|
بِسمِ
اللهِ
الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ Allah, in the name of, the Most
Affectionate, the Eternally Merciful |
||
Religion
& Ethics
Dedicated
to ethics, religious tolerance, peace and love for humanity |
اخلاقیات
اور مذہب
اعلی
اخلاقی رویوں،
مذہبی
رواداری، امن
اور انسانیت
کی محبت سے
وابستہ |
|
اردو
اور عربی تحریروں کو بہتر
دیکھنے کے
لئے نسخ اور
نستعلیق
فانٹ یہاں سے
ڈاؤن لوڈ کیجیے
|
||
|
علوم
الحدیث: ایک تعارف کتاب
کو
ڈاؤن لوڈ کرنے کے
لئے یہاں کلک
کیجیے (سائز 5MB) حصہ پنجم: اسناد
اور اس سے
متعلقہ علوم یونٹ 12: اسماء
الرجال (راویوں
کا علم) |
||
|
سبق 4:
متفق اور
مفترق راوی لغوی
اعتبار سے
متفق، اتفاق
کا اسم فاعل
ہے اور
مفترق،
افتراق کا۔
یہ ایک دوسرے
کے متضاد
ہیں۔ متفق کا
معنی ہے
اتفاق کرنے
والے اور
مفترق کا
معنی ہے
اتفاق نہ
کرنے والے۔ اصطلاحی
مفہوم میں
متفق ان
مختلف
راویوں کو کہا
جاتا ہے جن کے
نام، کنیت،
باپ کے نام،
دادا کے نام،
نسبت وغیرہ
ایک ہی ہوں۔ · خلیل
بن احمد: اس
نام کے چھ
افراد ہیں۔
ان میں سے ایک
(مشہور عالم)
سیبویہ کے
استاذ تھے۔ · احمد
بن جعفر بن
حمدان: اس نام
کے ایک ہی دور
میں چار
افراد تھے۔ · عمر
بن خطاب: اس
نام کے چھ
افراد ہیں۔ یہ ایک
نہایت ہی اہم
علم ہے۔ اس سے
ناواقفیت کی
وجہ سے بعض بڑے
اہل علم کو
بھی غلطی لگی
ہے۔ اس علم کے
بڑے فوائد یہ
ہیں: · ایک
ہی نام کے
باعث کوئی یہ
سوچ سکتا ہے
کہ یہ ایک ہی
شخص ہے جبکہ
درحقیقت وہ
مختلف افراد
ہوتے ہیں۔ یہ
"مہمل" کا
بالکل الٹ ہے
جس میں ایک ہی
شخص کو دو
سمجھا جا
سکتا ہے، · اس
علم کی بدولت
مختلف افراد
میں فرق کیا
جا سکتا ہے۔
عین ممکن ہے
کہ ایک ہی نام کے
افراد میں سے
ایک "ضعیف"
اور دوسرا
"ثقہ"۔ ہم
افراد میں
فرق نہ کرنے
کی بنا پر ثقہ
کو ضعیف اور
ضعیف کو ثقہ
قرار دے دیں۔ ایک ہی
نام کے مختلف
افراد میں
فرق بیان
کرنا کب
ضروری ہے؟ جب ایک ہی
نام کے کئی
راوی ایک ہی زمانے
میں پائے
جاتے ہوں یا
پھر ان سب کا
استاذ ایک ہی
ہو یا ان سب کا
شاگرد کوئی
ایک ہی شخص ہو
تو اس صورت
میں فرق کو
بیان کرنا
ضروری ہے۔ اگر
ایک ہی نام کے
افراد کے
زمانے میں
بہت زیادہ
فاصلہ پایا
جاتا ہو تو
پھر ان افراد
کے فرق کو
بیان کرنا
ضروری نہیں
ہے۔ · خطیب
بغدادی کی
کتاب "المتفق
و المفترق"۔
یہ ایک نفیس
کتاب ہے۔ اس
کے مختلف
اجزا
مخطوطوں کی
شکل میں ملے
ہیں۔ · حافظ
محمد بن طاہر
(م 507ھ) کی کتاب
"الانساب
المتفقہ"۔ یہ
خاص طور پر متفق
سے متعلق ہے۔ ·
متفق اور
مفترق راوی
کی تعریف
کیجیے اور ان
میں فرق بیان
کیجیے۔ ·
اس علم کی
اہمیت بیان
کیجیے۔ |
||
|
مصنف
کی دیگر تحریریں قرآنی
عربی
پروگرام / سفرنامہ
ترکی
/ مسلم
دنیا اور ذہنی،
فکری اور نفسیاتی
غلامی
/ اسلام
میں جسمانی و
ذہنی غلامی
کے انسداد کی
تاریخ / تعمیر
شخصیت
پروگرام / قرآن اور
بائبل
کے دیس میں / علوم
الحدیث: ایک
تعارف / کتاب
الرسالہ:
امام شافعی کی
اصول فقہ پر
پہلی کتاب کا
اردو ترجمہ و
تلخیص
/ اسلام
اور دور حاضر
کی تبدیلیاں / ایڈورٹائزنگ
کا اخلاقی
پہلو سے
جائزہ / الحاد
جدید کے مغربی
اور مسلم
معاشروں پر
اثرات / اسلام
اور نسلی و
قومی امتیاز / اپنی
شخصیت اور
کردار کی تعمیر
کیسے کی
جائے؟
/ مایوسی
کا علاج کیوں
کر ممکن ہے؟ / دور جدید
میں دعوت دین
کا طریق کار / اسلام
کا خطرہ: محض ایک
وہم یا حقیقت /
Quranic Concept of Human Life Cycle
/ Empirical
Evidence of God’s Accountability
|
||