|
بِسمِ
اللهِ
الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ Allah, in the name of, the Most
Affectionate, the Eternally Merciful |
||
Religion
& Ethics
Dedicated
to ethics, religious tolerance, peace and love for humanity |
اخلاقیات
اور مذہب
اعلی
اخلاقی رویوں،
مذہبی
رواداری، امن
اور انسانیت
کی محبت سے
وابستہ |
|
اردو
اور عربی تحریروں کو بہتر
دیکھنے کے
لئے نسخ اور
نستعلیق
فانٹ یہاں سے
ڈاؤن لوڈ کیجیے
|
||
|
علوم
الحدیث: ایک تعارف کتاب
کو
ڈاؤن لوڈ کرنے کے
لئے یہاں کلک
کیجیے (سائز 5MB) حصہ پنجم: اسناد
اور اس سے
متعلقہ علوم یونٹ 11: اسناد
سے متعلق اہم
مباحث |
||
|
سبق 6:
مُدَبَّج
اور روایت
الاَقران اقران،
قرین کی جمع
ہے جس کا معنی
ہے ساتھی۔ اصطلاحی
مفہوم میں
اقران ایسے
راویوں کو
کہتے ہیں جو
عمر اور
اسناد میں
ایک دوسرے کے
قریب ہوں۔ اس کا
مطلب ہے کہ
ایک ساتھی
دوسرے ساتھی
سے حدیث
روایت کرے۔
اس کی مثال یہ
ہے کہ سلیمان
التیمی،
مِسعر بن
کدام سے حدیث
روایت کریں۔
یہ دونوں قریبی
ساتھی ہیں۔
ہمیں ایسی
کسی حدیث کا
علم نہیں ہے
جو مسعر نے
سلیمان سے
روایت کی ہو۔ یہ
"تدبیج" کا
اسم مفعول ہے
اور اس کا
معنی ہے مزین
کیا ہوا۔ یہ
"چہرے کی
آرائش" سے
ماخوذ ہے۔ اس
کو مدبج کا
نام اس لئے
دیا گیا ہے کہ
روایت کرنے
والے دونوں
راوی مرتبے
میں ایک
دوسرے کے
برابر ہوتے
ہیں۔ اصطلاحی
مفہوم میں
مدبج ایسی
حدیث کو کہا
جاتا ہے جس کے
راوی ایک
دوسرے کے
ساتھی ہوں۔ · صحابہ
میں اس کی
مثال یہ ہے کہ
سیدنا ابوہریرہ
رضی اللہ
عنہ، سیدہ
عائشہ رضی اللہ
عنہا سے یا
سیدہ عائشہ،
حضرت ابوہریرہ
سے حدیث
روایت کریں۔ · تابعین
میں اس کی
مثال یہ ہے کہ
زہری، عمر بن
عبدالعزیز
سے یا عمر بن
عبدالعزیز
زہری سے حدیث
روایت کریں۔ · تبع
تابعین میں
اس کی مثال یہ
ہے کہ امام
مالک، امام
اوزاعی سے یا
اوزاعی مالک
سے حدیث روایت
کریں۔ مدبج
حدیث کی
تحقیق کا
فائدہ یہ
ہوتا ہے کہ اس سے
یہ شک دور ہو
جاتا ہے کہ
شاید سند میں
ایک راوی کا
نام محض
اضافی طور پر
آ گیا ہو یا
سند میں لفظ 'و'
یعنی 'اور' کی
جگہ 'عن' یعنی
'ان سے روایت
ہے' لکھا گیا
ہو۔ · دارقطنی
کی "المدبج"۔ · ابو
شیخ الاصبہانی
کی "روایۃ
الاقران"۔ مدبج اور
روایت
الاقران میں
فرق بیان
کیجیے۔ |
||
|
مصنف
کی دیگر تحریریں قرآنی
عربی
پروگرام / سفرنامہ
ترکی
/ مسلم
دنیا اور ذہنی،
فکری اور نفسیاتی
غلامی
/ اسلام
میں جسمانی و
ذہنی غلامی
کے انسداد کی
تاریخ / تعمیر
شخصیت
پروگرام / قرآن اور
بائبل
کے دیس میں / علوم
الحدیث: ایک
تعارف / کتاب
الرسالہ:
امام شافعی کی
اصول فقہ پر
پہلی کتاب کا
اردو ترجمہ و
تلخیص
/ اسلام
اور دور حاضر
کی تبدیلیاں / ایڈورٹائزنگ
کا اخلاقی
پہلو سے
جائزہ / الحاد
جدید کے مغربی
اور مسلم
معاشروں پر
اثرات / اسلام
اور نسلی و
قومی امتیاز / اپنی
شخصیت اور
کردار کی تعمیر
کیسے کی
جائے؟
/ مایوسی
کا علاج کیوں
کر ممکن ہے؟ / دور جدید
میں دعوت دین
کا طریق کار / اسلام
کا خطرہ: محض ایک
وہم یا حقیقت /
Quranic Concept of Human Life Cycle
/ Empirical
Evidence of God’s Accountability
|
||