|
بِسمِ
اللهِ
الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ Allah, in the name of, the Most
Affectionate, the Eternally Merciful |
||
Religion
& Ethics
Dedicated
to ethics, religious tolerance, peace and love for humanity |
اخلاقیات
اور مذہب
اعلی
اخلاقی رویوں،
مذہبی
رواداری، امن
اور انسانیت
کی محبت سے
وابستہ |
|
اردو
اور عربی تحریروں کو بہتر
دیکھنے کے
لئے نسخ اور
نستعلیق
فانٹ یہاں سے
ڈاؤن لوڈ کیجیے
|
||
|
علوم
الحدیث: ایک تعارف کتاب
کو
ڈاؤن لوڈ کرنے کے
لئے یہاں کلک
کیجیے (سائز 5MB) حصہ دوم: خبر
(حدیث) یونٹ 3: خبر
مقبول |
||
|
سبق 1:
خبر واحد کی
قوت (قابل
اعتماد ہونے)
کے اعتبار سے
اس کی تقسیم خبر
واحد، خواہ
وہ مشہور،
عزیز یا غریب
ہو، کو اس کی
قوت (یعنی
قابل اعتماد
ہونے) کے
اعتبار سے دو
حصوں میں
تقسیم کیا جا
سکتا ہے: · مقبول:
یہ وہ خبر ہے
جس کے بارے
میں غالب
فیصلہ یہ ہو
کہ یہ سچے شخص
کی سچی خبر
ہے۔ اس کا حکم
یہ ہے کہ اسے
حاصل کر کے اس
پر عمل کرنا
چاہیے۔ · مردود:
یہ وہ خبر ہے
جس کے بارے
میں غالب
فیصلہ یہ ہو
کہ یہ سچے شخص
کی سچی خبر
نہیں ہے۔ اس
کا حکم یہ ہے
کہ اسے حاصل
کرنا اور اس
عمل کرنا ضروری
نہیں ہے۔ مقبول و
مردود دونوں
قسم کی خبروں
کی متعدد اقسام
ہیں جنہیں ہم
ان شاء اللہ
موجودہ اور
اگلے میں
بیان کریں
گے۔ خبر
مقبول کو اس
کے مختلف
درجوں کی
بنیاد پر دو
بڑے حصوں میں
تقسیم کیا جا
سکتا ہے: صحیح
اور حسن۔ اس
کے بعد ان میں
سے ہر ایک کو
دو مزید متعدد
اقسام میں
تقسیم کیا جا
سکتا ہے یعنی
وہ جو اپنی
ذات میں ہی
صحیح یا حسن ہوں
یا کسی دوسرے
کی وجہ سے
صحیح یا حسن
ہوں۔ اس طرح
سے خبر مقبول
کو چار اقسام
میں تقسیم کیا
جا سکتا ہے: · صحیح
لذاتہ · صحیح
لغیرہ · حسن
لذاتہ · حسن
لغیرہ خبر
مردود کی
اقسام کو ہم
اگلے یونٹ
میں بیان کریں
گے۔ ·
خبر
مقبول اور
خبر مردود
میں فرق بیان
کیجیے۔ ·
فن حدیث
کی اصطلاح
میں لفظ
مردود کا
معنی کیا ہے؟ ·
خبر
مقبول کی چار
اقسام کو
بیان کیجیے۔ |
||
|
مصنف
کی دیگر تحریریں قرآنی
عربی
پروگرام / سفرنامہ
ترکی
/ مسلم
دنیا اور ذہنی،
فکری اور نفسیاتی
غلامی
/ اسلام
میں جسمانی و
ذہنی غلامی
کے انسداد کی
تاریخ / تعمیر
شخصیت
پروگرام / قرآن اور
بائبل
کے دیس میں / علوم
الحدیث: ایک
تعارف / کتاب
الرسالہ:
امام شافعی کی
اصول فقہ پر
پہلی کتاب کا
اردو ترجمہ و
تلخیص
/ اسلام
اور دور حاضر
کی تبدیلیاں / ایڈورٹائزنگ
کا اخلاقی
پہلو سے
جائزہ / الحاد
جدید کے مغربی
اور مسلم
معاشروں پر
اثرات / اسلام
اور نسلی و
قومی امتیاز / اپنی
شخصیت اور
کردار کی تعمیر
کیسے کی
جائے؟
/ مایوسی
کا علاج کیوں
کر ممکن ہے؟ / دور جدید
میں دعوت دین
کا طریق کار / اسلام
کا خطرہ: محض ایک
وہم یا حقیقت /
Quranic Concept of Human Life Cycle
/ Empirical
Evidence of God’s Accountability
|
||