|
بِسمِ
اللهِ
الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ Allah, in the name of, the Most
Affectionate, the Eternally Merciful |
|||
Religion
& Ethics
Dedicated
to ethics, religious tolerance, peace and love for humanity |
اخلاقیات
اور مذہب
اعلی
اخلاقی رویوں،
مذہبی
رواداری، امن
اور انسانیت
کی محبت سے
وابستہ |
||
اردو
اور عربی تحریروں کو بہتر
دیکھنے کے
لئے نسخ اور
نستعلیق
فانٹ یہاں سے
ڈاؤن لوڈ کیجیے
|
|||
|
علوم
الحدیث: ایک تعارف کتاب
کو
ڈاؤن لوڈ کرنے کے
لئے یہاں کلک
کیجیے (سائز 5MB) حصہ دوم: خبر
(حدیث) یونٹ 4: مسترد
شدہ خبر |
|||
|
سبق 3:
اسقاط سند کے
باعث مسترد کردہ
حدیث "اسقاط
سند" کا مطلب
یہ ہے کہ
سلسلہ اسناد
میں ایک یا
ایک سے زائد
راوی کے نام
غائب ہوں
خواہ ایسا
جان بوجھ کر
کیا گیا ہو یا
نہ ہو۔ راوی
کے نام کا
غائب ہونا
سند کے شروع
میں بھی ہو
سکتا ہے، آخر
میں بھی اور
درمیان میں بھی۔
یہ سقوط ظاہر
بھی ہو سکتا
ہے اور چھپا
ہوا بھی۔ "سقوط
سند" کے ظاہر
ہونے یا چھپے
ہوئے ہونے کے اعتبار
سے اس کی دو
اقسام ہیں۔
ظاہر اور
خفی۔ سقوط
ظاہر، ایسا
اسقاط سند
ہوتا ہے جسے
علوم حدیث کے ماہرین
پہچان سکتے
ہیں۔ مثلاً
وہ جانتے ہیں
کہ ایک راوی
اور اس کے شیخ
(یعنی جس سے وہ
روایت کر رہا
ہے) کی آپس میں
ملاقات نہیں
ہوئی کیونکہ وہ
ایک زمانے سے
تعلق نہ
رکھتے تھے یا
اگرچہ ان کا
زمانہ ایک
تھا لیکن وہ
کبھی ایک
مقام پر
اکٹھے نہیں
ہوئے۔ اس
راوی کے پاس اپنے
شیخ کی جانب
سے اجازہ اور
وجادہ بھی
موجود نہ ہو۔
اسناد کی
تحقیق کرنے
والے محقق کو
راویوں کی
تاریخ
پیدائش،
تاریخ وفات،
طلب علم اور
سفر کے اوقات
وغیرہ کا علم
ہونا چاہیے
تاکہ وہ یہ
چیزیں جان
سکے۔
علماء
حدیث نے سقوط
ظاہر کو راوی
کے غائب ہونے کی سند
میں جگہ اور
غائب راویوں
کی تعداد کے
اعتبار سے
چار اقسام
میں تقسیم
کیا ہے: معلق،
مرسل، معضل
اور منقطع۔ سقوط
خفی، سند
حدیث میں
راویوں کا اس
طرح سے غائب
ہونا ہے جس کا
علم کسی عام
عالم حدیث کو
نہیں ہو سکتا
بلکہ سند میں
خامیوں کے
خصوصی ماہرین
کو ہی اس کا
علم ہو سکتا
ہے۔ اس کی دو
اقسام ہیں:
مدلَّس اور
مرسل خفی۔ اب
ہم ان چھ
اقسام کو الگ
الگ عنوانات
کے تحت بیان
کریں گے۔ اسقاط
سند سے کیا
مراد ہے۔
مثال سے
وضاحت کیجیے۔ |
|||
|
مصنف
کی دیگر تحریریں قرآنی
عربی
پروگرام / سفرنامہ
ترکی
/ مسلم
دنیا اور ذہنی،
فکری اور نفسیاتی
غلامی
/ اسلام
میں جسمانی و
ذہنی غلامی
کے انسداد کی
تاریخ / تعمیر
شخصیت
پروگرام / قرآن اور
بائبل
کے دیس میں / علوم
الحدیث: ایک
تعارف / کتاب
الرسالہ:
امام شافعی کی
اصول فقہ پر
پہلی کتاب کا
اردو ترجمہ و
تلخیص
/ اسلام
اور دور حاضر
کی تبدیلیاں / ایڈورٹائزنگ
کا اخلاقی
پہلو سے
جائزہ / الحاد
جدید کے مغربی
اور مسلم
معاشروں پر
اثرات / اسلام
اور نسلی و
قومی امتیاز / اپنی
شخصیت اور
کردار کی تعمیر
کیسے کی
جائے؟
/ مایوسی
کا علاج کیوں
کر ممکن ہے؟ / دور جدید
میں دعوت دین
کا طریق کار / اسلام
کا خطرہ: محض ایک
وہم یا حقیقت /
Quranic Concept of Human Life Cycle
/ Empirical
Evidence of God’s Accountability
|
|||