|
بِسمِ
اللهِ
الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ Allah, in the name of, the Most
Affectionate, the Eternally Merciful |
||
Religion
& Ethics
Dedicated
to ethics, religious tolerance, peace and love for humanity |
اخلاقیات
اور مذہب
اعلی
اخلاقی رویوں،
مذہبی
رواداری، امن
اور انسانیت
کی محبت سے
وابستہ |
|
اردو
اور عربی تحریروں کو بہتر
دیکھنے کے
لئے نسخ اور
نستعلیق
فانٹ یہاں سے
ڈاؤن لوڈ کیجیے
|
||
|
علوم
الحدیث: ایک تعارف کتاب
کو
ڈاؤن لوڈ کرنے کے
لئے یہاں کلک
کیجیے (سائز 5MB) حصہ پنجم: اسناد
اور اس سے
متعلقہ علوم یونٹ 11: اسناد
سے متعلق اہم
مباحث |
||
|
سبق 7:
سابق اور
لاحق سابق،
سَبَقَ کا
اسم فاعل ہے
اور اس کا
معنی ہے پہلے
والا جبکہ
لاحق "لحاق"
کا اسم فاعل
ہے جس کا معنی
ہے بعد والا۔
سابق سے مراد
وہ راوی ہے جس
نے پہلے وفات
پائی ہو اور
لاحق سے مراد
وہ راوی ہے جس
نے بعد میں
وفات پائی
ہو۔ اصطلاحی
مفہوم میں
سابق اور
لاحق ان دو
راویوں کو
کہتے ہیں
جنہوں نے ایک
ہی استاذ سے
حدیث کا علم
حاصل کیا ہو
لیکن دونوں
کے سن وفات
میں بڑا فرق
پایا جاتا
ہو۔ · ایک
مثال محمد بن
اسحق السراج (216-313ھ) کی ہے۔
ان کے
شاگردوں میں
بخاری (م 256ھ) اور ابو
حسین احمد بن
محمد الخفاف
(م 393ھ) شامل
ہیں۔ ان
دونوں
شاگردوں کی
وفات میں 137 سال
کا فرق ہے۔ · دوسری
مثال امام
مالک (90-179ھ) کی ہے۔ ان
سے روایت
کرنے والے
زہری (م 125ھ) بھی ہیں
اور احمد بن
اسماعیل السہمی
(م 259ھ) بھی۔ ان
دونوں کے سن
وفات میں 135 سال
کا فرق ہے۔
زہری، مالک
سے زیادہ عمر
کے تھے۔ زہری
تابعی اور
مالک تبع
تابعی تھے۔
زہری نے مالک
سے جو روایات
کی ہیں وہ
"روایۃ
الاکابر عن
الاصاغر" میں
شمار ہوتی
ہیں۔ سہمی،
مالک کی نسبت
کم عمر تھے۔
انہوں نے سو
سال سے زائد
عمر پائی۔
اسی وجہ سے ان کی
اور زہری کے
سن وفات میں
طویل فرق
پایا جاتا
ہے۔ سابق و
لاحق کی بحث
سے دلوں میں
علو اسناد کی
اہمیت پیدا
کی جا سکتی
ہے۔ اس کے
علاوہ اس سے
اس شک کا
ازالہ ہو
سکتا ہے کہ
چونکہ سن
وفات میں اتنا
فرق پایا جا
سکتا ہے اس
لئے یہ ممکن
ہے کہ حدیث کی
سند ٹوٹی ہوئی
(منقطع) ہو۔ خطیب
بغدادی کی
کتاب "السابق
و اللاحق"۔ ·
سابق اور
لاحق کی
تعریف
کیجیے۔ ·
سابق اور
لاحق کا علم
حاصل کرنے کی
اہمیت بیان
کیجیے۔ |
||
|
مصنف
کی دیگر تحریریں قرآنی
عربی
پروگرام / سفرنامہ
ترکی
/ مسلم
دنیا اور ذہنی،
فکری اور نفسیاتی
غلامی
/ اسلام
میں جسمانی و
ذہنی غلامی
کے انسداد کی
تاریخ / تعمیر
شخصیت
پروگرام / قرآن اور
بائبل
کے دیس میں / علوم
الحدیث: ایک
تعارف / کتاب
الرسالہ:
امام شافعی کی
اصول فقہ پر
پہلی کتاب کا
اردو ترجمہ و
تلخیص
/ اسلام
اور دور حاضر
کی تبدیلیاں / ایڈورٹائزنگ
کا اخلاقی
پہلو سے
جائزہ / الحاد
جدید کے مغربی
اور مسلم
معاشروں پر
اثرات / اسلام
اور نسلی و
قومی امتیاز / اپنی
شخصیت اور
کردار کی تعمیر
کیسے کی
جائے؟
/ مایوسی
کا علاج کیوں
کر ممکن ہے؟ / دور جدید
میں دعوت دین
کا طریق کار / اسلام
کا خطرہ: محض ایک
وہم یا حقیقت /
Quranic Concept of Human Life Cycle
/ Empirical
Evidence of God’s Accountability
|
||