|
بِسمِ
اللهِ
الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ Allah, in the name of, the Most
Affectionate, the Eternally Merciful |
|||
Religion
& Ethics
Dedicated
to ethics, religious tolerance, peace and love for humanity |
اخلاقیات
اور مذہب
اعلی
اخلاقی رویوں،
مذہبی
رواداری، امن
اور انسانیت
کی محبت سے
وابستہ |
||
اردو
اور عربی تحریروں کو بہتر
دیکھنے کے
لئے نسخ اور
نستعلیق
فانٹ یہاں سے
ڈاؤن لوڈ کیجیے
|
|||
|
علوم
الحدیث: ایک تعارف کتاب
کو
ڈاؤن لوڈ کرنے کے
لئے یہاں کلک
کیجیے (سائز 5MB) حصہ دوم: خبر
(حدیث) یونٹ 5: مقبول
و مردود
دونوں قسم کی
احادیث پر
مشتمل تقسیم |
|||
|
سبق 6:
"مُتَصِّل"
حدیث لغوی
مفہوم میں
'متصل'، اتصل
کا اسم فاعل
ہے جس کا معنی
ہے ملا ہوا۔
یہ منقطع کا
متضاد ہے۔
اصطلاحی
مفہوم میں یہ
ایسی حدیث کو
کہتے ہیں جس
کا سلسلہ سند
ملا ہوا ہو
اگرچہ یہ
مرفوع یا
موقوف ہو
یعنی رسول
اللہ صلی
اللہ علیہ
واٰلہ وسلم یا
کسی صحابی تک
پہنچ کر
سلسلہ سند
ختم ہو جائے۔
اسے "موصول"
حدیث بھی کہا
جاتا ہے۔ متصل
مرفوع کی
مثال یہ ہے:
مالک—ابن
شہاب—سالم
بن عبداللہ—ان کے
والد (یعنی
عبداللہ بن
عمر)—رسول
اللہ صلی
اللہ علیہ
واٰلہ وسلم۔
آپ نے فرمایا۔۔۔۔۔۔ متصل
موقوف کی
مثال یہ ہے:
مالک—نافع—ابن عمر
رضی اللہ
عنہما۔ ابن
عمر کہتے
ہیں۔۔۔۔۔۔ کیا
تابعی کے قول
کو بھی متصل
کہا جا سکتا
ہے؟ عراقی
کہتے ہیں کہ
تابعی کے قول
کو مطلقاً
متصل کہنا
درست نہیں
ہے، ہاں شرط
لگا کر اس قول
کو متصل کہا
جا سکتا ہے۔
یہ شرط
محدثین کے
کلام میں
پائی جاتی
ہے۔ اس کی
مثال یہ ہے کہ
کہا جائے،
"یہ سعید بن
مسیب تک متصل
ہے، یا ابن
شہاب زھری تک
متصل ہے، یا
مالک تک متصل
ہے، وغیرہ وغیرہ۔"
اس میں ایک
نکتہ یہ بھی
ہے کہ ان
احادیث کو
'مقطوع' کہا
جاتا ہے۔ اس
قسم کی
احادیث کو 'متصل'
کہنا اسی طرح
کا عمل ہے
جیسا کہ بسا
اوقات لغت
میں ایک ہی
چیز کے دو
ایسے نام رکھ
دیے جاتے ہیں
جو ایک دوسرے
سے متضاد ہوتے
ہیں۔
·
متصل
حدیث کی
تعریف بیان
کیجیے۔ ·
متصل کا
موازنہ مسند
حدیث سے
کیجیے۔ کیا
ان دونوں میں
کوئی فرق ہے؟ |
|||
|
مصنف
کی دیگر تحریریں قرآنی
عربی
پروگرام / سفرنامہ
ترکی
/ مسلم
دنیا اور ذہنی،
فکری اور نفسیاتی
غلامی
/ اسلام
میں جسمانی و
ذہنی غلامی
کے انسداد کی
تاریخ / تعمیر
شخصیت
پروگرام / قرآن اور
بائبل
کے دیس میں / علوم
الحدیث: ایک
تعارف / کتاب
الرسالہ:
امام شافعی کی
اصول فقہ پر
پہلی کتاب کا
اردو ترجمہ و
تلخیص
/ اسلام
اور دور حاضر
کی تبدیلیاں / ایڈورٹائزنگ
کا اخلاقی
پہلو سے
جائزہ / الحاد
جدید کے مغربی
اور مسلم
معاشروں پر
اثرات / اسلام
اور نسلی و
قومی امتیاز / اپنی
شخصیت اور
کردار کی تعمیر
کیسے کی
جائے؟
/ مایوسی
کا علاج کیوں
کر ممکن ہے؟ / دور جدید
میں دعوت دین
کا طریق کار / اسلام
کا خطرہ: محض ایک
وہم یا حقیقت /
Quranic Concept of Human Life Cycle
/ Empirical
Evidence of God’s Accountability
|
|||