|
بِسمِ
اللهِ
الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ Allah, in the name of, the Most
Affectionate, the Eternally Merciful |
||||
Religion
& Ethics
Dedicated
to ethics, religious tolerance, peace and love for humanity |
اخلاقیات
اور مذہب
اعلی
اخلاقی رویوں،
مذہبی
رواداری، امن
اور انسانیت
کی محبت سے
وابستہ |
|||
اردو
اور عربی تحریروں کو بہتر
دیکھنے کے
لئے نسخ اور
نستعلیق
فانٹ یہاں سے
ڈاؤن لوڈ کیجیے
|
||||
|
علوم
الحدیث: ایک تعارف کتاب
کو
ڈاؤن لوڈ کرنے کے
لئے یہاں کلک
کیجیے (سائز 5MB) حصہ
چہارم: روایت،
اس کے آداب
اور اس کے ضبط
کا طریق کار------
یونٹ 10: آداب
روایت |
||||
|
سبق 1:
محدث کے لئے
مقرر آداب حدیث کی
تعلیم و تعلم
میں مشغول
ہونا اللہ
تعالی کا قرب
حاصل کرنے کا
بہترین اور
اعلی ذریعہ
ہے۔ اس وجہ سے
جو شخص حدیث
کو حاصل کر کے
اسے لوگوں
میں پھیلانے
میں مشغول
ہو، اس کے لئے
لازم ہے کہ وہ
اپنے اندر
اعلی اخلاق اور
اچھی عادات
پیدا کرے
تاکہ لوگوں
میں اس کی پہچان
ایک سچے شخص
کی ہو۔ اس شخص
کو چاہیے کہ وہ
دوسروں کو
حدیث پر عمل
کرنے سے پہلے
خود اس پر عمل
کرنے والا
ہو۔ محدث کی
شخصیت میں
کیا خصوصیات
ہونی
چاہییں؟ · محدث
کی نیت درست
ہو اور وہ
خلوص نیت سے
کام کرے۔ اس
کا دل دنیاوی
مقاصد جیسے
شہرت اور
مرتبے کی
خواہش سے
خالی ہو۔ · اس
کا مقصد حدیث
کی نشر و
اشاعت ہونا
چاہیے۔ رسول
اللہ صلی
اللہ علیہ
واٰلہ وسلم
کی تعلیمات
کی تبلیغ کے
باعث وہ بہت
بڑے اجر کا حق
دار ہو گا۔ · وہ
حدیث کا علم
ایسے استاذ
سے حاصل کرے
جو علم اور
تجربے میں اس
سے بہتر ہو۔ · اگر
اس سے کوئی
ایسی حدیث کے
بارے میں
پوچھے جس کا
اسے خود علم
نہ ہو لیکن وہ
جانتا ہو کہ
کوئی دوسرا
شخص اس حدیث
کے بارے میں
علم رکھتا ہے تو
وہ اس سائل کو
دوسرے محدث
کی طرف بھیج
دے۔ · اگر
کوئی اسے نیت
کے درست نہ
ہونے کے بارے
میں خبردار
کرے تو اسے
چاہیے کہ وہ
فوراً اپنی
نیت کی اصلاح
کر لے۔ · اگر
وہ اہلیت
رکھتا ہو تو
حدیث کی
املاء اور تعلیم
کے لئے مجلس
منعقد کرے۔
یہ حدیث
روایت کا سب
سے بہترین
طریقہ ہے۔
حدیث کی
تعلیم و
املاء کی
مجلس کے لئے
کس چیز کا
اہتمام بہتر
ہے؟ · محدث
پاک صاف ہو
اور اپنے بال
اور داڑھی کو
اچھی طرح
کنگھی کر کے
آئے۔ (مقصد یہ
ہے کہ اس کی
شخصیت
باوقار اور
اچھی ہو تاکہ
لوگ اس سے گھن
کھا کر دور نہ
بھاگیں۔
افسوس کہ
ہمارے دور
میں دین کی
خدمت کرنے
والوں میں یہ
اچھی عادات
مفقود ہوتی
جا رہی ہیں۔) · محدث
رسول اللہ
صلی اللہ
علیہ واٰلہ
وسلم کی حدیث
کی تعظیم کے
لئے باوقار
انداز
اختیار کرے۔ · محدث
تمام حاضرین
مجلس کے ساتھ
برابری کا
سلوک کرے۔ وہ
کسی ایک کو
دوسرے پر
ترجیح نہ دے۔ · محدث
مجلس کا آغاز
و اختتام
اللہ تعالی
کی حمد و ثنا
اور نبی کریم
صلی اللہ
علیہ واٰلہ
وسلم پر درود
بھیج کر کرے۔ · محدث
ایسے الفاظ
سے اجتناب
کرے جو
حاضرین مجلس
کے عقل و فہم
سے بالاتر
ہوں۔ · محدث
حدیث کی
املاء کے
اختتام پر
حکایات اور دلچسپ
باتیں سنائے
تاکہ حاضرین
بوریت کا
شکار نہ ہوں۔
حدیث کی
تعلیم دینے
کے لئے مناسب
عمر کیا ہے؟ اس بارے
میں اختلاف
رائے پایا
جاتا ہے۔ بعض
اہل علم کے
نزدیک پچاس
یا چالیس سال
کی عمر میں یہ
کام شروع
کرنا چاہیے۔
صحیح نقطہ
نظر یہ ہے کہ یہ
کام اس وقت
کرنا چاہیے
جب انسان اس
کام کے قابل
ہو جائے۔ یہ
کام کسی بھی
عمر میں شروع
کیا جا سکتا
ہے۔ · خطیب
بغدادی کی الجامع
الاخلاق
الراوی و
آداب السامع · ابن
عبدالبر کی جامع
بیان العلم و
فضلہ و ما
ینبغی فی
روایتۃ و
حملہ |
||||
|
مصنف
کی دیگر تحریریں قرآنی
عربی
پروگرام / سفرنامہ
ترکی
/ مسلم
دنیا اور ذہنی،
فکری اور نفسیاتی
غلامی
/ اسلام
میں جسمانی و
ذہنی غلامی
کے انسداد کی
تاریخ / تعمیر
شخصیت
پروگرام / قرآن اور
بائبل
کے دیس میں / علوم
الحدیث: ایک
تعارف / کتاب
الرسالہ:
امام شافعی کی
اصول فقہ پر
پہلی کتاب کا
اردو ترجمہ و
تلخیص
/ اسلام
اور دور حاضر
کی تبدیلیاں / ایڈورٹائزنگ
کا اخلاقی
پہلو سے
جائزہ / الحاد
جدید کے مغربی
اور مسلم
معاشروں پر
اثرات / اسلام
اور نسلی و
قومی امتیاز / اپنی
شخصیت اور
کردار کی تعمیر
کیسے کی
جائے؟
/ مایوسی
کا علاج کیوں
کر ممکن ہے؟ / دور جدید
میں دعوت دین
کا طریق کار / اسلام
کا خطرہ: محض ایک
وہم یا حقیقت /
Quranic Concept of Human Life Cycle
/ Empirical
Evidence of God’s Accountability
|
||||