
اردو
اور عربی تحریروں کو بہتر
دیکھنے کے
لئے نسخ اور
نستعلیق
فانٹ یہاں سے
ڈاؤن لوڈ کیجیے
|
||
|
علوم
الحدیث: ایک تعارف کتاب
کو
ڈاؤن لوڈ کرنے کے
لئے یہاں کلک
کیجیے (سائز 5MB) حصہ پنجم: اسناد
اور اس سے
متعلقہ علوم یونٹ 12: اسماء
الرجال (راویوں
کا علم) |
||
|
سبق 6:
متشابہ راوی لغوی
اعتبار سے
متشابہ،
تشابہ سے اسم
فاعل ہے اور
اس کا معنی ہے
ملتا جلتا۔
اسی سے (امور
آخرت سے
متعلق) قرآن
کے متشابہات
ہیں جن کا
معنی (دنیاوی
امور سے) ملتا
جلتا ہے۔ اصطلاحی
مفہوم میں یہ
ایسے افراد
کو کہتے ہیں جن
کے نام ایک
جیسے ہوں
لیکن ان کے
والد کے نام
اگرچہ مختلف
ہوں لیکن
انہیں ایک ہی
شخص سمجھ لیا
جائے۔ یا جن
کے والد کے
نام ایک جیسے
ہوں اور ان کے
اپنے نام
مختلف ہوں
لیکن انہیں
ایک ہی شخص
سمجھ لیا
جائے۔ · 'محمد
بن عَقِیل'
اور 'محمد بن
عُقَیل'۔
دونوں راویوں
کا نام محمد
ہے لیکن ایک
کے والد کا
نام 'عَقِیل'
(عین پر زبر
اور قاف پر
زیر کے ساتھ)
ہے جبکہ
دوسرے کے
والد کا نام
'عُقَیل' (عین
پر پیش اور
قاف پر زبر کے
ساتھ) ہے۔
(غلطی سے ان
دونوں کو ایک
ہی شخص سمجھا
جا سکتا ہے۔) ·
'شُرَیح
بن نعمان' اور
'سُرَیج بن
نعمان'۔ اس میں
راویوں کے
والد کا نام
ایک ہی ہے لیکن
راویوں کے
اپنے نام
مختلف ہیں
(جنہیں پڑھنے میں
غلطی ہو سکتی
ہے۔) اس علم کا
فائدہ یہ ہے
کہ اس کی مدد
سے ملتے جلتے
ناموں میں
فرق کیا جا
سکتا ہے اور
تصحیف (غلط پڑھنے)
سے بچا جا
سکتا ہے (جس کے
نتیجے میں
ثقہ راوی کو
ضعیف اور
ضعیف کو ثقہ
قرار دینے سے
محفوظ رہا جا
سکتا ہے۔) متشابہ
کی کچھ اور
اقسام بھی
ہیں جن میں
دیگر وجوہات
کی بنیاد پر
ناموں میں
فرق پیدا ہو
سکتا ہے: · دونوں
راویوں اور
ان کے باپوں
کے ناموں میں
ایک دو حروف
کا فرق ہو
جیسے 'محمد بن
جبیر' اور 'محمد
بن حنین'۔ · راوی
کے نام میں الفاظ
یا حروف آگے
پیچھے ہو
جائیں جیسے
'اسود بن یزید'
کو 'یزید بن
اسود' کر دیا
جائے یا پھر
'ایوب بن سیار'
کو 'ایوب بن
یسار' پڑھا
جائے۔ اس قسم
کو "متشابہ
مقلوب" کہا
جاتا ہے۔ · خطیب
بغدادی کی
کتاب "تلخیص
المتشابہ فی
الرسم، و
حمایۃ ما
اشکل منہ عن
بوادر
التصحیف و
الوہم"۔ · خطیب
بغدادی ہی کی
"تالی
التلخیص"۔ یہ
پہلی کتاب کا
تکملہ ہے۔
مصر کے
دارلکتب میں
ان کے مکمل
نسخے مل چکے
ہیں۔ خطیب کی
یہ دونوں
کتابیں اس
موضوع پر
لاجواب ہیں
اور اس موضوع
پر ایسی کوئی
کتاب نہیں
لکھی گئیں۔ |
||
|
مصنف
کی دیگر تحریریں قرآنی
عربی
پروگرام / سفرنامہ
ترکی
/ مسلم
دنیا اور ذہنی،
فکری اور نفسیاتی
غلامی
/ اسلام
میں جسمانی و
ذہنی غلامی
کے انسداد کی
تاریخ / تعمیر
شخصیت
پروگرام / قرآن اور
بائبل
کے دیس میں / علوم
الحدیث: ایک
تعارف / کتاب
الرسالہ:
امام شافعی کی
اصول فقہ پر
پہلی کتاب کا
اردو ترجمہ و
تلخیص
/ اسلام
اور دور حاضر
کی تبدیلیاں / ایڈورٹائزنگ
کا اخلاقی
پہلو سے
جائزہ / الحاد
جدید کے مغربی
اور مسلم
معاشروں پر
اثرات / اسلام
اور نسلی و
قومی امتیاز / اپنی
شخصیت اور
کردار کی تعمیر
کیسے کی
جائے؟
/ مایوسی
کا علاج کیوں
کر ممکن ہے؟ / دور جدید
میں دعوت دین
کا طریق کار / اسلام
کا خطرہ: محض ایک
وہم یا حقیقت /
Quranic Concept of Human Life Cycle
/ Empirical
Evidence of God’s Accountability
|
||