|
بِسمِ
اللهِ
الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ Allah, in the name of, the Most
Affectionate, the Eternally Merciful |
|||
Religion
& Ethics
Dedicated
to ethics, religious tolerance, peace and love for humanity |
اخلاقیات
اور مذہب
اعلی
اخلاقی رویوں،
مذہبی
رواداری، امن
اور انسانیت
کی محبت سے
وابستہ |
||
اردو
اور عربی تحریروں کو بہتر
دیکھنے کے
لئے نسخ اور
نستعلیق
فانٹ یہاں سے
ڈاؤن لوڈ کیجیے
|
|||
|
علوم
الحدیث: ایک تعارف کتاب
کو
ڈاؤن لوڈ کرنے کے
لئے یہاں کلک
کیجیے (سائز 5MB) حصہ دوم: خبر
(حدیث) یونٹ 4: مسترد
شدہ خبر |
|||
|
سبق 9:
مُرسَل خفی مرسل،
لفظ ارسال کا
اسم مفعول ہے
جس کا معنی ہے
ڈھیلی ڈھالی
چیز۔ خفی،
ظاہر کا
متضاد ہے۔ اس
کا مطلب ہے
چھپی ہوئی
چیز جسے
تفصیلی
تحقیق کے
بغیر معلوم
نہ کیا جا
سکے۔ اصطلاحی
مفہوم میں
مرسل خفی
ایسی حدیث
ہوتی ہے جس کا
راوی اسے کسی
ایسے شیخ سے
روایت کرتا
ہے جس سے اس
راوی کی
ملاقات ہوئی ہوتی
ہے یا کم از کم
جو اس کے
زمانے میں
موجود ہوتا
ہے لیکن اس
راوی نے شیخ
سے کوئی بھی
حدیث سنی
نہیں ہوتی۔
وہ راوی حدیث
کو ذو معنی
الفاظ میں
روایت کرتا
ہے جیسے ("میں
نے اس شخص سے
یہ حدیث سنی"
کی بجائے یہ
کہنا کہ) "اس
نے کہا"۔ ابن ماجہ
روایت کرتے
ہیں کہ عمر بن
عبدالعزیز نے
عقبۃ بن عامر سے
مرفوع روایت
کی کہ رسول
اللہ صلی اللہ
علیہ واٰلہ
وسلم نے
فرمایا،
"اللہ تعالی پہرہ
دینے والے پر
رحمت
فرمائے۔" (ابن ماجه –
كتاب الجهاد –
جـ 2 ص 925 رقم
الحديث / 2769) امام
مِّزِی اپنی
کتاب اطراف
میں لکھتے
ہیں کہ عمر بن
عبدالعزیز
کی ملاقات
کبھی عقبہ بن
عامر سے نہیں
ہوئی۔
مرسل خفی
کی پہچان تین
ذرائع سے
ہوتی ہے: · (فن
رجال کے) بعض
ماہرین واضح
طور پر بیان
کر دیتے ہیں
کہ وہ راوی جس
شیخ سے حدیث
بیان کر رہا ہے،
اس کی کبھی ان
سے ملاقات
نہیں ہوئی یا
اس نے کبھی ان
سے حدیث نہیں
سنی۔ · وہ
راوی خود کسی
موقع پر بیان
کر دے کہ اس کی
شیخ سے کبھی
ملاقات نہیں
ہوئی یا اس نے
کبھی ان سے
حدیث نہیں
سنی۔ · حدیث
کسی اور مقام
پر بھی موجود
ہو جس میں اس راوی
اور شیخ کے
درمیان کچھ
افراد کا
اضافہ پایا
جاتا ہو۔ اس تیسرے
امر کے بارے
میں اہل علم
کے مابین
اختلاف ہے
کیونکہ ایک
متصل سند مل
جانے کے بعد
یہ حدیث مرسل
نہیں رہے گی
بلکہ متصل ہو
جائے گی۔ یہ ضعیف
حدیث ہے۔ اس
کی وجہ یہ ہے
کہ یہ منقطع ہے۔
جب اس کا
منقطع ہونا
ظاہر ہو جائے
گا تو اس پر
وہی حکم لگے
گا جو منقطع
حدیث کا حکم
ہے۔ مرسل
خفی سے متعلق
مشہور
تصانیف خطیب
بغدادی کی
کتاب
التفصیل لمبہم
المراسیل ·
مرسل خفی
کی تعریف
کیجیے۔ ·
مرسل اور
مرسل خفی کا
فرق بیان
کیجیے۔ ·
اوپر
بیان کردہ
کتاب کو
انٹرنیٹ پر
تلاش کیجیے۔ |
|||
|
مصنف
کی دیگر تحریریں قرآنی
عربی
پروگرام / سفرنامہ
ترکی
/ مسلم
دنیا اور ذہنی،
فکری اور نفسیاتی
غلامی
/ اسلام
میں جسمانی و
ذہنی غلامی
کے انسداد کی
تاریخ / تعمیر
شخصیت
پروگرام / قرآن اور
بائبل
کے دیس میں / علوم
الحدیث: ایک
تعارف / کتاب
الرسالہ:
امام شافعی کی
اصول فقہ پر
پہلی کتاب کا
اردو ترجمہ و
تلخیص
/ اسلام
اور دور حاضر
کی تبدیلیاں / ایڈورٹائزنگ
کا اخلاقی
پہلو سے
جائزہ / الحاد
جدید کے مغربی
اور مسلم
معاشروں پر
اثرات / اسلام
اور نسلی و
قومی امتیاز / اپنی
شخصیت اور
کردار کی تعمیر
کیسے کی
جائے؟
/ مایوسی
کا علاج کیوں
کر ممکن ہے؟ / دور جدید
میں دعوت دین
کا طریق کار / اسلام
کا خطرہ: محض ایک
وہم یا حقیقت /
Quranic Concept of Human Life Cycle
/ Empirical
Evidence of God’s Accountability
|
|||