|
بِسمِ
اللهِ
الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ Allah, in the name of, the Most
Affectionate, the Eternally Merciful |
|||
Religion
& Ethics
Dedicated
to ethics, religious tolerance, peace and love for humanity |
اخلاقیات
اور مذہب
اعلی
اخلاقی رویوں،
مذہبی
رواداری، امن
اور انسانیت
کی محبت سے
وابستہ |
||
اردو
اور عربی تحریروں کو بہتر
دیکھنے کے
لئے نسخ اور
نستعلیق
فانٹ یہاں سے
ڈاؤن لوڈ کیجیے
|
|||
|
علوم
الحدیث: ایک تعارف کتاب
کو
ڈاؤن لوڈ کرنے کے
لئے یہاں کلک
کیجیے (سائز 5MB) حصہ دوم: خبر
(حدیث) یونٹ 4: مسترد
شدہ خبر |
|||
|
سبق 17:
بدعتی راوی
کی بیان کردہ
حدیث لغوی
اعتبار سے
بدعت کا معنی
ہے نئی چیز۔
اصطلاحی
مفہوم میں نبی
صلی اللہ
علیہ واٰلہ
وسلم کے
ذریعے دین کے
مکمل ہو جانے
کے بعد اس میں
نئے عقائد و
اعمال کے
اضافے کو
بدعت کہا
جاتا ہے۔ بدعت کی
دو اقسام ہیں: · کفر تک
پہنچانے
والی بدعت:
ایسی بدعت جس
کے باعث اس کو
اختیار کرنے
والا دائرہ
اسلام سے خارج
ہو جائے۔ جو شخص
دین کے
متواتر اور
معلوم احکام
کا انکار کرے
یا دین کے
بنیادی
عقائد سے
مختلف عقیدہ
رکھے، اس کی
بیان کردہ
حدیث کو قبول
نہیں کیا جائے
گا۔ (مثلاً
کوئی خدا کے
وجود، آخرت،
نماز، زکوۃ
وغیرہ کا
منکر ہو۔) (النخبة
وشرحها ص 52) · فسق
و فجور کی حد
تک پہنچانے
والی بدعت: اس
بدعت کا
مرتکب دائرہ
اسلام سے
خارج تو نہیں
ہوتا البتہ
گناہگار
ضرور ہوتا
ہے۔ (مثلاً کوئی
شخص دین میں
نت نئی
عبادات یا
وظائف ایجاد
کر لے۔) بدعتی
کی بیان کردہ
حدیث کا حکم اگر
بدعتی کی
بدعت حد کفر
تک پہنچتی ہو
تو اس کی
روایت کو رد
کر دیا جائے
گا۔ اگر اس کی
بدعت حد کفر
تک نہ پہنچتی
ہو بلکہ ایسا
بدعتی فسق و
فجور کی حد تک
ہی محدود ہو
تو اکثر اہل علم
کے نزدیک اس
کی روایت کو
دو شرائط کی
بنیاد پر
قبول کیا
جائے گا: · وہ
شخص اپنی
بدعت کی طرف
دعوت دینے
والا نہ ہو۔ · وہ
ایسی حدیث
روایت نہ کرے
جو اس کی بدعت
کو فروغ دینے والی
ہو۔ بدعتی
کی حدیث کا
کیا کوئی خاص
نام ہے؟ بدعتی کی
بیان کردہ
حدیث کا کوئی
خاص نام نہیں
ہے۔ جیسا کہ
آپ جانتے ہیں
کہ یہ مردود
احادیث کی
ایک قسم ہے۔
ایسی حدیث کو
سوائے اوپر
بیان کردہ
شرائط کے
قبول نہیں
کیا جا سکتا۔
·
کسی بدعت
سے وابستہ
راوی کی بیان
کردہ حدیث کو
قبول کرنے
میں تردد کی
وجہ بیان
کیجیے۔ ·
بدعت میں
مبتلا شخص کی
حدیث کو کن
شرائط کی
بنیاد پر قبول
کیا گیا ہے؟ |
|||
|
مصنف
کی دیگر تحریریں قرآنی
عربی
پروگرام / سفرنامہ
ترکی
/ مسلم
دنیا اور ذہنی،
فکری اور نفسیاتی
غلامی
/ اسلام
میں جسمانی و
ذہنی غلامی
کے انسداد کی
تاریخ / تعمیر
شخصیت
پروگرام / قرآن اور
بائبل
کے دیس میں / علوم
الحدیث: ایک
تعارف / کتاب
الرسالہ:
امام شافعی کی
اصول فقہ پر
پہلی کتاب کا
اردو ترجمہ و
تلخیص
/ اسلام
اور دور حاضر
کی تبدیلیاں / ایڈورٹائزنگ
کا اخلاقی
پہلو سے
جائزہ / الحاد
جدید کے مغربی
اور مسلم
معاشروں پر
اثرات / اسلام
اور نسلی و
قومی امتیاز / اپنی
شخصیت اور
کردار کی تعمیر
کیسے کی
جائے؟
/ مایوسی
کا علاج کیوں
کر ممکن ہے؟ / دور جدید
میں دعوت دین
کا طریق کار / اسلام
کا خطرہ: محض ایک
وہم یا حقیقت /
Quranic Concept of Human Life Cycle
/ Empirical
Evidence of God’s Accountability
|
|||