|
بِسمِ
اللهِ
الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ Allah, in the name of, the Most
Affectionate, the Eternally Merciful |
||
Religion
& Ethics
Dedicated
to ethics, religious tolerance, peace and love for humanity |
اخلاقیات
اور مذہب
اعلی
اخلاقی رویوں،
مذہبی
رواداری، امن
اور انسانیت
کی محبت سے
وابستہ |
|
اردو
اور عربی تحریروں کو بہتر
دیکھنے کے
لئے نسخ اور
نستعلیق
فانٹ یہاں سے
ڈاؤن لوڈ کیجیے
|
||
|
علوم
الحدیث: ایک تعارف کتاب
کو
ڈاؤن لوڈ کرنے کے
لئے یہاں کلک
کیجیے (سائز 5MB) حصہ دوم: خبر
(حدیث) یونٹ 4: مسترد
شدہ خبر |
||
|
سبق 19:
ثقہ راویوں
کی حدیث سے
اختلاف کے
باعث مردود
حدیث اگر کسی
راوی پر یہ
الزام عائد
کیا گیا ہو کہ
اس کی روایات
ثقہ راویوں
کی روایات سے
مختلف ہوتی
ہیں تو اس کے
نتیجے میں
(مردود) حدیث
کی پانچ
اقسام پیدا
ہوتی ہیں جن
کی تفصیلات
یہ ہیں: اگر ثقہ
راویوں سے
اختلاف کرتے
ہوئے اسناد
میں تغیر و
تبدل کیا
جائے یا کسی
موقوف (صحابی
تک پہنچنے
والی) روایت
کو مرفوع
(حضور صلی
اللہ علیہ
واٰلہ وسلم
تک پہنچنے
والی) روایت
بنا دیا جائے
تو یہ حدیث
"مدرج" کہلاتی
ہے۔ · اگر
ثقہ راویوں سے
اختلاف کرتے
ہوئے اسناد
کو آگے پیچھے
کر دیا جائے
تو یہ حدیث
"مقلوب"
کہلاتی ہے۔ · اگر
ثقہ راویوں سے
اختلاف کرتے
ہوئے اسناد
میں کسی راوی
کا اضافہ کر
دیا جائے تو اس
روایت کو
"المزید فی
متصل
الاسانید"
کہا جائے گا۔ · اگر
ثقہ راویوں سے
اختلاف کرتے
ہوئے راوی کا
نام تبدیل کر
دیا جائے یا
پھر متن میں
متضاد باتیں
پائی جائیں
تو یہ حدیث
"مضطرب"
کہلاتی ہے۔ · اگر ثقہ
راویوں سے
اختلاف اس
طریقے سے کیا
جائے کہ اس کے
نتیجے میں
سند تو صحیح
طور پر باقی
رہ جائے لیکن
اس میں الفاظ
تبدیل ہو
جائیں تو اس
حدیث کو
"مصحف" کہا
جائے گا۔ (النخبة وشرحها
ص 48-49) اب ہم ان
تمام اقسام
کو تفصیل سے
بیان کرتے ہیں۔ ثقہ
راویوں کی
حدیث سے
اختلاف سے
کیا مراد ہے؟ |
||
|
مصنف
کی دیگر تحریریں قرآنی
عربی
پروگرام / سفرنامہ
ترکی
/ مسلم
دنیا اور ذہنی،
فکری اور نفسیاتی
غلامی
/ اسلام
میں جسمانی و
ذہنی غلامی
کے انسداد کی
تاریخ / تعمیر
شخصیت
پروگرام / قرآن اور
بائبل
کے دیس میں / علوم
الحدیث: ایک
تعارف / کتاب
الرسالہ:
امام شافعی کی
اصول فقہ پر
پہلی کتاب کا
اردو ترجمہ و
تلخیص
/ اسلام
اور دور حاضر
کی تبدیلیاں / ایڈورٹائزنگ
کا اخلاقی
پہلو سے
جائزہ / الحاد
جدید کے مغربی
اور مسلم
معاشروں پر
اثرات / اسلام
اور نسلی و
قومی امتیاز / اپنی
شخصیت اور
کردار کی تعمیر
کیسے کی
جائے؟
/ مایوسی
کا علاج کیوں
کر ممکن ہے؟ / دور جدید
میں دعوت دین
کا طریق کار / اسلام
کا خطرہ: محض ایک
وہم یا حقیقت /
Quranic Concept of Human Life Cycle
/ Empirical
Evidence of God’s Accountability
|
||