|
بِسمِ
اللهِ
الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ Allah, in the name of, the Most
Affectionate, the Eternally Merciful |
|||
Religion
& Ethics
Dedicated
to ethics, religious tolerance, peace and love for humanity |
اخلاقیات
اور مذہب
اعلی
اخلاقی رویوں،
مذہبی
رواداری، امن
اور انسانیت
کی محبت سے
وابستہ |
||
اردو
اور عربی تحریروں کو بہتر
دیکھنے کے
لئے نسخ اور
نستعلیق
فانٹ یہاں سے
ڈاؤن لوڈ کیجیے
|
|||
|
علوم
الحدیث: ایک تعارف کتاب
کو
ڈاؤن لوڈ کرنے کے
لئے یہاں کلک
کیجیے (سائز 5MB) حصہ اول:
تعارف یونٹ 1:
علوم الحدیث
کا تعارف |
|||
|
سبق 7:
علم المصطلح
کی بنیادی
تعریفات(1) اس سبق میں
ہم "تیسیر
مصطلح الحدیث"
میں بیان
کردہ بنیادی
تعریفات کے
علاوہ کچھ
اضافی تعریفات
بھی پیش کر
رہے ہیں جو
مصنف نے اصل
کتاب میں درج
نہیں کی ہیں۔ وہ علم جس
کے اصولوں
اور قواعد و
ضوابط کی بنیاد
پر کسی حدیث
کو قبول یا
مسترد کرنے
کے لئے اس کی
سند اور متن
کو جانچا اور
پرکھا جاتا
ہے۔ اس کا
موضوع (حدیث کی)
سند اور متن
کا تجزیہ
کرنا ہے تاکہ
حدیث کو قبول یا
مسترد کیا جا
سکے۔ علم
المصطلح کا
مقصد صحیح
اور کمزور
احادیث کی
پہچان کرنا
ہے۔ حدیث کا
لغوی مفہوم
"نئی بات" ہے۔
اس کی جمع
"احادیث" ہے۔
اصطلاحی
مفہوم میں حدیث
رسول اللہ صلی
اللہ علیہ واٰلہ
وسلم سے
منسوب کسی
قول، آپ کے کسی
فعل، آپ کی
عطا کردہ
اجازت یا کسی
کیفیت کو بیان
کرنے کا نام
حدیث ہے۔ حدیث کی
روایت کا
مطلب ہے کہ
کوئی شخص، کسی
اور سے حدیث
سنے اور پھر
اسے آگے
دوسرے افراد
کو منتقل کر
دے۔ روایت
زبانی بھی ہو
سکتی ہے اور
تحریری بھی۔ اس کا لغوی
مفہوم تو کسی
واقعے کو بیان
کرنا ہے۔
اصطلاحی طور
پر اس سے تین
مفاہیم مراد
لئے گئے ہیں۔ · "خبر"
اور "حدیث" ہم
معنی لفظ ہیں۔
· "حدیث"
وہ ہے جو رسول
اللہ صلی
اللہ علیہ واٰلہ
وسلم سے
منسوب ہو اور
"خبر" وہ ہے
جو کسی اور سے
منسوب ہو۔ · "خبر"،
"حدیث" کی
نسبت زیادہ
عمومی نوعیت
کی چیز ہے اور
اس میں رسول
اللہ صلی
اللہ علیہ واٰلہ
وسلم کے
علاوہ دیگر
لوگوں کی خبریں
بھی شامل ہیں۔
(یعنی ہر حدیث
خبر ہے لیکن
ہر خبر حدیث
نہیں ہے۔) اس کا لغوی
مفہوم تو باقی
بچ جانے والی
چیز ہے۔ اصطلاحی
مفاہیم میں
دو آراء پائی
جاتی ہیں: یہ حدیث
کا مترادف ہے۔ وہ خبریں
جو صحابہ و
تابعین سے
منسوب ہوں۔ اس کے بھی
دو معنی ہیں: حدیث کی
کڑیوں کو
شمار کرنا کسی حدیث
کے متن کو آگے
پہنچانے
والے افراد کی
زنجیر۔ یہ
مفہوم "سند"
کے مترادف ہے۔ اس کا لغوی
مفہوم ہے
"قابل اعتماد
ہونا"۔ سند
کے ذریعے کسی
حدیث کا
مستند ہونا
معلوم کیا
جاتا ہے اور
اس پر اعتماد
کیا جاتا ہے۔
اصطلاح میں یہ
کسی حدیث کے
متن کو آگے
پہنچانے
والے افراد کی
زنجیر کا نام
ہے۔ اس کا لغوی
معنی ہے "سخت
اور زمین سے
اٹھا ہوا"
اور اصطلاحی
مفہوم میں یہ
حدیث کا وہ
حصہ ہوتا ہے
جس پر آ کر سند
ختم ہو جاتی
ہے۔ (یعنی اصل
بات جو حدیث میں
بیان کی گئی
ہوتی ہے۔) علم حدیث
میں کسی بھی
حدیث کے دو
حصے مانے
جاتے ہیں: ایک
حصہ اس کی سند
اور دوسرا
متن۔ ’’سند‘‘سے
مراد وہ حصہ
ہوتا ہے جس میں
حدیث کی کتاب
کو ترتیب دینے
والے امامِ
حدیث (Compiler)
سے لے کر
حضور
صلی اللہ علیہ
و الہ و سلم تک
کے تمام راویوں
(حدیث بیان
کرنے والے) کی
مکمل یا
نامکمل زنجیر
(Chain of Narrators)
کی تفصیلات
بیان کی جاتی
ہیں۔ ’’متن‘‘ حدیث
کا اصل حصہ
ہوتا ہے جس میں
رسول اللہ صلی
اللہ علیہ و
الہ و سلم کا
کوئی ارشاد،
آپ کا کوئی
عمل یا آپ سے
متعلق کوئی
حالات بیان
کئے گئے ہوتے
ہیں۔اس بات
کو سمجھنے کے
لئے ہم ایک
مثال سے
وضاحت کرتے ہیں: فرض
کیجئے حدیث کی
کسی کتاب میں
ہمیں یہ حدیث
لکھی ہوئی
ملتی ہے: سفیان
بن عینیہ، زید
بن علاقہ کے
ذریعے جریر
بن عبداللہ
رضی اللہ عنہ
سے روایت
کرتے ہیں کہ
انہوں نے
فرمایا، "ہم
نے نبی صلی
اللہ علیہ واٰلہ
وسلم کی اس
بات پر بیعت کی
کہ ہم ہر
مسلمان کے خیر
خواہ ہوں گے۔" اس حدیث میں
بولڈ اور سرخ
حروف میں
لکھا گیا حصہ
" سفیان
بن عینیہ، زید
بن علاقہ کے
ذریعے جریر
بن عبداللہ
رضی اللہ عنہ
سے" حدیث کی
سند کہلاتا
ہے اور انڈر
لائن حروف میں
لکھا گیا حصہ
"ہم نے نبی صلی
اللہ علیہ واٰلہ
وسلم کی اس
بات پر بیعت کی
کہ ہم ہر
مسلمان کے خیر
خواہ ہوں گے۔"
حدیث کا متن
کہلاتا ہے۔ حدیث کی ایک
سند، اس کا ایک
"طریق" کہلاتی
ہے۔ اس کی جمع
"طُرُق" ہے۔ بہت
سی احادیث ہمیں
متعدد طرق سے
حاصل ہوتی ہیں۔ لغوی
مفہوم میں اس
چیز کو مسند
کہتے ہیں جس کی
طرف کوئی چیز یا
بات منسوب کی
گئی ہو۔ اس کے
اصطلاحی
مفاہیم تین ہیں۔ احادیث کی
وہ کتاب جس میں
احادیث کو
روایت کرنے
والے صحابہ کی
ترتیب سے اکٹھا
کیا گیا ہو۔ وہ حدیث
جس کی سند ملی
ہوئی ہو۔ یہ سند کا
مترادف بھی
ہے۔ وہ شخص جو
اپنی سند کے
ساتھ حدیث
روایت کرتا
ہو، 'مُسنِد'
کہلاتا ہے۔
اس سے کوئی
فرق نہیں
پڑتا کہ اسے
خود اس حدیث
کا علم ہے یا
وہ کسی اور
شخص سے روایت
کر رہا ہے۔ وہ شخص جو
علم حدیث کی
روایت اور
درایت کا
ماہر ہو۔ وہ
کثیر تعداد میں
روایات اور
ان کے بیان
کرنے والے
راویوں کے
بارے میں علم
رکھتا ہو۔
·
"مسنَد"
اور "مسنِد" میں
کیا فرق ہے؟ ·
سند اور
متن میں فرق بیان
کیجیے۔ ان میں
سے ہر ایک کو
پرکھنے کے طریقے
کا نام کیا
ہے؟ |
|||
|
مصنف
کی دیگر تحریریں قرآنی
عربی
پروگرام / سفرنامہ
ترکی
/ مسلم
دنیا اور ذہنی،
فکری اور نفسیاتی
غلامی
/ اسلام
میں جسمانی و
ذہنی غلامی
کے انسداد کی
تاریخ / تعمیر
شخصیت
پروگرام / قرآن اور
بائبل
کے دیس میں / علوم
الحدیث: ایک
تعارف / کتاب
الرسالہ:
امام شافعی کی
اصول فقہ پر
پہلی کتاب کا
اردو ترجمہ و
تلخیص
/ اسلام
اور دور حاضر
کی تبدیلیاں / ایڈورٹائزنگ
کا اخلاقی
پہلو سے
جائزہ / الحاد
جدید کے مغربی
اور مسلم معاشروں
پر اثرات / اسلام
اور نسلی و
قومی امتیاز / اپنی
شخصیت اور
کردار کی تعمیر
کیسے کی
جائے؟
/ مایوسی
کا علاج کیوں
کر ممکن ہے؟ / دور جدید
میں دعوت دین
کا طریق کار / اسلام
کا خطرہ: محض ایک
وہم یا حقیقت /
Quranic Concept of Human Life Cycle
/ Empirical
Evidence of God’s Accountability
|
|||