|
بِسمِ
اللهِ
الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ Allah, in the name of, the Most
Affectionate, the Eternally Merciful |
|||
Religion
& Ethics
Dedicated
to ethics, religious tolerance, peace and love for humanity |
اخلاقیات
اور مذہب
اعلی
اخلاقی رویوں،
مذہبی
رواداری، امن
اور انسانیت
کی محبت سے
وابستہ |
||
اردو
اور عربی تحریروں کو بہتر
دیکھنے کے
لئے نسخ اور
نستعلیق
فانٹ یہاں سے
ڈاؤن لوڈ کیجیے
|
|||
|
علوم
الحدیث: ایک تعارف کتاب
کو
ڈاؤن لوڈ کرنے کے
لئے یہاں کلک
کیجیے (سائز 5MB) حصہ پنجم: اسناد
اور اس سے
متعلقہ علوم یونٹ 12: اسماء
الرجال (راویوں
کا علم) |
|||
|
سبق 5:
مُوتلِف اور
مختلِف راوی لغوی
اعتبار
موتلف،
ائتلاف کا
اسم فاعل ہے
اور اس کا
معنی ہے
اکٹھا ہونے
والے۔
مختلف، اختلاف
کا اسم فاعل
ہے۔ اصطلاحی
مفہوم میں یہ
راویوں کے ان
ناموں کو
کہتے ہیں جو
حقیقت میں تو
مختلف ہی ہوں
لیکن انہیں
غلطی سے ایک
سمجھ لیا
جائے۔
· 'سلام'
اور 'سلّام'۔
ان میں سے
پہلا تشدید
کے بغیر ہے
اور دوسرا
تشدید کے
ساتھ۔ ·
'مِسوَر'
اور
'مُسَوّر'۔
پہلے میں میم
پر زیر ہے،
سین پر سکون
اور واو پر
تشدید کے
بغیر زبر۔ دوسرے
میں میم پر
پیش ہے، سین
پر زبر اور
واو پر تشدید
کے ساتھ زبر۔ ·
'البزّاز'
اور
'البزّار'۔
پہلے کا آخری
حرف 'ز' ہے اور
دوسرے کا 'ر'۔ ·
'الثوری
اور 'التوزی'۔
پہلے میں 'ث'
اور 'ر' ہیں جبکہ
دوسرے میں 'ت'
اور 'ز'۔ کیا
حرکات اور
نقاط کو درج
کیا جاتا ہے؟ (عربی
کتابوں میں)
اکثر اوقات
حرکات کو
لکھا نہیں
جاتا کیونکہ
انہیں ہر جگہ
درج کرنا
مشکل ہے۔
انہیں (طالب
علم کو) پڑھ کر
سنا دیا جاتا
ہے۔ بعض الفاظ
پر اعراب
لگائے جاتے
ہیں۔ بسا
اوقات کسی خاص
کتاب میں کسی
خاص نام پر
اعراب لگائے
جاتے ہیں۔
بسا اوقات
بعض الفاظ پر
ہر کتاب میں
اعراب لگائے
جاتے ہیں
جیسے سلّام
پر ہمیشہ
تشدید درج کی
جاتی ہے۔ علم الرجال
میں یہ فن
نہایت ہی
اہمیت کا
حامل ہے۔ علی
بن المدینی
کہتے ہیں،
"پڑھنے میں
غلطی اکثر اوقات
ناموں ہی میں
ہو جایا کرتی
ہے کیونکہ نام
ایسی چیز ہے
جسے قیاس سے
اخذ نہیں کیا
جا سکتا۔ نہ
تو اس سے پہلے
اور نہ ہی اس
کے بعد کا
کوئی لفظ اس
کی توضیح
کرتا ہے۔" (النخبة ص
68) اس
علم کا فائدہ
یہ ہے کہ نام
کے پڑھنے میں
غلطی نہ کی
جائے (اور اس
کے نتیجے میں
ضعیف راوی کو
ثقہ یا ثقہ کو
ضعیف نہ سمجھ
لیا جائے۔) · عبدالغنی
بن سعید کی
"الموتلف و
المختلف"۔ · ابن
ماکولا کی
"الاکمال"۔ موتلف
اور مختلف
راوی میں فرق
بیان کیجیے۔ |
|||
|
مصنف
کی دیگر تحریریں قرآنی
عربی
پروگرام / سفرنامہ
ترکی
/ مسلم
دنیا اور ذہنی،
فکری اور نفسیاتی
غلامی
/ اسلام
میں جسمانی و
ذہنی غلامی
کے انسداد کی
تاریخ / تعمیر
شخصیت
پروگرام / قرآن اور
بائبل
کے دیس میں / علوم
الحدیث: ایک
تعارف / کتاب
الرسالہ:
امام شافعی کی
اصول فقہ پر
پہلی کتاب کا
اردو ترجمہ و
تلخیص
/ اسلام
اور دور حاضر
کی تبدیلیاں / ایڈورٹائزنگ
کا اخلاقی
پہلو سے
جائزہ / الحاد
جدید کے مغربی
اور مسلم
معاشروں پر
اثرات / اسلام
اور نسلی و
قومی امتیاز / اپنی
شخصیت اور
کردار کی تعمیر
کیسے کی
جائے؟
/ مایوسی
کا علاج کیوں
کر ممکن ہے؟ / دور جدید
میں دعوت دین
کا طریق کار / اسلام
کا خطرہ: محض ایک
وہم یا حقیقت /
Quranic Concept of Human Life Cycle
/ Empirical
Evidence of God’s Accountability
|
|||