|
بِسمِ
اللهِ
الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ Allah, in the name of, the Most
Affectionate, the Eternally Merciful |
||
Religion
& Ethics
Dedicated
to ethics, religious tolerance, peace and love for humanity |
اخلاقیات
اور مذہب
اعلی
اخلاقی رویوں،
مذہبی
رواداری، امن
اور انسانیت
کی محبت سے
وابستہ |
|
اردو
اور عربی تحریروں کو بہتر
دیکھنے کے
لئے نسخ اور
نستعلیق
فانٹ یہاں سے
ڈاؤن لوڈ کیجیے
|
||
|
علوم
الحدیث: ایک تعارف کتاب
کو
ڈاؤن لوڈ کرنے کے
لئے یہاں کلک
کیجیے (سائز 5MB) حصہ دوم: خبر
(حدیث) یونٹ 4: مسترد
شدہ خبر |
||
|
سبق 18:
کمزور حفاظت
والے راوی کی
بیان کردہ
حدیث کمزور
حفاظت کا
معنی ہے کہ اس
نے احادیث
کوصحیح طور
پر محفوظ نہ
رکھا ہو جس کے
باعث اس کی
احادیث میں
غلطی کا
امکان، صحت
کی نسبت زیادہ
پایا جاتا
ہو۔ کمزور
حافظے کی دو
صورتیں ہیں: · کسی
شخص کا حافظہ
اوائل عمر سے
لے کر اس کی
موت تک کمزور
رہا ہو۔ حدیث
کے بعض
ماہرین کے
نزدیک اس کی
بیان کردہ
حدیث شاذ ہو۔ · کسی
شخص کے حدیث
کو محفوظ
رکھنے کی
صلاحیت میں
عمر کے کسی
مخصوص حصے
میں کمزوری
واقع ہو گئی
ہو۔ بڑھاپے ،
بینائی کے
زائل ہونے،
یا اس شخص کی
لکھی ہوئی
کتاب کے جل کر
ضائع ہو جانے
کی وجہ سے
ایسا ہونا
ممکن ہے۔
ایسے شخص کو
"مُختَلِط"
کا نام دیا
گیا ہے۔ کمزور
حفاظت والے
راوی کی بیان
کردہ احادیث
کا حکم جہاں تک
تو پہلی قسم
کے شخص کا
تعلق ہے، تو
ایسے شخص کی
تمام روایات
کو مسترد کر
دیا جائے گا۔
رہا دوسری
قسم کا یعنی
"مختلط" شخص
تو اس کی
روایت کا حکم
اس طرح سے ہے: · اگر
حادثے سے
پہلے اس شخص
کی بیان کردہ
احادیث کو
الگ کرنا
ممکن ہو تو ان
احادیث کو
قبول کیا جائے
گا۔ · حادثے
کے بعد بیان
کردہ احادیث
کو مسترد کر
دیا جائے گا۔ · وہ
احادیث جن کے
بارے میں یہ
معلوم نہ ہو
کہ یہ اس شخص
نے حادثے سے
پہلے بیان کی
ہیں یا بعد میں،
ان کے بارے
میں خاموشی
اختیار کی
جائے گی جب تک
ان کے بارے
میں تفصیل
معلوم نہ ہو
جائے۔ کسی شخص
کی حدیث
محفوظ رکھنے
کی صلاحیت
میں کیا
کمزوریاں
پائی جا سکتی
ہیں۔ |
||
|
مصنف
کی دیگر تحریریں قرآنی
عربی
پروگرام / سفرنامہ
ترکی
/ مسلم
دنیا اور ذہنی،
فکری اور نفسیاتی
غلامی
/ اسلام
میں جسمانی و
ذہنی غلامی
کے انسداد کی
تاریخ / تعمیر
شخصیت
پروگرام / قرآن اور
بائبل
کے دیس میں / علوم
الحدیث: ایک
تعارف / کتاب
الرسالہ:
امام شافعی کی
اصول فقہ پر
پہلی کتاب کا
اردو ترجمہ و
تلخیص
/ اسلام
اور دور حاضر
کی تبدیلیاں / ایڈورٹائزنگ
کا اخلاقی
پہلو سے
جائزہ / الحاد
جدید کے مغربی
اور مسلم
معاشروں پر
اثرات / اسلام
اور نسلی و
قومی امتیاز / اپنی
شخصیت اور
کردار کی تعمیر
کیسے کی
جائے؟
/ مایوسی
کا علاج کیوں
کر ممکن ہے؟ / دور جدید
میں دعوت دین
کا طریق کار / اسلام
کا خطرہ: محض ایک
وہم یا حقیقت /
Quranic Concept of Human Life Cycle
/ Empirical
Evidence of God’s Accountability
|
||