|
بِسمِ
اللهِ
الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ Allah, in the name of, the Most
Affectionate, the Eternally Merciful |
||
Religion
& Ethics
Dedicated
to ethics, religious tolerance, peace and love for humanity |
اخلاقیات
اور مذہب
اعلی
اخلاقی رویوں،
مذہبی
رواداری، امن
اور انسانیت
کی محبت سے
وابستہ |
|
اردو
اور عربی تحریروں کو بہتر
دیکھنے کے
لئے نسخ اور
نستعلیق
فانٹ یہاں سے
ڈاؤن لوڈ کیجیے
|
||
|
علوم
الحدیث: ایک تعارف کتاب
کو
ڈاؤن لوڈ کرنے کے
لئے یہاں کلک
کیجیے (سائز 5MB) حصہ اول: تعارف یونٹ 1: علوم
الحدیث کا
تعارف |
||
|
سبق 5:
دور جدید میں
حدیث کی خدمت
کی کچھ نئی
جہتیں جہاں تک
فن رجال کا
تعلق ہے تو اس
باب میں بہت زیادہ
تحقیق و
تفتیش کی
گنجائش باقی
نہیں رہی کیونکہ
اس کی تدوین
کا کام بالکل
مکمل ہوچکا
ہے البتہ
احادیث کے
طالب علم اسے
سمجھنے اور
سمجھانے کا
سلسلہ جاری
رکھے ہوئے
ہیں اور یہ
انشاء اللہ
قیامت تک
جاری رہے گا۔ ایسی
احادیث جن کے
بارے میں
قدماء تحقیق
نہیں کر سکے،
ان کی تحقیق
کا سلسلہ اب
بھی جاری ہے۔ دور
جدید میں
علامہ ناصر
الدین
البانی کی
تحقیق اس کی
ایک مثال ہے۔
تحقیق کے
میدان میں شخصیت
پرستی کی
کوئی اہمیت
نہیں ہوا
کرتی۔ قدیم
اور جدید اہل
علم بھی
انسان ہیں
اور ان کے کام
میں غلطی کا
امکان
بہرحال
موجود ہے۔
یہی وجہ ہے کہ
بعد کے دور کے
اہل علم قدیم
اہل علم کے کام
کا از سر نو
جائزہ لیتے
ہی رہتے ہیں
تاکہ اس میں
اگر کہیں
کوئی غلطی رہ
گئی ہے تو اس
کی تلافی کی
جا سکے۔ فن
حدیث کی خدمت
کی دوسری جہت
انفارمیشن
ٹیکنالوجی
میں حالیہ
ترقی سے پیدا
ہوئی ہے۔ دور
قدیم سے
احادیث کا
ذخیرہ بہت سی
کتابوں میں
متفرق ہے جن
کی تعداد
سینکڑوں میں
ہے۔ ان کتب کا
کوئی
اسٹینڈرڈ
اشاریہ (Index) اب تک
ترتیب نہیں
دیا جاسکا جس
کی مدد سے ایک
موضوع پر
موجود تمام
احادیث کو
سامنے رکھ کر
ان سے
استفادہ کیا
جاسکے۔ مصر
کے فواد
عبدالباقی
کا اشاریہ
بہت محنت سے ترتیب
دیا ہوا ہے
لیکن اس سے
استفادہ
کرنے کے لئے
انسان کو بہت
زیادہ اوراق
پلٹنا پڑتے
ہیں اور ایک
ایک حدیث کی
تلاش میں
گھنٹوں صرف
ہو جاتے ہیں۔
اسی طرح فن
رجال کی کتب
بھی مواد بہت
زیادہ بکھرا
ہوا ہے اور اس
سے استفادہ کرنا
خاصا مشکل
کام ہے۔ 1990ء کے عشرے
میں
انفارمیشن
ٹیکنالوجی
کے فروغ کے
ساتھ علم
حدیث کے
ماہرین کے
ذہن میں یہ
خیال پیدا
ہوا کہ
احادیث کا
ایک جامع
ڈیٹا بیس
بنایا جائے
جس میں
احادیث کی
تمام کتب میں
موجود تمام
احادیث کو
درج کرلیا
جائے۔ ہر
حدیث کے ساتھ
اس کی فنی
حیثیت پر بھی
بحث فراہم کی
جائے اور اس کے
متعلق تمام
ائمہ حدیث کی
آرا کو بھی
میسر کیا
جائے۔ اس کے
ساتھ ساتھ
حدیث کے تمام
راویوں سے
متعلق
معلومات اور
ان کے متعلق
فن رجال کے
تمام ائمہ کی
آرا بھی
اکٹھی کی
جائیں اور
انہیں حدیث
کی سند سے لنک
کردیا جائے۔
کسی بھی نام
پر کلک کرنے
سے اس راوی کی
مکمل تفصیلات
سکرین پر
ڈسپلے
ہوجائیں۔ ان
سب کے ساتھ
ساتھ دور
جدید کی
ضروریات اور
مسائل کے
مطابق ایک
تفصیلی
انڈیکس تیار
کیا جائے اور
اس سے تمام
احادیث کو
لنک کردیا
جائے۔ جدید
ترین "سرچ
انجنز" کی
ٹیکنالوجی
سے فائدہ
اٹھاتے ہوئے کسی بھی
ایک موضوع پر
کلک کرنے سے
ان تمام
احادیث کا
ذخیرہ سامنے
آجائے جن میں
اس موضوع سے
متعلق کسی
بھی قسم کا
مواد پایا
جاتا ہو۔ اس
کے بعد کسی
بھی حدیث پر
کلک کرنے سے
اس کی تفصیلی
سند ، متن اور
اصل کتاب کا
حوالہ سامنے
آجائے۔
احادیث کے
ساتھ قدیم و
جدید علماء
کی لکھی ہوئی شروح
(Commentaries) کو بھی
اس میں شامل
کرلیا جائے۔ عرب
دنیا میں
پچھلے پچاس
برس میں حدیث
پر غیر معمولی
کام ہوا ہے۔
حدیث سے
متعلق ایسے
کئی سافٹ وئیر
وجود میں آ
چکے ہیں۔
اردن کے
دارالتراث
الاسلامی کے
موسوعۃ
الحدیث،
مکتبہ الفیۃ
لسنۃ النبویۃ،
اور مکتبہ
شاملہ کے
تیار کردہ
سافٹ وئیر اس
کی مثال ہیں۔
اسی طرح
علامہ ناصر
الدین
البانی رحمہ
اللہ کی کتب
پر مشتمل
سافٹ ویئر بھی
منظر عام پر آ
چکا ہے جو
انٹرنیٹ پر بلاقیمت
دستیاب ہے۔ یہ
تمام سافٹ
وئیر عربی
زبان میں
دستیاب ہیں کیونکہ
انہیں علماء
ہی استعمال
کرتے ہیں جن
کا عربی زبان
سے واقف ہونا
ضروری ہے۔ کم
و بیش یہ تمام
سافٹ وئیر
انٹرنیٹ پر
دستیاب ہیں۔
ان میں سے بعض
بلا معاوضہ
اور بعض قیمت
کی ادائیگی پر
دستیاب ہیں۔ ان
سافٹ وئیر
میں جو مزید
بہتری لائی
جا سکتی ہے،
وہ یہ ہے کہ
احادیث کے
ساتھ ساتھ ان
کی شروح کو
بھی لنک کر
دیا جائے
تاکہ
براؤزنگ
کرنے میں
زیادہ وقت
صرف نہ ہو۔
اسی طرح کتب
حدیث میں احادیث
کے نمبرز کو
مکمل طور پر
اسٹینڈرڈائز
کرنے کی
ضرورت ہے
تاکہ تلاش
میں دشواری
نہ ہو۔ ·
حدیث کا
سافٹ ویئر
کیسا ہونا
چاہیے؟ اس
میں کیا کیا
فیچرز ہونا
ضروری ہیں۔
اپنی تجاویز
پیش کیجیے۔ ·
قدیم اہل
علم نے
احادیث پر جو
تحقیق کی ہے،
اس پر نظر
ثانی کی
ضرورت کیوں
ہے؟ |
||
|
مصنف
کی دیگر تحریریں قرآنی
عربی
پروگرام / سفرنامہ
ترکی
/ مسلم
دنیا اور ذہنی،
فکری اور نفسیاتی
غلامی
/ اسلام
میں جسمانی و
ذہنی غلامی
کے انسداد کی
تاریخ / تعمیر
شخصیت
پروگرام / قرآن اور
بائبل
کے دیس میں / علوم
الحدیث: ایک
تعارف / کتاب
الرسالہ:
امام شافعی کی
اصول فقہ پر
پہلی کتاب کا
اردو ترجمہ و
تلخیص
/ اسلام
اور دور حاضر
کی تبدیلیاں / ایڈورٹائزنگ
کا اخلاقی
پہلو سے
جائزہ / الحاد
جدید کے مغربی
اور مسلم
معاشروں پر
اثرات / اسلام
اور نسلی و
قومی امتیاز / اپنی
شخصیت اور
کردار کی تعمیر
کیسے کی
جائے؟
/ مایوسی
کا علاج کیوں
کر ممکن ہے؟ / دور جدید
میں دعوت دین
کا طریق کار / اسلام
کا خطرہ: محض ایک
وہم یا حقیقت /
Quranic Concept of Human Life Cycle
/ Empirical
Evidence of God’s Accountability
|
||